Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کامیاب عامل بنیں اور کرشمات دیکھیں


ایک ہے عمل اور ایک ہے عامل،دونوں میں بہت فرق ہے۔ وہی عمل کسی ایک کے پاس ہوتا ہے اور وہی عمل کسی دوسرے کے پاس ہوتا ہے۔ اس کی تاثیر وہی ہے اور اس کی تاثیر دوسری ہے ۔وہ کہتا ہے میں نے پڑھا تھا تو ایسے ہوگیا تھا۔ میں نے کیا تھا تو ایسے ہوگیا تھا۔ کہنے لگا میں نے کیا تو ایسے نہیں ہوا۔ معلوم ہوا کہ عمل وہی ہے، بس عامل میں فرق ہے۔ عمل کا تعلق یقین کے ساتھ ہے اور اس کی تاثیر کا تعلق اعتماد پر بھروسہ و اعتماد ہو اور یقین ہوتو اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے ورنہ پھر کہتے ہیںجی سنی سنائی باتیں کردیتے ہیں اورکتابوں سے پڑھ کہ دیکھ لیتے ہیں ۔

آپ کے سامنے جو کتاب ہے اس میں کئی عاملین و کاملین نے اپنے مشاہدات بیان کئے ہیں کہ ہمیں ان اعمال سے یہ فوائد ملے ہیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو پھراس بے یقینی کی دنیا میں جاکر انسان بہت کچھ کھو بیٹھتا ہے ۔تو عمل کیلئے یقین بہت ضروری ہے اور یقین کیلئے مجاہدہ کرنا پڑتا ہے اور قربانی دینا پڑتی ہے۔
مجھے اس کتاب کا خیال کیسے آیا کہ میں نے ایک پرانی کتاب اٹھائی اس پراس کا نام لکھا ہوا تھا ’’مجرب کانفرنس ‘‘میں نے دیکھا تو میں نے کہا یہ کیاہے؟ جب میں نے اسے پرکھا تو پتہ چلا کہ پرانے حکیموں کی کانفرنس ہوئی تھی اس میں اعلان کیا گیا تھا کہ آپ حضرات اپنے تین تین تجربات لکھ کر بھیجیں ہم ان تجربات کو اکٹھا کرکے ایک کتاب شائع کریں گے۔ اس کے بعد وہ کتاب شائع ہوئی آپ یقین جانئے اس کتاب کو 80,90 سال ہوگئے ہیں اور اس کتاب کو لکھنے والے سب وفات پا چکے ہیں لیکن اس کتاب کا فیض عام اب بھی جاری ہے۔
کتابوں میں آتا ہے کہ کسی کو راستہ دکھا دو تو ایک انگلی جنت میں ہوگی اور انگلی کہے گی کہ یااللہ! میں جنت میں اور باقی جسم جہنم میں۔۔۔۔ تو اس انگلی کی وجہ سے پورا جسم جنت میں چلا جائے گا۔ اللہ اپنے بندوں کی بھلائی اور خیر بہت پسند کرتا ہے۔
میرے جی میں ایک چاہت تھی جو آپ کی خدمت میں عرض ہے کہ بخل شکنی کریں کہ آپ کے پاس جو اعمال ہیں جس سے آپ کو فائدہ پہنچا ہو وہ مخلوق خدا تک پہنچائیں تاکہ مخلوق بھی فائدہ اٹھائے۔آپ کے پاس کوئی عمل ہے چاہے وہ طبی ہے، روحانی ہے، نقش کا عمل ہے یا جیسا بھی عمل ہو اس کے مشاہدات اور واقعات لوگوں کو بتایا کریں۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ جو میرے پاس ہوتا ہے وہ آپ کے پاس پہنچ جائے۔ میں کوئی عامل کامل نہیں ہوں لیکن بس کوشش ہوتی ہے جو کچھ میرے پاس ہے وہ آپ تک پہنچ جائے۔ آپ سے بھی یہی درخواست کہ جو آپ کے پاس ہے وہ اللہ کی مخلوق تک پہنچا ئیں۔اگر آپ کے بتائے ہوئے عمل میں سے کسی ایک شخص کو بھی فائدہ پہنچا تو وہ آپ کیلئے آخرت میں نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین! چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔۔٭ الفاظ کی طاقت اور تاثیر٭گناہوں سے خلاصی کیلئے لاجواب عمل٭تین لفظو ں کے اندر کائنات٭بن مانگے بھی ملتا ہے٭شوگر انسان کے کنٹرول میں٭غصےکی حالت میں عمل کی تاثیر۔۔

 



مزید کتب