Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادوکا پلٹنا خود دیکھیں

جادوگری اور آسیب کا اثر بلاشبہ ایک شیطانی عمل ہے ۔ قرآن کریم کے مطابق یہ خبیث انسانوں اور جنوں کا فعل ہے۔
جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے اسی طرح اس شیطانی عمل کا علاج بھی اس نےاپنے بندوںکو سمجھایا ہے۔ بندہ کو عرصہ دراز سے تشویش ہے کہ بعض  فٹ پاتھ پر بیٹھے غلط ذہنینت کے لوگ جادو یا اس کے علاج کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کرتے ہیں‘ لوگ جادو کے علاج کے نام پر دولت کے ساتھ ساتھ اپنی عزتیںبھی گنوا ہرے ہیں۔ ان نام نہاد جھوٹے عاملین کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے ۔پھر اس پر مزید حسرت و افسوس اس وقت ہوتا ہے۔کہ جب ان شیطانی اعمال و افعال کا اسلام کے نام پر ارتکاب کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ میری یہتالیف ان نام نہاد جھوٹے عاملین (جن کے ہاتھوں نہ کسی کی دولت محفوظ نہ عزت) کے خلاف اعلان جہاد ہے۔
آئیے ! حاسدین کے جادو کا علاج خود کریں ‘اپنی لڑائی خود لڑیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر ہم ایمان ‘ اعمال ‘تقویٰاور طاہرت کی زندگی مسلسل اختیار کریںاور اعمال سے بننے ، اعمال سے بچنے اور اعمال سے پلنے کا یقین ہوتو کسی شریر کا شرـ‘کسی جادوگر کا جادو اور کسی حاسد کی بری نظر آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ انشاءاللہ
یہ کتاب قارئین کے آزمودہ در آزمودہ تجربات و مشاہدات پر مشتمل ہے ‘ اس میں موجود اعمال کے بے شمار نے آزمایاآپ بھی گھر بیٹھے خود پر ہوئے جادو، بندش، اور نظد بد کا علاج کیجئےاور جادو کا پلٹنا خود دیکھیں۔ آپ کو کسی بھی عمل سے فائدہ ہوا ‘ ماہنامہ عبقری کو ضرور لکھیں‘ آپ کا لکھا ایک لفظ کسی کی نسلوں سے دکھ درد دوراور سے سکون دلا سکتاہ ے اور آپ کے لئے ہمیشہ کا صدقہ جاریہ۔۔

خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً

 



مزید کتب