Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی محفل سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ (عائشہ بنت طاہرہ سلطانہ‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

محترم حکیم صاحب ۔السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ آپ کی روحانی محفل میں شرکت اللہ کے حکم سے جاری ہے۔ حکیم صاحب! آج کل ایسا دور چل رہا ہے کہ اس دور میں انسان اپنے آ پ کو دین کی طرف مائل کر دے یہ اس کیلئے بہت بڑی سعادت ہو گی ۔جب سے میں نے روحانی محفل میں باقاعدگی سے شرکت شروع کی ہے تب سے امت کا درد میرے دل میں بہت بڑھ گیا ہے اور میرے دل سے دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ امت کو ہدایت دے ۔ میں نے خواب دیکھا پورے خاندان میں میری دین داری کی وجہ سے مخالفت جاری ہے‘ میری ساس کہتی ہیں کہ تو یہاں سے چل میں وہاں سے روتی ہوئی جاتی ہوں تو اچانک دیکھتی ہوں کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور منبر کے پاس کھڑی ہوں میں فوراً نماز پڑھنے لگتی ہوں اورمیں جس جگہ سجدہ کرتی ہوں وہ جگہ اتنی نرم ہے کہ مجھے خود محسوس ہوا۔ میں سوچتی ہوں کہ یہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے۔ اس دن میرے پیٹ میں اتنا شدید درد ہوا میں نے فوراً روحانی محفل کا ورد شروع کیا اور دم کیا ‘ آپ یقین کریں اسی وقت میرا درد ٹھیک ہو گیا۔ میں اپنے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے میرے خاوند اور بچوں کو نیک ہدایت دی ہے دن بدن ہمارے گھرانے میں اعمال بڑھ رہے ہیں۔ اس ماہ کی روحانی محفل میں میرے میاں صاحب نے بھی شرکت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ انکو ثابت قدم رکھے اور ان کی آخرت اور دنیا بھی اچھی کرے۔ آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہمارے سر پر سلامت رکھے۔ میری زندگی کا ایک مشن ہے یہ جمعرات کا دن جب میں درس میں جاتی ہوں تو میں خاص اللہ کی رضا کیلئے جاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں جہاد میں جارہی ہوں اور روحانی محفل کو اپنے لئے سعادت سمجھتی ہوں اور اللہ کی اس برکت سے میری بہت سی مشکلات دور فرما دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میرے تمام گناہ معاف فرمادے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 217 reviews.