دنیا میں ماں کا لفظ پاکیزہ اور خالص محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے‘ ماں کی عظمت پر جتنا بھی لکھا جائے‘ کہا جائے کم ہے۔ اسلام سمیت تمام مذہب والدین اور بالخصوص والدہ کی رفعت کے معترف ہیں۔ ماﺅں کی قدر ان سے پوچھو جن کی دنیا سے چلی گئی ہیں۔
٭....حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ماں باپ کو گالیاں دیں تو اس کے اوپر قبر میں آگ کی چنگاریاں گریں گی۔ اتنی مقدار میں کہ جتنے پانی کے قطرے آسمان سے زمین پر گرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے معراج کی رات دیکھا کہ کچھ لوگ آگ کے تنوروں میں لٹکے ہوئے ہیں تو میں پوچھا اے جبرئیل امین یہ لوگ کون ہیں؟ جبرئیل نے فرمایا یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے تھے اور یہ بھی فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ وہ شخص ذلیل ہے جس نے والدین کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور خدمت کر کے جنت حاصل نہ کی۔
٭.... شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ماں کی خوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے۔
٭.... آرچ بولڈ نے کہا کہ ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہے۔
٭....ظہیر الدین بابر نے کہا ماں وہ واحد ہستی ہے جو بغیر کسی صلہ کے اولاد کی پرورش کرتی ہے۔
٭.... افلاطون کہتے ہیں کہ ماں دنیا میں انسان کو سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی ہے۔
٭.... شیسلے کا قول ہے ماں کو مصیبت کے وقت جب بھی یاد کرتا ہوں مجھے سکون ملتا ہے۔
٭.... ماں کی عظمت کے بارے میں پاکستان کے مشہور شاعر عباس تابش اپنے اس شعر میں کہتے ہیں
ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے اک بار کہا تھا کہ مجھے ڈر لگتا ہے
٭.... حضرت شیخ نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ دہلی کے کچھ افراد آپ کے پاس آئے اور عرض کی۔ حضور! دہلی میں کئی روز سے بارش نہیں ہوئی۔ لوگ بڑے پریشان ہیں۔ دعا کیجئے اللہ تعالیٰ رحمت کی بارش برسا دے؟
حضرت نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ منبر پر چڑھے اور اپنی والدہ کے دامن کا ایک پرانا کپڑا بغل سے نکال کر اور اپنے ہاتھ میں رکھ کر یوں دعا مانگی۔ ”الٰہی! بحرمت اس کپڑے کے جو دامن ایک ضعیفہ کا ہے ‘ جس پر ہرگز کسی نامحرم کی نظر نہیں پڑی تو مینہ برسا دے“۔ قدرت الٰہی سے اسی وقت بادل نمودار ہوئے اور بارش ہونے لگی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 240
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں