Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مرشد نے خواب میں آکر وظیفہ بتایا اور مسئلہ حل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے اپنے پیرو مرشد رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں آکر ایک وظیفہ بتایا جو الحمدللہ میں کئی سالوں سے کررہی ہوں اور زندگی بہت آسان گزر رہی ہے۔مسئلہ یہ تھا کہ میرے شوہر پر لاکھوں کا قرض آیا‘ جس کی وجہ سے میں اور تمام گھر والے بے حد پریشان رہتے تھے ‘ رو رو کر تھک چکے تھے‘ ہر طرح سے کوشش کرلی مگر قرض ختم ہونےکا نام نہ لیتا تھا۔ ایسے میں میرے پیرو مرشد رحمۃ اللہ علیہ خواب میںآکر ایک وظیفہ بتایا کہ بیٹی! روزانہ ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھو اور سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات چالیس مرتبہ پڑھو۔ درودشریف جو آپ نے بتایا وہ یہ ہے صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم۔ یہ ایک راز تھا مگر جب سے عبقری پڑھا تو پتا چلا کہ بخل نہیں کرنا۔ مخلوق خدا کو فائدہ دینا ایک مسلمان کا فرض اولین ہے اور جو بھی کرسکنے کی استطاعت ہو۔ یعنی جس کو جتنی توفیق ہو۔ یاالٰہی یہ وظیفہ جو بھی بندہ اپنی مشکلات، بندشوں، آفات و امراض وغیرہ کیلئے کرے اس وظیفہ کی برکتیں ان پر نازل فرما۔ ان پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرما اور جملہ تمام امت کی تکالیف کو رب کریم فرمادے اور محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو اللہ عزوجل آباد و شاد و خوشحال و اپنی نظر کرم تلے رکھے۔ آمین۔ (زینب عبدالجبار)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 933 reviews.