Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رب سے بیٹا پانے کا انوکھاتعویذ! پریشان متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

 (پوشیدہ‘ لاہور)

کزن سے شادی‘ بہترین خوشحال زندگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی 1997ء کو میرے کزن کے ساتھ ہوئی‘ الحمدللہ! سسرال بہت اچھا ملا‘ ہنسی خوشی زندگی گزر رہی ہے‘ شوہر کا کاروبار بھی بہترین ہے‘ شوہر بہت زیادہ خیال رکھنے والے‘ احساس رکھنے والے اور محبت کرنے والے ہیں۔ میرے شوہر کی چار بہنیںاور تمام شادی شدہ اور اپنے گھروں میں خوشحال ہیں‘ یعنی میرے شوہر اپنے والدین کے ایک ہی بیٹے ہیں۔ اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ آج میں جس مقصد کیلئے خط لکھ رہی ہوں وہ یہ ہے کہ شادی کے دوسرے سال یعنی 1999ء کو اللہ کریم نے مجھے چاند سی بیٹی عطا فرمائی‘ ہر طرف خوشیاں پھیل گئیں‘ خوب مٹھائیاں تقسیم ہوئیں‘ ہر چہرے پر خوشی اور شادمانی تھی‘ ہمارے گھر ایسے رونق لگی جیسے شادی کا گھر ہوتا ہے‘ میری ساس جنہوں نے مجھے ماں جیسا ہی پیار دیا خوشی سے پھولے نہ سما رہی تھیں کہ وہ دادی بن گئی ہیں‘ میرے سسر بھاگ بھاگ کر مٹھائیاں لارہے اور تقسیم کررہے تھے۔ آج بھی مجھے وہ لمحہ یاد ہے جب میری پہلی بیٹی پیدا ہوئی اور جس طرح خوشی منائی گئی ‘ مجھے بھولے نہیں بھولتا۔
ایک ہی بیٹا اس کا بھی وارث نہیں
ہم نے اپنی بیٹی کو پریوں کی طرح پالا‘ اللہ نے دو سال بعد مجھے پر پھر کرم کیا‘ 2011ء میں مجھے پھر بیٹی عطا ہوئی‘ خوشی تو اس مرتبہ بھی سب کو ہوئی مگر پہلے جتنی نہ‘ ہر کوئی مجبوراً خوش نظر آرہا تھا۔ وہ دن بھی گزر گئے۔ 2014ء میں پھر کرم ہوا اور تیسری بیٹی پیدا ہوگئی‘ مگر اس مرتبہ مجبوراً بھی خوشی کسی نے نہ منائی‘ ہر کوئی پریشان ہوگیا کہ ہماری نسل کا کیا ہوگا؟ ہمارا پہلے ہی ایک ہی بیٹا ہے اور اس کی بھی آگے سے بیٹیاں ہی ہورہی ہیں۔ میں بھی پریشان تھی کہ اب کیا ہوگا؟ اگر آئندہ بھی بیٹی پیدا ہوگئی تو میں کہاں جاؤں گی؟ لوگوں کی زبان کے تیر کیسے برداشت کرسکوں گی؟ میری والدہ بھی پریشان تھیں؟ ساس سسر بھی پریشان مگر پھر بھی میرے شوہر نے مجھے حوصلہ دیا‘ ہمت بندھائی کہ یہ اللہ کی دین ہے‘ ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے‘ وہ جب چاہے گا عطا فرمادے گا اگر نہیں چاہے گا تو میں اپنی بیٹیوں کی بیٹوں سے بڑھ کر پرورش کروں گا اور بیٹوں سے بڑھ کر ان کو محبت پیار دوں گا۔ مگر دل میں خواہش بیٹے کی ابھر رہی تھی‘ میری ساس نے مختلف لوگوں سے پوچھنا شروع کردیا‘ کہیں سے حساب وغیرہ بھی لگوائے مگر میں ان چیزوں کو نہیں مانتی تھی ‘ عبقری رسالہ گھر میں آتا تھا اس میں سے دیکھ کر وظائف پڑھ لیتی اور اللہ سے مانگ لیتی۔ اللہ سے باتیں کرتی کہ یااللہ میں نے کسی عامل کے آستانے یا ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا تو بس مجھے گھر بیٹھے کوئی راستہ دکھا دے اور اولاد نرینہ سے نواز دے۔
اے اللہ مجھے بھی پوتا عطا فرما!
2016ء کے شروع میں کرم ہوا‘ اب خوشی کم اور ڈر زیادہ پیدا ہوگیا‘ میں‘ میری ساس‘ میری والدہ ‘ سسر ‘ دیورانیاں سب گھبرا گئے کہ کہیں اس مرتبہ بھی بیٹی پیدا نہ ہوجائے‘ میرے سسر کے ایک دوست بہت اللہ والے ہیں‘ میرے سسر نے ایک مرتبہ ان سے اس بات کا ذکر کیا کہ دعا فرمادیں اللہ مجھے پوتا عطا فرمائے۔ میرا ایک ہی بیٹا ہے آگے اس کی بھی تین بیٹیاں ہوگئی ہیں‘بیٹیاں ہوئیں ہمیں افسوس نہیں ہم نے خوشی ہی منائی ہے مگر اس مرتبہ اگر پوتا ہوجائے تو ہماری نسل آگے بڑھ جائے گی۔ انہوں نے ایک تعویذ لکھنے کا کہا کہ اس تعویذ کو درج ذیل طریقہ سے استعمال کریں ان شاء اللہ بیٹا ہی پیدا ہوگا۔ میرے شوہر وہ تعویذ لکھوا کر خوشی خوشی گھر آگئے‘ اگلے دن میرے شوہر زعفران اور عرق گلاب بھی لے آئے‘ میں نے اور میری ساس صاحبہ نے باوضو بیٹھ کر تیس عدد تعویذ لکھے اور اگلے دن ہی عمل شروع کردیا۔ جس طرح ہمیں بتایا گیا بالکل ویسا ہی کیا‘ اس کے ساتھ میں نے عبقری میں آیا ایک عمل بھی آزمایا۔ عمل صرف یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح سورۂ الانبیاء کی آیت نمبر 89رَبِّ لَا تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوٰرِثِیْنَ لازمی پڑھتی تھی ۔
خوشیاں دروازہ توڑ کر داخل ہوئیں
17اکتوبر 2016ء مجھے یہ دن نہیں بھولتا جب ہمارے گھر پھر سے خوشیاں دروازے توڑ کر داخل ہوئیں اور ہر کونےمیں سماں گئیں‘ پھرویسے ہی بہار آئی جیسے میری پہلی بیٹی کی پیدائش پر آئی تھیں‘ اللہ نے اپنے نام اور اپنے حبیب ﷺ کے نام کی لاج رکھی اور ہمیں وارث عطا فرمایا۔ جی ہاں! میں اس دن پہلے بیٹے کی ماں بنی۔ہر کوئی خوش اور شادمان تھا‘میری بیٹیوں کو ایک کھلونا مل گیا‘میرے شوہر کو وارث مل گیا‘ میرے سسر نے جب پہلی مرتبہ اپنے پوتے کو اٹھایا تو ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے اور خوشی سے ان کی آنکھوں سےآنسو جاری تھے۔ یہی عمل اور تعویذ میری دیورانی نے آزمایا اللہ نے اس کو بھی بیٹا عطا کیا۔ 2019ء میں ‘ میں نے دوبارہ یہی عمل اور تعویذ آزمایاتو اللہ نے مجھے دوسرے بیٹے کی ماں بنادیا۔ اب اللہ کا شکر ہے کہ میری فیملی مکمل ہے‘ میں دو بیٹوں اور تین فرمانبردار بیٹیوں کی ماں ہوں‘ میری بڑی بیٹی جو کہ اب دس سال کی ہے‘ میرا پورا ساتھ دیتی ہے‘ میرا گھر تقریباً اسی نے سنبھال رکھا ہے‘ ایک اور بات میرے شوہر تو ناشتہ صرف اپنی بڑی بیٹی کا ہی بنا ہوا کھاتے ہیں اور وہ بھی بڑی خوشی سے ان کیلئے صبح اٹھ کر ناشتہ تیار کرتی ہے اور اس کے والد اس کے ہاتھ کی بنی چائے کی تعریفوں کے پُل باندھ دیتے ہیں‘ جس پر میں بولوں کہ اتنی بھی نہیں اچھی تو شوہر کا مسکراتے ہوئے ہمیشہ یہ جملہ ہوتا ہے کہ تمہاری ماں تم سے جیلس ہورہی ہے اور اس کے بعد باپ بیٹی کے قہقہے ہوتے ہیں اور میں بھی مسکراتی ہوئی کمرے سےباہر چلی جاتی ہوں۔ قارئین! تعویذ کا طریقہ نوٹ فرمالیں!
برائے نرینہ اولاد
حمل پر ڈیڑھ مہینہ گزرنے کے بعد زعفران اور عرق گلاب سے یہ درود شریف لکھیں۔’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم اللھم صل علی سیدنا محمد والہ وسلم صیرہ اللہ تعالیٰ ذکرا ان کان انثٰی۔ اللھم صل علی سیدنا محمد والہ وسلم‘‘ تیس عدد تعویذ لکھیں۔ روزانہ صبح نہار منہ ایک تعویذ پانی میں گھول کر پی لیں۔

اس کے علاوہ درج ذیل تعویذ عرق گلاب اور زعفران سے لکھ کر گلے میں ڈال لیں۔

 


آپ بھی انسانیت کی خدمت میں حصہ ملائیں‘ تعویذ‘ نقش‘ تجربے اور مشاہدے میں آیا ہو تو ضرور لکھیں!

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 685 reviews.