Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مجھے اپنے ایمان کو بچانا ہے (بنت فاطمہ ‘لیہ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

محترم حکیم صاحب ! السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کی رحمت ِ خاص اور مہربانیوں کے ساتھ ساتھ آزمائشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ میرے لئے اور گھر والوں کیلئے خاص طور پر دعا کر دیجئے گا۔ آج ایک خاص بات بتانا چاہتی ہوں ‘نماز پڑھتے ہوئے جائے نماز پر کچھ سفید سی چیز آ گری ‘ میں سمجھی چونا دیوار سے گرا ہو گا مگر جب میں سجدے میں گئی تو میرا ہاتھ لگ گیا تو وہ غائب ہو گئی ۔سلام کے بعد میں نے اپنے ہاتھ پر اور جائے نماز پر دیکھا تو کچھ نہ تھا۔ میں حیران ہوں وہ کیا تھا۔ کیونکہ ہاتھ لگانے پر بھی کچھ محسوس نہ ہوا اگر چونا ہوتا تو وہ پھیل جاتا جائے نماز اور ہاتھ پر لگ جاتا مگر وہاں کچھ نہ تھا۔ اس دن سے سوچ رہی ہوں وہ کیا تھا۔حکیم صاحب آپ میرے رہبر ہیں میں نے آج تک جو پایا وہ آپ کی وجہ سے ہے۔ مجھے اس وقت بہت ضرورت ہے کہ آپ میرے لئے دعا کریں اور مجھے بتائیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ آپ کی نصیحت کی ضرورت ہے کہ اب کیا کرنا چاہیے۔ مجھے اپنے ایمان کو بچانا ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے ناراض ہوں اور میں اپنی عاقبت خراب کر بیٹھوں۔ اللہ اور اس کے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سرخروئی چاہتی ہوں۔ آپ کے جواب کی منتظر رہوں گی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 226 reviews.