شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمتہ اللہ علیہ کے آزمودہ وظائف
عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نماز عشاءاو ل تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیزُ پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے
احتلام سے حفاظت
احتلام کی کثرت آدمی کو کمزور کر دیتی ہے اس کیلئے رات کو سوتے وقت باوضو سورئہ نوح (پ 29) کی تلاوت کرنے سے پڑھنے والا احتلام سے محفوظ رہتا ہے۔
احتلام سے بچنے کا دوسرا عمل
اگر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ احتلام سے محفوظ رہے تو اس کیلئے سورةالناس (مکمل) باوضو تین بار پڑھے اور اس کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور سو جائے تو انشاءاللہ تعالیٰ احتلام سے محفوظ رہے گا۔ اگر پڑھنے کے بعد بات کر لی تو دوبارہ پڑھ لے۔
مرد کا عورت پر قادر ہونا اور حمل کا ٹھہرنا
اگر کوئی مرد شرم کی وجہ سے یا کسی مرض کے سبب عورت پر قادر نہ ہو تو اس کیلئے دو انڈے لے اور دونوں کو دھو کر اُبال لے اور ایک انڈے پر باوضو روشنائی سے لکھے۔
وَالسَّمَائَ بَنَینٰہَا بِاَ یدٍ وَّ اِنَّا لَمُوسِعُونَ (سورہ ذاریات آیت 47 پارہ 27)اور یہ انڈہ مرد رات کو کھالے۔ وَالاَرضَ فَرَشنٰہَا فَنِعمَ المَاہِدُونَ (سورہ ذاریات آیت 48 پارہ 27)اور یہ انڈا عورت کو دے کہ رات کو کھا لے اس کے بعد ہمبستری کریں انشاءاللہ حمل قائم ہو گا اور اولاد ہوگی۔
اپنے مقصد میں کامیابی کیلئے
اگر کسی آدمی کے دل میں کوئی مقصد مقرر ہو اور وہ چاہتا ہو کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائے اور اس کی مراد پوری ہو جائے تو اس کیلئے جمعہ کے دن سورج نکلنے کے بعد ایک تنہائی کی جگہ بیٹھے اور باوضو مغرب تک یہ کلمات پڑھتا رہے۔ اس جگہ سے صرف نماز کے وقت اور حاجات ضروریہ سے فراغت کیلئے نکلے ورنہ اسی جگہ بیٹھا ہوا مسلسل پڑھتا رہے۔ سات جمعے یہ عمل برابر کرتا رہے۔انشاءاللہ تعالیٰ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوگا۔ وہ کلمات یہ ہیں: یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ عمل شروع کرنے سے قبل ایک سو ایک (101) بار درود شریف پڑھے اور عمل ختم کرنے کے بعد ایک سو ایک (101) بار درود شریف ضرور پڑھے۔ عمل ختم کرنے کے بعد اپنے مقصد میں کامیابی کی دعا مانگے۔
قیدی کی رہائی کیلئے
اگر کوئی شخص قید ہو گیا ہو اور اس کی رہائی مشکل ہو رہی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک نشست میں (یعنی درمیان میں نہ اٹھے اور عمل مکمل کرکے اٹھے) دو ہزار مرتبہ روزانہ پڑھتا رہے۔ اوّل و آخر میں درود ِ ابراہیمی اکیس اکیس بار ضرور پڑھے ۔ وہ کلمات یہ ہیں:مَاشَآئَ اللّٰہُ وَلاَقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ حَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ۔
غلبہ شہوت ختم کرنے کیلئے
شہوت کا غلبہ ختم کرنے کیلئے اوّل تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد ایک سو بار:
اَعُوذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ مِن نَفَخِہ وَ نَفَثِہ وَ ہَمَزَتِہ آخر میں تین بار درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے غلبہ شہوت ختم ہو گا اور عبادت میں دل لگے گا لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل روزانہ کرے۔
ہرقسم کے غم اور فکر کا خاتمہ
یہ عمل ہر قسم کے غم کو دور کرتا ہے اور پریشانی سے مکمل نجات دیتا ہے۔ بعد نماز ِ عشاءاوّل درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے اس کے بعد تین سو بار: اِنَّمَا اَشکُوا بَثِّی وَحُزنِی اِلَی اللّٰہِ(سورہ یوسف آیت 86پارہ 13) آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ہر قسم کی پریشانی اور ہر قسم کے فکر کو دور کرنے کیلئے دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ تمام غم وفکر دور ہو جائینگے اور دل ہروقت خوش رہے گا۔
تبلیغ و دعوت کے کام میں برکت کیلئے
جو لوگ وعظ و نصیحت یا تبلیغ و دعوت کا کام کرتے ہیں ان کیلئے یہ عمل بہت ضروری ہے تاکہ ان میں کشش پیدا ہو ہر شخص ان سے محبت کرے اور ان کی بات سنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔ اس کیلئے پہلی شرط یہ ہے کہ تبلیغ میں اخلاص نیت ہو یعنی نیت میں کوئی خرابی نہ ہو۔ واہ واہ کیلئے تقریر نہ کرے اور نہ واہ واہ کرنے سے خوش ہو۔ دوسرے یہ کہ بیان میں اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہو غیر کو راضی کرنے کا دل میں خیال نہ آئے۔ خود کو چھوٹا جانے اور اللہ کے دین کی بات پہنچانے میں پوری کوشش کرے چاہے لوگ شاباشی نہ دیں اور نہ اس کی تعریف کریں۔
اخلاص نیت کے بعد مندرجہ ذیل عمل بھی کرتا رہے تاکہ دعوت و تبلیغ کا کام آگے بڑھے اور دین پر عمل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔عمل یہ ہے۔ہر نماز کے بعد اوّل گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس بار: ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ“ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اپنے سینے پر دم کر لیا کرے اور دعاءکیا کرے کہ:اے اللہ! میری نیت کو خالص کردے اور ریاءاور دکھاوے سے حفاظت فرما اور میری زبان میں تاثیر پیدا فرما اور میرے کام میں برکت پیدا فرما۔
ہرقسم کی پریشانی سے نجات کیلئے
اگر کسی کا مالی نقصان ہو جائے یا جان کو خطرہ پیش آجائے دشمن ہر وقت گھات میں ہو کہ موقع ملے اور وار کرے۔ ان تمام پریشانیوں سے نجات کیلئے روزانہ کسی وقت بھی باوضو اوّل و گیارہ بار درود شریف اس کے بعد تین سو بارحَسبُنَا اللّٰہُ وَ نِعِمَ الوَکِیلُ۔آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے ہر قسم کے شر سے حفاظت اور امان کی دعا مانگے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر پریشانی اور فکر دور ہو جائے گی اور امن و چین حاصل ہو گا۔ یہ عمل روزانہ بلاناغہ پابندی کے ساتھ کرے۔ اگر ایک دن چھوٹ جائے تو دوسرے دن دو مرتبہ پڑھ لے۔
عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے
عزت کا مقام حاصل کرنے کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے ظالموں کے ظلم سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ باوضو بعد نماز عشاءاو ل تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو تیرہ بار یَاعَزِیزُ پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھ کر دعا کرے۔ انشاءاللہ تعالیٰ معاشرتی زندگی میں عزت و عظمت کا مقام حاصل ہو گا۔ دشمن ناکام ہوں گے۔
مسافر کی حفاظت کیلئے
اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہوتا ہے اور اہل خانہ چاہتے ہیں کہ مسافر کو راستہ میں کوئی تکلیف یا حادثہ پیش نہ آئے اور وہ صحت و سلامتی کے ساتھ گھر واپس آئے اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے جب مسافر سفر پر روانہ ہو جائے تو گھر کے افراد میں سے کوئی بھی مرد یا عورت باوضو اکتالیس بار سورئہ فاتحہ (الحمد شریف) پڑھے اور دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ مسافر کو سفر کے دوران محفوظ رکھے اور سلامتی کے ساتھ واپس آئے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مسافر صحت و سلامتی کے ساتھ گھر واپس لوٹ کر آئے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 218
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں