Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوڑوں کا درد اور ہیپاٹائٹس بالکل ختم

ماہنامہ عبقری - اپریل 2014ء

اکثر بچوں اور بڑوں کو ہیموگلوبن کا مرض ہوجاتا ہے۔ اس کا بہترین اور آسان علاج درج ہے: ھوالشافی:۔ سیب کا جوس ایک گلاس روزانہ مریض کو پلا دیا جائے ایک ماہ میں مکمل شفایاب ہوجائے گا۔ اگرسیب کا جوس نہ ہو تو ہر روز ایک سیب اور ایک گلاس دودھ استعمال کروائیں۔

ہیپاٹائٹس ایک خوفناک مرض ہے جس کو یہ مرض ہوجائے‘ وہ مریض بے حد پریشان اور مایوس ہوتا ہے‘ خوراک بھی محدود ہوتی ہے بلکہ یہ بے حد پرہیزی کھانا‘ گندم کی روٹی تو صرف دیکھ ہی سکتا ہے جو کہ زندگی کا حصہ ہے۔ آج کل جو بیماریاں جنم لے رہی ہیں اس کی بنیادی وجوہات اللہ سے دوری ہے بچوں کے پیدائش کی قبل اکثر خواتین آرام کرنے کے بہانے ٹی وی دیکھتیں ہیں اور وہ تمام اثرات بچہ قبول کررہا ہوتا ہے۔ دنیا میں آنے سے قبل بچہ ابلیس کے تمام قوانین سیکھ جاتا ہے۔ یہ بنیادی باتیں ہیں کہ جس کی وجہ سے بے حد بیماریاں جنم لے رہی ہیں بچے کی پیدائش سے قبل ماں اللہ کی رضا اور ناراضگی کا خیال رکھے‘ کثرت سے قرآن پاک کی تلاوت‘ باوضو رہنا‘ ہر روز سورۂ یوسف کی تلاوت کریںتو بہت نیک اور صحت مند بچہ پیدا ہوگا۔ بچے کو ٹی وی ‘ کیبل وغیرہ سے محفوظ رکھیں‘ بے شمار بچے اپاہج اور ابنارمل پیدا ہورہے ہیں اس کے ذمہ دار والدین ہیں‘ رزق حلال نہ کمانا‘ دولت کی ہوس‘ صدقات نہ دینا‘ حقوق العباد ادا نہ کرنا‘ والدین کی نافرمانی‘ اگر معاشرے سے برائیاں اٹھ جائیں تو بیماریاں خودبخود ختم ہوجائیں گی۔ بچوں کی پیدائش کا جائزہ لیں ہر دوسرا بچہ آپریشن سے پیدا ہورہا ہے چودہ سو سال پیچھے پلٹ کے دیکھیں کبھی آپریشن کی نوبت نہیں آئی‘ اب اس یہ سب کچھ ہورہا ہے ہمارا اعتماد اللہ پر نہیں رہا‘ خواتین تکلیف برداشت کرنے کی عادی نہیں رہیں‘ ہر بچہ جب آنکھ کھولتا ہے اپنے اردگرد ایک ہجوم دیکھتا ہے جبکہ اللہ کے نبی ﷺ کا فرمان ہے جب بچے کی پیدائش ہو تو دائی کے سوا کوئی تیسرا فرد خاتون کے پاس نہ ہو‘ بچے کے کان میں جو آواز جائے وہ صرف اذان اور اقامت ہو۔ہسپتال میں جو کیفیات دیکھی جاتی ہیں کہ نہ حجاب کا اہتمام‘ نہ بچے کے غسل کی فکر‘ غلط قسم کی خرافات‘ معاوضہ طلب کرنا‘ اخراجات ادا کرنے کے بعد عقیقہ کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی‘ جو اللہ کا حکم ہے اس کو چھوڑ دیا‘ ابھی آپ کو ایک خاتون کا واقعہ لکھ رہی ہوں۔ اس خاتون کے پہلے بچے کی پیدائش تھی۔ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے گئیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ بغیر آپریشن آپ کے بچے کی پیدائش نہیں ہوگی۔ ڈاکٹرکی یہ بات خاتون کو بہت بُری لگی۔ اس خاتون نے اللہ سے دعا کی اے اللہ! میرا بچہ سات پردوں میں بھیج‘ میں اس رقم سے اپنے بچے کا عقیقہ کروں گی۔ گھر آنے کےآٹھ گھنٹے بعد بخیریت بچے کی پیدائش ہوئی۔ اس خاتون کے پاس مڈوائف تھی‘ خاموشی کا اہتمام کیا‘ بچے کوغسل دیا اور اذان واقامت دی اور بچے کا عقیقہ کیا گیا۔ تمام بہنوں سے گزارش ہے اللہ پر توکل کریں اللہ کے احکامات کی پیروی کریں۔ بہت سی مصیبتوں سے بچ جائیں گی۔
ہماری بہت ہی قریبی عزیزہ کو ہیپاٹائٹس ہوگیا وہ حکیم کے پاس گئیں انہوں نے یہ نسخہ لکھ دیا۔ ھوالشافی: پانچ عدد املی کے دانے‘ دیسی شکر گُڑ والی دو کھانے کے چمچ لیں۔ مغرب کی نماز پڑھ کر پانچ دانے املی کے لیںاور پانی کا گلاس بھرلیں اس بھرےگلاس میں املی کے پانچ دانے ڈالیں‘ رات بھر بھیگے رہیں‘ صبح کو اچھی طرح مسلیں اور چھان لیں اور اب دو چمچ شکر ملالیں اور پی لیں۔ انشاء اللہ پانچ دن میں مکمل شفاء ہوگی۔ اگر پانچ روز میں شفاء نہ ہوتو یہ نسخہ اس وقت تک استعمال کرتے رہیں جب تک مکمل شفاء یاب نہ ہوں۔ نسخہ نمبر 2: ھوالشافی: پانچ دانے خوبانی خشک‘ دس گرام تازہ پودینہ ‘ دس گرام ادرک تازہ ان سب کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور دو کپ پانی نیم گرم میں بھگودیں۔ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد یہ مکمل نسخہ دو کپ پانی میں ڈال کر بھگو دیں۔ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے بعد بھیگی ہوئی اشیاء مع پانی کے پتیلی میں ڈالیں اور دھیمی آنچ پر چولہا جلا کر پکنے دیں جب ایک گلاس پانی رہ جائے تو پتیلی چولہے سے اتار لیں۔ اب چھلنی میں پانی کو چھان لیجئے اور چینی ڈالیں اور ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ یہ نسخہ انشاء اللہ گیارہ دن استعمال کریں گے تومکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔ اگر مکمل شفاء نہ ہو تو یہ نسخہ اس وقت تک استعمال کرتے رہیں جب تک مکمل شفاء نہ مل جائے۔ یہ نسخہ تین اور چار سال کے بچوں کو بھی استعمال کروایا جاسکتا ہے۔ خواہ وہ بچے تمام دن میں ہی ایک گلاس پانی کی مقدار ختم کریں۔ یہ نسخہ بہت سارے لوگوں نے استعمال کیا اور شفاء یاب ہوئے۔
نسخہ نمبر 3: اکثر بچوں اور بڑوں کو ہیموگلوبن کا مرض ہوجاتا ہے۔ اس کا بہترین اور آسان علاج درج ہے: ھوالشافی:۔ سیب کا جوس ایک گلاس روزانہ مریض کو پلا دیا جائے ایک ماہ میں مکمل شفایاب ہوجائے گا۔ اگرسیب کا جوس نہ ہو تو ہر روز ایک سیب اور ایک گلاس دودھ استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ یہ مرض ختم ہوجائے گا۔ اگر چھوٹے بچوں کو یہ مرض ہے تو انہیں سیب کا جوس پلائیں انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
جوڑوں کے درد کا نایاب نسخہ
کیکر کا گوند ایک پاؤ‘ اگر گوند پھلائی کا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ گوند کا ناپ لیں اگر ایک گلاس گوند ہے تو اس میں ایک گلاس پانی شامل کرلیں۔ اس کو بارہ گھنٹے پانی میں بھیگا رہنے دیجئے‘ اس کے بعد اس کو جوش دیجئے اور پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیجئے۔ چھ گھنٹے فریج میں رکھ دیجئے۔ گوند میں جو غیرضروری تنکےیا لکڑی وغیرہ ہوتی ہے وہ نیچے جم جاتی ہے۔ کھانے کا ایک چمچ گوند والا پانی جو پکا رکھا ہے وہ ایک کپ دودھ یا چائے میں ڈال کر صبح و شام کو پی لیں۔ فوائد: جسم میں طاقت آئے گی‘ پیٹ کے امراض ختم ہوں گے‘ گھٹنوں کا درد ختم کرنے کیلئے کمال کانسخہ ہے۔ اس کے استعمال سے قبض کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے۔ گھٹنوں میں جو چکنائی ہوتی ہے‘ وہ ختم نہیں ہوتی۔ اس کے استعمال سے کمال کی قوت جسم میں موجود رہتی ہے۔ اس کے استعمال سے سر میں درد نہیں ہوتا۔ یہ نسخہ ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے استعمال کادوسرا طریقہ: موجودہ بچے ہر وقت منہ میں چیونگم رکھتے ہیں اس طرح گوند لے کر اس کو دھو کر منہ میں رکھ لیں اور چوستے رہیں۔ بہت جوسی اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ ان نسخوں کو ہمیشہ استعمال کریں بہت مفید ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 507 reviews.