Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اعلیٰ تعلیم یافتہ ‘ہنر مند اوردولت مندبننے کا روحانی کورس

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

شیخ الوظائف پہلی مرتبہ اس علم سے پردہ اٹھا دیا‘ علم العداد اور علم النجوم کے حساب سے پورا مہینہ ہر دن کے حساب سےبچے کی فطرت ‘ احتیاطیں ‘ علم اور وظیفہ
مارچ میں پیدا ہونیوالے بچوں
کےنصیب‘ مقدر اور روشن مستقبل کیلئے!


نوٹ: والدین کو بچے کیلئے دیا گیا وظیفہ بچہ خود بھی پڑھ سکتا ہے۔ یہ وظیفہ زندگی بھر کے لئے ہے‘ مزید دیگر اعمال و ظائف کے ساتھ اگر اس وظیفے کو بھی جاری رکھا جائے تو عمر بھر مسائل‘ مشکلات‘ مصائب و بیماری سے حفاظت رہے گی۔ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔
1۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے نڈر اور بے خوف ہوں گے ، نتیجتاً مشکلات میں پھنسا کریں گے ، محتاط اور دوراندیشی کی تعلیم ضرور دیں اور تعلیمی معاملات میںان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ پڑھائی کا شوق پیدا ہو۔صبح و شام 100بار’’یَاکَرِیْمُ‘‘پڑھ کر دم کریں۔ایک کلو چاول صدقہ کریں۔
2۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے خاصی مشکل اور سخت زندگی گزاریں گے چنانچہ انہیں کفایت شعاری ، احتیاط اور دور اندیشی کی تعلیم دیں اور کسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ تعلیم میں ان کی رہنمائی کریں۔ صبح و شام 21 مرتبہ سورۂ نصر پڑھ کر دم کریں۔گلابی رنگ کی مٹھائی حسب توفیق بانٹ دیں۔
3۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے باآسانی ہمت ہاردینے والے ہوں گے۔ انہیں حوصلہ افزائی کی بے حد ضرورت ہوگی۔ اچھی کوششوں کو ضرور سراہیں۔ صبح و شام 21 بارسَلٰمٌ عَلٰی اِبْرٰھِیْمo پڑھ کر دم کریں۔ کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں۔
4۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے خوش مزاج ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان میں آرٹسٹک یا ادبی صلاحیت ہوگی ۔ تاریخ اور ادب کے مطالعے کی تلقین کریں۔ صبح و شام ایک تسبیح یَاوَدُوْدُ پڑھ کر دم کریں۔ سڑک سے سات کنکر اٹھا کر پانی میں پھینک دیں۔
5۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے اوسط درجے کے خوش قسمت زندگی گزاریں گے۔ انہیں قانون کی تعلیم دلائیں اور اس سے متعلقہ پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 7بارسورۂ عصر(پارہ 30) پڑھ کر دم کریں۔ حسب توفیق آٹا کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔
6۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کامرس یا قانون شعبے میں اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ سکول کی رپورٹ اچھی آنے پر تعریف کریں اور اعلیٰ تعلیم دلائیں۔ صبح و شام 41 بار ’’یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ‘‘پڑھ کر دم کریں۔کسی مستحق کو کپڑوں کا جوڑاہدیہ کر دیں۔
7۔اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کو پڑھائی میں بھرپور توجہ دینے کی ہدایت ضرور کریں اور علم دین اور ریاضی کی اعلیٰ تعلیم دلائیں۔ صبح و شام 13بار’’سورۂ القدر‘‘(پارہ 30)پڑھ کر دم کریں۔50 روپے کی شکر لیکر کالے مکوڑوں کو ڈال دیں۔
8۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کوجائیداد اور روپے پیسے کے معاملے میں محتاط رہنا سکھائیں۔ تعلیمی معاملات میں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور قانون سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرنے کی تلقین کریں۔ صبح و شام70 بار’’یَا قَوِیُ‘‘ پڑھ کر دم کریں۔صدقہ11بسکٹ کے پیکٹ بانٹ دیں۔
9۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے جلد باز اور بے صبر ہوں گے ان کے لیے سبق یاد کرنا خاصا مشکل ہوگا سکول کی رپورٹ اچھی آنے پر تعریف کریں اور انعام بھی دیں تاکہ حوصلہ افزائی ہو۔صبح و شام ایک تسبیح ’’یَا قَوِیُّ ‘‘پڑھ کر دم کریں۔حسب استطاعت چینی کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔
10۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے زندگی کا بیشتر خوش قسمت حالات کے تحت گزاریں گے تاہم ہمہ وقت محتاط رہنے کی ہدایت ضرور کریں۔’’سَلٰمٌ عَلٰی اِلْ یَاسِیْن‘‘صبح و شام پچیس مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ ایک گلاس دودھ صدقہ ۔
11۔اس دن پیدا ہونے والے بچوں کا رجحان سائنس اورریاضی کی طرف ہوگا انہیں مضامین میں اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔صبح و شام 41بار’’یَا لَطِیْفُ یَا عَلِیْمُ یَاخَبِیْرُ‘‘پڑھ کر دم کریں۔بچوں میںٹافیاں بانٹ دیں۔
12۔اس دن پیدا ہونے والے بچےمضبوط قوت متخیلہ مالک ہوں گے اور انجینئرنگ سےمتعلق کسی پیشے کا اختیار کرکے کامیاب زندگی گزار سکیں گے۔صبح و شام 21 مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر دم کریں۔ تین عدد چھوٹے بسکٹ کے پیکٹ بچوں میں بانٹ دیں۔
13۔اس دن پیدا ہونے والے بچے بری یا بحری فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اور جغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 11بارسورہ فیل پڑھ کر دم کریں۔بلی کودودھ پلا دیں۔
14۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کسی قدر سخت اور مشکل زندگی گزاریں گے، انہیں کفایت شعاری سکھائیں، تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں اور دھاتوں کو زمین سے نکالنے اور ان کی صفائی سے متعلق کوئی پیشہ اختیار کرنے کی تلقین کریں۔صبح و شام 27 بار یاقَادِرُ یَا مُقْتَدِرُپڑھ کر دم کریں۔ایک نیا جھاڑو مسجد میںصفائی کیلئے رکھ دیں۔
15۔ اس دن پیدا ہونے والے بچوں کی آخری عمر اچھے حالات کے تحت نہیں گزرے گی۔ اس لیے ان میں کفایت شعاری پیدا کریں اور تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی کریں اور تعلیم ایسی دلائیں کہ آئندہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ ایسے بچوں کے والدین صبح و شام ایک مرتبہ ’’سورۂ واقعہ‘‘ پڑھ کر دم کریں۔حسب توفیق بڑا گوشت صدقہ کردیں۔
16۔ اس دن پیدا ہونے والے بچے زراعت یا سول انجینئرنگ سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزاریں گے‘ تعلیم کا شوق ان کے دل میں پیدا کر یں۔ صبح و شام گیارہ مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر بچے پر دم کریں۔حسب استطاعت گندم صدقہ کردیں۔
17۔ اس دن پیدا ہونے والے بچےمہذب اورشائستہ اطوار کے مالک ہوںگے‘خوشحال زندگی گزاریں گے۔ تعلیمی معاملات میں ان کی حوصلہ افزائی کریں۔صبح و شام ایک تسبیح یٰس مُبِیْن پڑھ کر دم کریں۔کسی بھوکے کو کھانا کھلا دیں۔
18۔ اس دن پیدا ہونے والے بچوں کو خطرہ والی جگہ پر انویسٹمنٹ کرنے کے نقصان اوربچت کے فوائد سے ضرور آگاہ کریں ۔کنسٹرکشن کا پیشہ ان کیلئے بہتر رہےگا۔والدین بچے پر روزانہ ایک مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ پانی پلائیں۔ 7 چاکلیٹ بچوں میں بانٹ دیں۔
19۔اس دن پیدا ہونیوالے بچو ں کو اخراجات پر کنٹرول رکھنے کی ہدایت کریں۔ اس کے علاوہ دکانداروں کی باتوں میں ہرگز نہ آنے کی ہدایت بھی کریں۔صبح و شام ’’یَافَتَّاحُ‘‘ 41 مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ پیلے رنگ کی مٹھائی حسب توفیق بانٹ دیں۔
20۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے کچھ آرٹسٹک صلاحیتوں کے مالک ہوں گے۔ بچوں سے متعلق کسی پیشے کو اختیار کرکے کامیاب زندگی گزاریں گے۔ اول آخر تین بار درود پاک کے ساتھ 1بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص پڑھیں ‘ یہ عمل اسی ترتیب کے ساتھ صبح و شام 7 بار پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ حسب توفیق کبوتروں کو دانہ ڈال دیں۔
21۔اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کو مالی مشکلات میں محتاط رہنا سکھائیں، تعلیمی معاملات میں ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں اور الیکٹرک انجینئرنگ میں مستقبل بنانے کی تلقین کریں۔صبح و شام 21 مرتبہ سورۂ شمس پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک کپ چائے کسی کو پلادیجئے۔
22۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے بہ حیثیت ادیب یا صحافی اچھا مستقبل بناسکیں گے ۔تاریخ اور اردو ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔صبح و شام 41 مرتبہ یَاعَزِیْزُ پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ بھنے ہوئے چنے کم از کم چار مٹھیاں زیادہ سے زیادہ ایک کلو بانٹ دیں۔
23۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے زندگی میں بے شمار اتار چڑھائو دیکھیں گے۔ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اورکسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔صبح و شام گیارہ مرتبہ سورۂ فلق و ناس پڑھ کر بچے پر دم کریں۔ ایک فرد کو کھانا کھلادیں۔
24۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچوں کو روپے پیسے کے معاملات میں محتاط رہنے کی تعلیم ضروردیں اورتجارتی مضامین یا کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کریں۔والدین صبح و شام 19 مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ پڑھ کر دم کریں۔ 50 روپے صدقہ کردیں۔
25۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے بے خوف اور ہم جو ہوں گے ۔ فوج میں شمولیت اختیار کرکے اچھا مستقبل بناسکیں گے۔ ریاضی اورجغرافیہ کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔نظربد اتارتےرہیں‘صبح و شام گیارہ مرتبہ سورئہ قلم(پارہ 29) کی آخری دو آیات پڑھ کر دم کریں۔ایک کلو سیب کسی سفید پوش کو ہدیہ دے دیں۔
26۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے سرگرم، قوت متخیلہ کے مالک اور آرٹسٹک ہوں گے۔ انہیں تاریخ اور ادب کے مطالعے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 29 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کریں۔بچے کی نیت سے کہیں پھل دار درخت یا پودا لگادیجئے۔
27۔ اس دن پیدا ہونیوالے بچے کسی قدر مشکل زندگی گزاریں گے۔ چنانچہ انہیں کفایت شعاری اور دور اندیشی اور موقع محل دیکھ کر بات کرنے کی ہدایت کریں۔ تعلیمی معاملات میں رہنمائی کریں اور کسی ہنریا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ بچے پر والدین صبح وشام اکیس مرتبہ یَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیْمُ پڑھ کر دم کریں۔ ایک روٹی ہمراہ سالن کسی فقیر کو کھلادیں۔
28۔ اس دن پیدا ہونیوالےبچے بے چین اور سفر کے شوقین ہوں گے‘ انہیں کفایت شعاری کی تعلیم دیں اورتجارتی مضامین پڑھنے کی ترغیب دیں۔والدین صبح و شام 21 بار ’’یَاوَھَّابُ‘‘پڑھ کر دم کریں۔ ایک پائو کشمش بانٹ دیں۔
29۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے خاصی مشکل اور سخت زندگی گزاریں گے چنانچہ انہیں کفایت شعاری ، احتیاط اور دور اندیشی کی تعلیم دیں اور کسی ہنر یا پیشے کی تعلیم ضرور دلائیں تاکہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔ تعلیم میں ان کی رہنمائی کریں۔ صبح و شام 21 مرتبہ سورہ فلق پڑھ کر دم کریں۔سفید رنگ کی شیرینی بانٹ دیں۔
30۔اس دن پیدا ہونیوالے بچے اوسط درجے کے خوش قسمت زندگی گزاریں گے۔ انہیں قانون کی تعلیم دلائیں اور اس سے متعلقہ پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دیں۔ صبح و شام 70 بار یَا سَلَامُ پڑھ کر دم کریں۔ 70 روپے کسی مستحق کو صدقہ کردیں۔
31۔اس دن پیدا ہونے والے بچوں کا رجحان سائنس اورریاضی کی طرف ہوگا انہیں مضامین میں اعلیٰ تعلیم دلوائیں۔صبح و شام 41بار’’یَا مُھَیْمِنُ یَابَصِیْرُ‘‘پڑھ کر دم کریں۔حسب استطاعت شکر ہدیہ کردیں۔

نوٹ: عبقری ہر عمل مستند دیتا ہے‘ غیرشرعی نہیں۔ حوالہ جاننے کیلئے Akabirparaitmad قسط نمبر 613ملاحظہ فرمائیں

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 105 reviews.