Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گُھٹ گُھٹ کر جی رہی !ظالموں کے ظلم پر بندش لگا دیں

ماہنامہ عبقری - مارچ 2024ء

کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے!

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر اور آپ کی آنے نسلوں پر رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے‘ آمین!۔میری بہن کی جب سے شادی ہوئی ہے اس کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ان کے شوہر اور سسرال والے انہیں بہت زیادہ گالیاں ‘ طرح طرح کے طعنے دیتے ہیں اور مختلف طریقوں سے ظلم کرتے ہیں‘یہ ان کے معمول کا حصہ بن چکا ہے۔حتیٰ کہ بہن کا سسرال اور ہمارا گھر ایک ہی محلے میں ہے مگر اس کے باوجودکئی سال گزر چکے ہیں بہن کی شکل نہیں دیکھی کیونکہ وہ گھر والوں سے ملنے نہیں دیتے۔والد صاحب سخت بیمار ہیں اور بہن کو یاد کر کر کے روتے ہیں۔عبقری رسالہ میں جب سے بندش والے سلسلہ کے بارے میں پڑھا ہے تب سے ایک امید جاگی ہے کہ ہمارے مسائل کا حل یہی ہے۔خدارا بہن کے سسرال والوں کے ظلم کے اوپر بندش لگا دیں تاکہ اسے بھی خوشی کے پل میسر ہوں۔(ص‘سیالکوٹ)
عمل:کالے رنگ کا ایک موٹا دھاگہ لیں‘مسائل کا تصور کرتے ہوئے اول و آخر سات بار درود پاک کے ساتھ یہ کلمات ’’بِسْمِ اللّٰہِ وَلَا بَلَاغٌ اِلَّا بِالِلّٰہ‘‘33 مرتبہ پڑھ کر اس تصور کے ساتھ دھاگہ پر گرہ لگا دیں کہ بہن پر ہونے والے تمام ظلم و ستم باندھ دئیے گئے ہیں۔یہ عمل روزانہ کسی بھی وقت یا کم از کم ہفتہ میں ایک بار لازمی کریں۔چالیس دن بعد اس دھاگہ کو‘ ندی ‘ نہر‘ دریا یا سمندر وغیرہ میں بہا دیں یا پھر کسی ویرانے یا قبرستان کی مٹی میں دفن کر دیں۔ان شاءاللہ تمام مظالم پر بندش لگ جائے گی۔عمل کا ہدیہ:جب چالیس دن کا عمل مکمل ہو جائےتوحسب استطاعت 50 روپے یا 500 روپے صدقہ کردیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت سعد بن ابی وقاصؓ اور حضرت امام حسینؓ کی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیں مگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔

نوٹ ـ:اس عمل کے مشاہدات لکھ کر بھیجناہر گز نہ بھولیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 115 reviews.