Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آکاش بیل اور بینگن سے شفاء پانے کے آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا ایک رشتہ دارجوکہ ٹریفک پولیس میںہے ‘ انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے پائوں سے بدبو بہت آتی تھی۔ کسی نے بتایا کہ بینگن ابال کر حلوہ کی طرح بنا لیں صرف بینگن اورکچھ نہیں‘ رات کو پٹی باندھ کر صبح کھول دیں۔ تین مہینوں کے بعد آج تک بدبو نہیں آئی ۔ہڈی کا مسئلہ:میرا ایک ساتھی ٹیلر ماسٹر ہے ۔اس نے مجھے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل پرایکسیڈنٹ ہو گیا تھا میری انگلی ہاتھ کا جوڑ نکل گیا مگر ہڈی جڑی رہی‘اس نے آکاش بیل کوٹ کر تین سے چار پٹیاں کیں رات کو باندھ کر صبح کھول کر نئی پٹی باندھ دیتا اب میں نے دیکھا اس کی انگلی بالکل سیدھی ہے۔
میں نے ایک دفعہ اپنے پیٹ پر ہاتھ لگایا تو ناف کے نیچے پانچ سے چھے دانے گروپ کی شکل میں چنے کے برابر موٹے محسوس ہوئے‘ میں بہت پریشان ہوا کہ یہ اب کیا ہوگیا؟ میں نے اس پر آگے پیچھے تین دفعہ درود شریف کے ساتھ وہ دعا پڑھی جو عبقری رسالے میں پڑھی تھی فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾ یقین مانیں اسی وقت سارے دانے غائب ایسے ہوئے کہ آج تک نہیں ہوئے ۔ اس دعا کی برکت سے اللہ نے شفا دے دی ہے۔عزت بچ گئی: کراچی میں میری ایک جاننے والی عورت نے پارسل دیا کہ سائوتھ افریقہ بھیج دیں‘ پرائیویٹ کمپنی نے نے 14 ہزار مانگے‘ پھرپاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بھیج دیئے اور رسید کتابوں کے شیلف میں رکھ کر بھول گیا ایک ماہ بعد اس خاتون نے مجھ سے پوچھا کہ پارسل تو ابھی تک ان کو موصول نہیں ہوا‘ آپ جاکر معلوم کریں کہ کیا مسئلہ ہے؟ میں بہت پریشان ہوا کہ رسید کا بھی پتا نہیں کہیں رکھی بھی ہے یا نہیں‘ کچھ معلوم نہیں کہ کدھر ہے؟اگر خاتون کو پتہ چلا کہ میرے پاس رسید ہی نہیں ہیں تو کہیں یہ نہ سوچے کہ یہ پیسے کھاگیا ہے اور پارسل بھی۔ شک تو نہیں کرتی تھی کیوں کہ اس کے پچاس پچاس ہزار روپے کئی دفعہ بھیج چکا تھا اور پھر بھی بھی خیال آ سکتا ہے تو میں بہت پریشان تھا۔ رسید بھی نہیں مل رہی پھر میرے ذہن میں یہ وظیفہ آیا۔ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِتین سے چار دفعہ ہی پڑھا تھا تو پھر کتاب اٹھائی تو رسید پڑی تھی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ عزت بچ گئی۔(علی قدر‘ کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 948 reviews.