Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وظائف محمد ﷺ و آل محمد ﷺ

وظائف محمد ﷺوآل محمدﷺ

اہل بیت اطہاررضی اللہ عنہم اجمعین کے فضائل و مناقب کے کیا کہنے!
جن کی شان میں حضورسرور کونین ﷺ نے ارشاد فرمایا:میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں: ایک کتاب اللہ اور دوسرے میرے اہل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین(صحیح مسلم)اسی طرح ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: کتاب اللہ اور میرے اہل بیت (رضی اللہ عنہم اجمعین) ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے ، حتیٰ کہ حوض کو ثر پر میرے پاس پہنچ جائیں(ترمذی) لہٰذا ان پاک ہستیوں کی خدمت میں جتنے بھی لمحے گزر جائیں ،بلا شبہ زندگی کا حاصل ہیںاور ان کی شان میں جتنے کلمات بھی ادا ہو جائیں، یقیناََ روح کی سعادت اور دل کی طہارت کا باعث ہیں۔
نصوص قرآن اور احادیث کی روشنی میںجب ہم ان شہنشاہوں کو دیکھتے ہیںتو ہر ہستی کتاب اللہ کے ساتھ جڑی ہوئی نظر آتی ہے ۔ان کی صبح اور شام،ان کے دن اوررات اور ہر پل، ہر سانس،کتاب اللہ کی تلاوت کرتے، اسی کے احکامات پر عمل کرتے اور اسی کے ذریعے دنیا و آخرت کے مسائل کا حل کرواتے نظر آتے ہیں۔ حتٰی کہ شہید کربلا حضرت امام حسین ؓکے سر اقدس کو جب نیزے پر اٹھایا گیاتو اس وقت بھی پاک زبان سےذکر ہی کی آواز سب نےسنی۔دراصل یہ اس چیز کی طرف اشارہ تھاکہ لوگو!یاد رکھنا اگر موکامیابی چاہتے ہوتو ہماری ترتیب کے مطابق زندگی گزارنااور ہمارے طریقے کے مطابق ہی داعی اجل کے پیغام پر لبیک کہنا۔ تمہیں جب کبھی مشکلات ، مصائب گھیر لیںتم ذکر ہی کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لینا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ تم ظاہری ناکامیوں کے باوجود بھی حقیقتاََ کامیاب ہو جائو گے ۔ ہم تم میں اپنی زندگی اور اس کے معمولا ت چھوڑکر جارہے ہیںکبھی ان سے جدا مت ہونا۔ ساری زندگی انہی اعمال کو سینے سے لگائے رکھنایہاں تک کہ موت تمہیں ہمارے پاس لے آئے۔۔۔۔
قارئین !زیر نظر کتاب میںاہل بیت اطہار رضوان اللہ اجمعین سے جڑی ان مبارک ہستیوں کے اعمال یکجاکر دئے گئے ہیںتاکہ یہ چند روزہ زندگی گزارتے ہوئے جب بھی کوئی مشکل پیش آئے ہم فوراََ دیکھیں کہ اس موقع پر جنت کے شہزادوں نے کیا طریقہ کار اپنایا۔ تجارت کرتے ہوئے خلیفۃ المسلمین داماد رسولﷺسرتاج بتول رضی اللہ عنہا شیر خدافاتح خیبرحضرت علی المرتضٰی رضی اللہ تعالی عنہ نے کن اعمال کے ذریعے اللہ جل شانہ کی مدد حاصل کی تھی؟ گھریلو امور سر انجام دیتے ہوئے جگر گوشہ رسول ﷺحضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء بتول رضی اللہ عنہا نے زندگی کا سکھ کیسے حاصل کیاتھا؟سانحہ کربلا کے بعد اہل بیت اطہاررضی اللہ عنہم کی لڑی کو آگے بڑھانے والے شہسوار اہلبیت، امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کی زندگی میں وہ کون سے وظائف تھےجن کی برکت سے انہیں ہر میدان میں کامیابی ملتی تھی۔ اسی طرح آل عباس اور آل عقیل رضی اللہ عنہم سے وابستہ تمام عظیم افراد کے ایسے پر تاثیروظائف اور اکسیر المجرب روحانی عملیات زیر نظر کتاب میں موجود ہیں، جن کی برکات سے آج بھی وہی صحابہ ، اہل بیت رضی اللہ عنہم والے بابرکت زمانے کی یا دتاز ہ ہوجائے گیاور کائنات کی خیریں ہمیں گھیر لیں گی ان شاءاللہ۔ اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں محض اپنی شان کریمی کے صدقے ان برگزیدہستیوں والی ادائیں ، ان شہنشاہوں کے ساتھ وفائیںاور ان سخیوں کے دعائیں عطا فرمائے ۔ آمین

خواستگار ِ اخلاص و دعائے نیم شبی
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً



مزید کتب