Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تم صرف میری ہو!شادی نہیں ہونے دوں گا! شریر جن کا دھمکی

ماہنامہ عبقری - اگست 2021ء

السلام علیکم حضرت حکیم صاحب! گزشتہ تین سال سے ایک شریر جن مجھ پر مسلط تھا۔اس نے میری زندگی برباد کر دی،وہ ہر رات کو میرے خواب میں آتا تھا‘ اس نے میری زندگی اجیرن بنا کررکھ دی تھی‘ میرے جسم کے ساتھ میری روح تک چھلنی کردی۔میں پوشیدہ امراض کا شکار ہوگئی تھی۔میری والدہ مجھے کئی عاملوں کے پاس لے کر گئی بہت تعویذ جلائے،پئیے‘پہنے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔میری والدہ نے میرے لیے بہت رشتے دیکھے لیکن بات بنتے بنتے رہ جاتی تھی اور وہ جن خواب میں آکر کہتا تھا کہ تم صرف میری ہومیں تمہاری شادی نہیں ہونے دوں گا۔میری بڑی بھابھی کو کسی نے عبقری رسالہ گفٹ کیا تو وہ گھر لے آئیں،یہی رسالہ میرا عبقری سے تعارف کا ذریعہ بنا ۔رسالہ میں عبقری ہجویری محل کے ’’آستانہ منت مراد‘‘ کے اعمال لکھے ہوئے تھے‘میرے دل نے کہا کہ تمہارے مسئلے کا حل یہی ہے۔میں اتوار کے دن اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ’’آستانہ منت مراد‘‘(پتہ: لاہور شیخوپورہ روڈ‘ سٹاپ قلعہ ستار شاہ )گئی اور وہاں علامہ لاہوتی صاحب والایاقھار کا جادو شکن عمل کیا۔اتوار کی رات کو میںسوئی تو وہی جن خواب میں آیا لیکن آدھا جلا ہوا تھا اور تڑپ رہا تھامیرے گرد ایک نورانی حصار تھا وہ میرے قریب نہ آسکا۔چند بار’’آستانہ منت مراد ‘‘ جا کر’’ یا قھار کا جادو شکن عمل‘‘ کرنے سے اس جن سے مجھے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا مل گیا۔الحمدللہ اس عمل کی برکت سے چند ہفتوں کے اندر ہی میرا رشتہ طے ہوگیا۔ جس طرح کا رشتہ میری والدہ چاہتی تھیں اللہ کریم نے ویسا ہی عطا فرمایا۔ اب بہت جلد میرا سوفیصد اسلامی طریقے پر سادگی سے نکاح اور رخصتی ہوگی‘ میرے منگیتر کی خواہش ہے کہ ہمارا نکاح مسجد میں ہو‘ جو کہ میری بھی یہی خواہش ہے۔ الحمدللہ! (ص، فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 957 reviews.