Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پھلبہری سے نجات پانے والے (ڈاکٹر کامران اختر، گجرات)

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

پھلبہری کا مرض ایسا عجیب مرض ہے کہ انسان کی خوبصورتی پر داغ سا محسوس ہوتا ہے۔ جسم میں سفید سفید داغ نہایت بدصورت محسوس ہوتے ہیں۔ مجھے اس کا نسخہ ایک دوست نے عطا کیا تھا۔ میں نے اس کوکئی دوستوں کو لکھ کر دیا ہے۔ انہوں نے استعمال کیا اور اللہ کے فضل سے وہ شفاءیاب بھی ہوئے یہاں صرف 2 واقعات لکھ رہا ہوں۔ 1۔ میرے بھانجے کے دوست کو یہ مرض تھا۔ چہرے پر سفید داغ روز بروز بڑھتے ہی جاتے تھے۔ ایک دن مجھ سے ملا تو مجھے کہا اس کا کوئی علاج ہے؟ میں کافی رقم خرچ کر چکا ہوں۔ کئی ڈاکٹروں سے دوائی لی لیکن کوئی فرق نہیں ہوا۔ میں نے اس کو نسخہ لکھ کر دیا اور تاکید کی کہ ہر صورت میں مکمل 21دن اس کو استعمال کریں۔ اس نے اللہ کریم کا نام لے کر شروع کیا تو الحمد اللہ 21 دن میں وہ بالکل ٹھیک ہو گیا اس کے چہرے سے سفید داغ مکمل ختم ہو چکے تھے اور وہ مجھے دعائیں دیتا ہوا ملا اور بہت شکریہ ادا کیا۔ 2۔ اس لڑکے نے اپنی ایک کزن کو جو کہ امریکہ سے آئی تھی اور برص جیسے مرض میں مبتلا تھی اور امریکہ میں بھی کافی علاج کروا چکی تھی لیکن شفاءنہیں ہو رہی تھی۔ اس نے بھی مکمل 21 دن علاج کیا تو الحمداللہ اللہ کریم نے اس کو بھی شفاءعطا کی۔ پھلبہری کی پہچان یہ دو طرح کی ہوتی ہے ایک لاعلاج ہے اور دوسری قابل علاج ہے۔ دوائی استعمال کرنے سے پہلے معلوم کر لیں کہ آپ کو یا آپ کے عزیز کو جو پھلبہری ہے وہ قابل علاج ہے یا ناقابل علاج ہے۔ اس کا طریقہ انتہائی آسان ہے ایک سوئی لیکر اس کو اچھی طرح صاف کر لے اور سفید داغ کے اندر (Pincr) چبھوئے اگر تو خون نکلے تو یہ مرض قابل علاج ہے اور اگر خون نہ نکلے تو لاعلاج ہے۔ اگر قابل علاج ہے تو اللہ کریم کا نام لے کر حسب استطاعت صدقہ دیں اور علاج شروع کر دیں۔انشاءاللہ اللہ کریم شفاءعطا فرمائیں گا۔ نسخہ ہوالشافی اجوائن دیسی ایک تولہ۔ مغز بادام شیریں 21 عدد ،گلو کا پانی 1 تولہ ، پانی آدھ پاﺅ، نمک حسب ضرورت ترکیب گلو ایک بیل دار بوٹی ہے جو کہ اکثر گھروں میں خوبصورتی کے لیے لگائی جاتی ہے۔ اس کے پتے چوڑے اور پان سے مشابہ ہوتے ہیں ۔گلو کی ٹہنیاں لے کر روزانہ ان کا تازہ پانی نکال لیں1 تولہ۔ باقی سب چیزوں کو کوٹ کر چھان لیں اور گلو کا پانی ڈال کر اچھی طرح رگڑیں۔ پھرپانی اور نمک ڈال کر صبح نہار منہ پی لیں۔ 21 دن مسلسل ،انشاءاللہ شفا ہوگی۔ (مگر علاج سے پہلے پہچان ضرور کر لیں)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 018 reviews.