Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یاقہار نہ پڑھتا تو وہ مجھے مار دیتی!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو آپ کی نسلوں کو اور آگے نسل در نسل کو اپنی رحمتوں برکتوں فضل کرم اور اپنے خزانوں سے نوازے اور آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہر طرح کی علت‘ قلت اور ذلت سے اپنی پناہ میں رکھے۔ عبقری ادارہ، تسبیح خانہ، دارالتوبہ، روحانی منزل، گوشہ درود‘ ہجویری محل اور درودمحل کو قیامت تک قائم و دائم رکھے اور ہدایت کا سلسلہ جو تسبیح خانہ سے نکلا ہے اسے جاری رکھے آمین۔جمعرات کی شب میں بغیر غسل کے سونے کے لیٹ گیا‘ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ میں غسل کرکے سوتا تھا لیکن میں کل رات ویسے ہی لیٹ گیا اور تقریباً ابھی گھنٹہ ہی ہوا لیٹا تھا نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی‘ میں نے محسوس کیا کہ کوئی چیز ہے جو کہ مجھے ڈرا رہی ہے اور میں ڈرتا نہیںبلکہ ہمت کرکے اس چیز کی طرف متوجہ ہوتاہوں اور یہ جاننے کی جستجو میں رہتا ہوں کہ یہ ہے کیا؟ لیکن مجھے کچھ سمجھ نہ آئی ‘ اب مجھے مسلسل ڈر لگ رہا تھا اور ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے کوئی چیز مجھے مارنے کی نیت سے میرےگھر آئی ہے اور میری جسمانی کیفیت سے لگ رہا تھا کہ وہ مجھے مار کر ہی جائے گی۔پھر اچانک علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ میں پڑھنا شروع ہوگیااور میں نے یاقہار کی ضربیں پاگلوں کی طرح لگائیں‘ اُونچی آواز میں پاگلوں کی طرح یَاقَہَّارُ یَاقَہَّارُ پڑھتا گیا اور اس چیز کوجو بظاہر محسوس ہورہا تھا کہ میرے سامنے ہے مگر مجھے نظر نہیں آرہی تھی غصے سے دیکھنے لگا‘ اچانک محسوس ہوا کہ وہ کمرے سے بھاگ گئی ہے اور جاتے ہوئے کہہ کر گئی ہے کہ کل پھر آئوں گی اور دوبارہ چھوڑ کر نہیں جاؤں گی تمہیں‘ میں پسینے میں شرابور اٹھ کر بیٹھ گیا‘میری یاقہار کی ضربوں کی آواز سن کر میری چھوٹی بیٹی بھی اچانک ڈرکر روتی ہوئی اٹھی اور مجھے احساس ہواکہ میں نے آج کتنی بڑی غلطی کی کہ بغیر غسل کے سو گیا ۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 722 reviews.