Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج -- طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2020ء

پورا جسم گورا کرنے کاا آسان قدرتی طریقہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 18سال ہے میرا ایک مسئلہ ہے امیدہے آپ اس کا حل ضرور بتائیں گے میرا رنگ سیاہ ہے، چہرے پر داغ دھبے، دانے اور چھائیاں وغیرہ ہیں۔ چہرہ بے رونق ہے اور جسم پر خشکی ہے‘ مجھے چہرے اور جسم دونوں کو گورا کرنے کا آسان قدرتی طریقہ بتادیجئے یعنی ایسا قدرتی نسخہ بتائیے جس سے نہ صرف چہرہ بلکہ پورا جسم گورا ہو جائے۔ لگانے کی بجائے کھانے کے لیے بتائیں میں بہت پریشان ہوں برائے مہربانی مجھے اس مسئلے کا حل بتائیں اور مستقل گورا پن پانے کے لیے قدرتی نسخہ بتائیے۔ میں آپ کی اس مہربانی پر آپ کا بے حد شکرگزار ہوں گا۔ (نامعلوم، پاکپتن)
مشورہ: خربوزہ کے بیج‘ سنگترے کے چھلکے‘ سونف اور جَو کا آٹا‘ یہ چاروں چیزیں ہم وزن لیں اور انہیں کوٹ کر چھان لیں۔ صبح اور شام چہرے ‘ گردن ‘ کندھے‘ بازوؤں اور ہاتھ‘ پاؤں پر ملیںاور نصف گھنٹے کے بعد دھولیں۔ اکیس روز تک یہی عمل کریں۔ سیاہ رنگ بھی سفیدی مائل ہوجائے گا۔ اگر بیماری کی وجہ سے چہرے کا رنگ سیاہ پڑجائے تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ رنگ نکھارنے کیلئے: ایک پاؤ مسور کی دال‘ آدھا کلو گائے کے کچے دودھ میں بھگوئیں‘ صبح تک دودھ جذب ہوجائے گا اور دال پھول جائے گی۔ اب اس دال کو دھوپ میں اچھی طرح دوتین دن تک خشک کرکے باریک پاؤڈر کی صورت میں پیس لیں۔ روزانہ رات کو تھوڑا سا پاؤڈر پانی میں گیلا کرکے رات کے وقت لگائیں۔ ابٹن کی طرح خشک ہونے پر رگڑ کر اتارلیں۔ چند روز میں رنگت صاف اور گلابی دکھائی دے گی۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘گولیاں لکھی گئی ترکیب سےا ستعمال کیجئے۔جو خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے بچے گورے چٹے پیدا ہوں‘ وہ روزانہ صبح نہار منہ حسب طبیعت ناریل کی کچی گری مصری ملا کر کھائے۔ اگر تازہ ناریل نہ ملے تو سفید کھوپرا پنساری سے لیکر رات کو پانی میں بھگو کر صبح استعمال کرے۔
میری امی کو شوگر اور قبض ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری امی کو شوگر ہے جو عرصہ تین سال سے ہے لیکن الحمدللہ اعمال کی برکت سے عمر میں صحت مند ہیں کبھی کبھار مسئلہ ہوتا ہے لیکن جلد ہی افاقہ ہو جاتا لیکن اب کچھ عرصے سے میری امی کو قبض کا مسئلہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے بہت کچھ کیا لیکن یہ قبض پیچھا نہیں چھوڑتی ۔ (صیام طارق، ڈسکہ)
مشورہ: اپنی والدہ کو عبقری دواخانہ کا ’’عرق شوگر شفاء‘‘ اور ’’قبض کشاء گولیاں‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں ان کی درج بلا شکایات دور ہوجائیں گی۔
آدھے گردے مردہ ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 45سال ہے تقریباً سات سال پہلے مجھے معلوم ہوا کہ میرے دونوں گردے آدھے آدھے مردہ ہوگئے ہیں اب ان میں جان ہنیں ہے کڈنی سنٹر کراچی سے میرا علاج ہورہا ہے دوا میں صرف ہائی بلڈپریشر کی دوا کا استعمال جاری ہے بقول ڈاکٹر کے اگر میرا بی پی نارمل رہے گا تو میں صحیح رہوں گا ورنہ ڈائیلسز پر آجائو ںگا۔ میں ہائی بلڈپریشر کا مریض ہوں دل کی طاقت بھی کم ہورہی ہے۔ (زاہد خان، کراچی)
مشورہ:کلونجی ایک کلو لیکر اسے صاف کرکے‘ اس میں پانی ڈال کر دھولیں‘پھر صاف پانی بھرچھ سات کلو ڈال کر ساری رات بھگو کر رکھیں‘ صبح اٹھ کر اسے دھیمی آگ پر چڑھادیں‘ جب پانی ابالے کھانے لگے تو ایک گھنٹہ پانی کو ابال آنے دیں۔کلونجی کے دانے سرخی مائل ہوجائینگے‘پھر کپڑے سے پانی پن کر کین بھرلیں۔ صبح اٹھ کر کلونجی کا پانی دو گلاس لے کر اتنا شہد ڈالیں کہ میٹھا ہوجائے‘اور اُس کو پی لیں۔ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی آپ کو صحت میں بہتری نظر آئے گی ۔ اس ٹوٹکہ سے لوگوں کے ختم گردے دوبارہ بحال ہوئے ہیں۔
مرگی کا آزمودہ طبی و روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے پچھلے ایک سال سے بیمار ہوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جن کی مجھے فکر رہتی ہے۔ مجھے مرگی کے دورے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے میرا سر اور کندھوں میں درد رہتا ہے مجھے کوئی دوائی یا وظیفہ بتائی جائے۔ (ثریا بی بی‘ لاہور)
مشورہ:آپ مرگی کے لیے عبقری کی آزمودہ ادویات ’’ہارمونز شفاء‘ سترشفائیں اور روحانی پھکی‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیجئے۔اس کے علاوہ سر اور کندھوں کے درد کیلئے ساتھ عبقری دواخانہ ’’شفایابی‘‘ معجون استعمال کیجئے۔روحانی علاج بھی ساتھ لیجئے:۔ جس وقت مریض کو مرگی کادورہ پڑے تو اس کے سیدھے کان میں ایک بار اذان کے کلمات اور دوسرے کان میں ایک بار اقامت کے الفاظ پڑھ دئیے جائیں۔ اس طرح سات مرتبہ کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ مرض ختم ہوجائے گا۔ مطلب یہ ہے کہ سات دوروں تک یہ عمل کرنا ہے۔
ہاتھ پاؤں کانپتے اور دورے پڑتے ہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 35 سال ہے میرے ہاتھ پائوں کانپتے ہیں دورے پڑتے ہیں۔ 14,15سال سے علاج کروا رہی ہوں کوئی ڈاکٹر اور کوئی بابا نہیں چھوڑا کہیں سے شفاء نہیں ملی بولتی ہوں تو زبان کانپتی ہے جسم پر قابو نہیں رہتا اور گر جاتی ہوں ایک سال پہلے میری ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی اس کے بعد سے تو چارپائی پر ہی بیٹھ گئی طبیعت اتنی خراب ہوتی ہے کہ کھانا بھی نہیں کھا سکتی۔ (ارم،نامعلوم)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’معجون شفاء یابی‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’کراماتی تیل‘‘ کی لکھی گئی ترکیب کے مطابق جسم پر مالش کریں۔سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اسم الٰہی یَاقَوِیُّ پڑھتی رہیں‘ کھانا کھاتے ہوئےہر لقمے پر یہی اسم پڑھیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 25 سال ہے بلوغت کے وقت میری آواز بھاری ہوگئی اور گلا بھی تھوڑا خراب ہوگیا ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے چند دوائیں اور غرارے کی دوا دی معمولی فائدہ ہوا۔ اس کے بعد ایک حکیم صاحب نے کہا کہ آواز بلوغت کی وجہ سے تبدیلی ہوئی ہے اس کو دوا سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا خود بخود ٹھیک ہو جائے گیا۔اب صورتحال یہ ہے کہ آواز میں پہلے سے تو بہتری ہے لیکن مکمل درست نہیں۔ بلند آواز سے کسی کو بلائوں تو وہاں تک آواز نہیں پہنچتی۔
نادانی کی وجہ سے بری عادت میں بھی مبتلا ہوا اب کچھ عرصے سے اس بری عادت سے چھٹکارا ملا ہے صحت کمزور ہوگی ہے مجھے عبقری اور دوسری چند کتابوں سے مطالعہ کے بعد لگتا ہے کہ بری عادت کی وجہ سے دماغ کمزور ہوگیا جس کے نتیجے میں کیرا گلے میں گرتا ہے۔ پیشاب کے بعد قطرے بھی آتے ہیں مثانے کی طاقت، رگوں کی صحت اور گلے و دماغ کے بارے میں آسان اور شافی حل بتائیں۔ (ریاض علی، نامعلوم)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا ایک شاگرد ہے جو پیدائشی طور پر جلد کے بہت سے مسائل سے گھیرا ہوا ہے اس کے جسم کی رنگت بھوری اور دھبی سی ہے سر اور پورے جسم پر ہر وقت خارش ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے پورے جسم میں بہت بڑے زخم بن جاتے ہیں اور پھر ان زخموں میں پیپ بھر جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں درد ہوتا ہے۔ خارش کی وجہ سے جلد پر جگہ جگہ دھبے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے سر اور پورے جسم پر بال بالکل ختم ہوگئے ہیں بہت بڑے بڑے ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا آپ مہربانی فرماکر اس کا کوئی علاج اور وظیفہ بتادیں۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں اس بچے کو کوڑھ کی بیماری ہے۔(جاوید اقبال،ملتان)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سارے جسم پر بہت سارے بال ہیں گرمیوں کے موسم میں خصوصاً یہ بہت تنگ کرتے ہیں۔ شرم کی وجہ سے دوستوں کے ساتھ کہیں سفر پر بھی نہیں جاسکتا کیونکہ ہر منٹ پر بالوں کی وجہ سے جسم پر بہت زیادہ خارش ہوتی ہے کوئی علاج ہوتو بتا دیں۔ (مولوی محمد ہارون میمن، خیرپور)

 

مجھے پڑھے بغیر آپ کے طبی مسائل حل نہ ہوں گے؟

اس صفحہ پر امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 758 reviews.