Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کینسر کے مرض سے نجات!بائیس سال سے آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میں اور میرے تمام گھر والے ہر ماہ عبقری رسالہ اور آپ کی کتب بہت شوق کے ساتھ پڑھتے ہیں۔الحمدللہ طبی و روحانی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف معاملات میں بھی راہنمائی ملتی ہے۔آپ کی نصیحت آموز باتیں پڑھ کر زندگی میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔عبقری رسالہ سے بہت سے ٹوٹکے آزمائے اور دوسرے کو بھی بتائے‘ ان سے بہت نفع ہوا ہے اور الحمدللہ لوگ دعائیں دیتے ہیں۔
کینسر ایک ایسا خطرناک مرض ہے جس کی وجہ سے بے شمار لوگ اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔اس مرض سے نجات کے لئے مہنگے مہنگے علاج کروائے جاتے ہیں اور اکثر لوگ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کروا پاتے۔کئی ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس وسائل تو ہوتے ہیں مگر مرض کی شدت اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ علاج مشکل ہو جاتا ہے۔کینسر سے نجات کے لئےآج اپنا ایک آزمودہ طبی تجربہ قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں‘ان شاءاللہ لوگوں کو اس سے بہت نفع ہوگا۔ کینسر خواہ کسی بھی قسم کا ہو ‘ اس کے لئے بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔میں خود کینسر کے مرض میں مبتلا تھا ‘اس نسخےکے استعمال سے مجھے حیران کن فائدہ ملا‘ اللہ تعالیٰ نے شفائے کاملہ عطا فرمائی۔یہ نسخہ میرا 22 سالہ پرانا سینے کا راز تھا جو آج آقائےﷺ کی امت اور انسانیت کو نفع پہنچانے کی غرض سے فاش کر رہا ہوں۔اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ایسے لاعلاج مرض میں مبتلا ہے تو میرا مشورہ ہے کچھ عرصہ اسے یہ نسخہ استعمال کروائیں ‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔ نسخہ درج ذیل ہے۔ ایک کلو زیتون کے تیل میں 100گرام ہلدی پکا اورجلا کے چھان کر رکھیں۔ جب بھی کھانا کھائیں تو اس کے بیس قطرے پی کر پھر نیم گرم پانی پی لیں۔ ان شاءاللہ حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔(شعیب محمود‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 079 reviews.