Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچن سے شفاء پانے کے راز

اللہ تعالی نے اس دنیا میں ہر چیز کسی نہ کسی مقصد کے لیے پیدا کی ہے اسی طرح سبزیاں بھی اللہ تعالی کی پیدا کردہ خاص نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے‘اللہ تعالی کی پیدا کردہ اس نعمت سے انسان نے بہت فوائد حاصل کیے۔ سبزیوں کے فوائد جاننے کے بعد یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ انسانی صحت کے لیےسبزیاں انتہائی بے ضرر مگر بے حد مفید ہیں ۔ نہ صرف عمومی صحت کے لیے بلکہ مہلک اور لاعلاج امراض سے بچانے اور ان کے علاج میں بھی بہت مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔یہ ایک ایسا قدرتی تحفہ ہے جو ہمارے کچن میں تقریباً ہروقت موجود ہوتا ہے‘جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے اور اس کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ایک اور بات پر بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے کہ اللہ پاک نے ہر سبزی موسم کے اعتبار سے اور فوائد سے ہمیں عطا کی ہے۔ موسمِ گرما کی سبزیوں میں ایسے فوائد ہیں جو گرمی میں ہمیں فائدہ دیتے ہیں اور موسمِ سرما کی سبزیوں میں ایسے فوائد ہیں جو سردی میں کام آتے ہیں۔اس نعمت یعنی سبزیوں کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور ان مختلف سبزیوں کے اپنے اپنے فوائد ہے جن میں سے ماہنامہ عبقری میں ہر ماہ ایک سبزی کا تفصیل سے تذکرہ کیا جاتا ہے۔بہت سے قارئین کا مطالبہ تھا کہ 2006ء سے لے کر اب تک جتنے بھی سبزیوں کے فوائد ماہنامہ عبقری میں چھپ چکے ہیں ان کو ایک کتابی شکل میں شائع کیا جائے تو میری یہ کتاب ان قارئین کیلئے ایک تحفہ ہے۔اس کتاب کی چند ہیڈنگز پڑھیے: ٭کیا آپ کے کچن میں قصور ی میتھی ہے؟ ٭سستی سبزی‘ سونے کے تول۔موسم سرما کی سستی سبزی کےمہنگے فوائد۔مٹر‘ گاجر‘ میتھی اور ساگ کے معجزانہ فوائد۔سرخ پھل اور سبزیاں۔پھلوں اور سبزیوں کے فائدے ۔گاجروںکا رس نکالنے کا آسان طریقہ۔غور سے پڑھیں، گاجر کے بے شمار فائدے۔گاجرامراض دل اور ڈیپریشن کا فوری علاج  مٹر کھائیے توانائی حاصل کیجئے!۔مونگرے‘ مٹر اور گوبھی سےجان بنائیں۔روزانہ ایک آلو کھائیں‘ معالجوں کو دور بھگائیں۔ کریلےسے بیماریاں دور صحت قریب۔اروی غذا بھی‘ دوا بھی‘ شفاء بھی۔بھنڈی توڑی سے ڈھیروں خالص خون بنائیں۔موسم گرما کی مفید و مزیدار سبزیاں۔لال چاول کھائیے‘ امراض بھگائیے ۔ٹماٹر صرف ہانڈی کیلئے ہی نہیں دل کیلئے بھی۔ یہ صرف چند صفحات کی ہیڈنگز ہیں۔ بالکل نیا شاہکار ابھی سے اپنی کاپی بک کروائیں۔



مزید کتب