Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موتی مسجد میں عمل كے كرشمات

یہ کائنات ایک راز ہے اور اس راز میں بے شمار راز پوشیدہ ہیں یہ خدائے تعالیٰ کی دین اور عطاہے وہ کریم جس شخص کے لئے چاہے ان رازوں سے پردہ اٹھادے، ہمارے اکابرین میں بہت سے صحابہ کرامؓ و اولیا ئے عظامؒ ایسے گزرے ہیںجو روشن ضمیری اور باطنی بصیرت میں بے مثال تھے۔ پیر علی ہجویری رحمہ اللہ کی ’’کشف الاسرار‘‘اور ’’کشف المحجوب‘‘ ان ہی اسرار کی پردہ کشائی کی ایک کوشش ہے۔آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں میں نے اس جہاں کواِسرار ورموزِ خداوندی کاجائے ظہور پایا ہے ۔ آپ رحمہ اللہ ’’کشف الاسرار‘‘ میںفرماتے ہیں ،میرے پاس طلب رکھنے والوں کے لئے بہت سی ایسی مفید باتیں ہیں جنہیں اگر وہ اپنے علم میں لائیں تو تمام مشائخ کے سردارہوجائیں۔حضرت علامہ لاہوتی پُراِسراری صاحب دامت برکاتہم بھی اسی پُراسرار دنیا کے عظیم فرد ہیں جو گوشہ گمنامی میں رہ کر دُکھی، پریشان اور ہر طر ف سے نا اُمید لوگوںکو آیات قرآنی ، مسنون دعاوںاورمجرب وظائف کی صورت میںسکون،  عافیت دینے اور پریشانیاں ٹلوانے کا ذریعہ بن رہے ہیں،آپ دامت برکاتہم ہر ماہ ’’ماہنامہ عبقری‘‘ میں جنات کے پیدائشی دوست کے نام سے ایک مضمون لکھتے ہیں۔ جس میں اُنہوں نے شاہی قلعہ میںموجود صدیوں پرانی موتی مسجد کے بارے میں انوکھاراز عوام کو بتایا۔(عبقری میں شائع ہونے والے یہ مضامین ادارہ عبقری کی جانب سے کتابی شکل جلد اول کی صورت میں شائع ہو چکے ہیں)۔

آن لائن پڑھیں



مزید کتب