Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولیاءاللہ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

علامہ عثمان مرزوقی کے وظائف و عملیات ہر ماہ کسی ایک بزرگ کی زندگی کے آزمودہ روحانی نچوڑ آپ عبقری میں پڑھیں ہر فرض نماز کے بعد دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھیں ‘ پھر ہتھیلی پر دم کر کے سینے پر پھیر لیں ‘ دعا یہ ہے۔ یَاقَوِیُّ القَادِرُ المُقتَدِرُ قَوِّنِی وَقَلبِی اس کے بعد شہادت کی انگلی دل پر رکھ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔ دشمن سے بچنے کی دعا اگر کسی شخص کا کوئی خواہ مخواہ دشمن بن جائے لیکن انسان خود راہ راست پر ہو اس ظالمانہ دشمنی سے بچنے کےلئے اس آیت کا ورد بہت موثر ہے۔ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ دن یا رات کا کوئی بھی وقت مقرر کر لیں لیکن پھر اس وقت کی پابندی کریں اور 144 مرتبہ روزانہ اس آیت کو 12 دن تک پڑھیں اور بعد میں سجدہ ریز ہو کر اللہ سے دعا مانگیں۔ انشاءاللہ وظیفہ ختم ہونے تک یا ہوتے ہی دشمن کے دل میں خوف الٰہی پیدا ہو گا اور وہ دشمنی ترک کر دے گا یا وہ علاقہ ہی چھوڑ جائے گا یا وہ اپنے حالات کی بناءپر فوراً عاجز ہو جائے گا اور اس میں دشمنی کی سکت ہی نہیں رہے گی۔ یہ بے انتہا آزمودہ وظیفہ ہے لیکن ناجائز مت کریں۔ آیت یہ ہے۔ کُلُّ مَن عَلَیہَا فَانٍ وَّ یَبقٰی وَجہُ رَبِّکَ ذُوالجَلَالِ وَالِاکرَامِ ترجمہ:زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات‘ جو عظمت اور بزرگی والاہے۔ (سورة رحمن) فقر و فاقہ دور کرنے کی دعا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک حدیث میں ہے کہ انہوں نے آپ ا سے اپنے شدید فقر و فاقہ کی شکایت کی کہ ایک ماہ ہو گیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے بتا دوں۔ یہ دعا پڑھو۔ یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَااٰخِرَ الاٰخِرِینَ‘ ذَاالقُوَّةِ المَتِینِ‘ وَ یَارَاحِمَ المَسَاکِینَ‘ وَیَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ اگر کسی کو فقر کا خوف ہو اور تنگی معاش ہو تو اس مذکورہ دعا کو کثرت توجہ و دھیان سے پڑھے انشاءاللہ بہت جلد حیرت انگیز اثرات مرتب ہوںگے۔ دل کی تکلیف سے حفاظت کےلئے ہر فرض نماز کے بعد دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر سات مرتبہ پڑھیں ‘ پھر ہتھیلی پر دم کر کے سینے پر پھیر لیں ‘ دعا یہ ہے۔ یَاقَوِیُّ القَادِرُ المُقتَدِرُ قَوِّنِی وَقَلبِی اس کے بعد شہادت کی انگلی دل پر رکھ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔ فَاستَقِم کَمَا اُمِرتَ وَ مَن تَابَ مَعَکَ اس کے بعد 7 مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھیں انشاءاللہ بیماری سے حفاظت رہے گی۔ عزت وقار کیلئے عزت اور آبرو اور وقار حاصل کرنے کےلئے‘ بخار کےلئے‘ زخم کو ٹھیک کرنے کےلئے اور چھے کاموں میں نام پیدا کرنے کےلئے ‘ عمل کا وزن بھاری کرنے کےلئے روزانہ 7 دفعہ پڑھیں۔ فَلِلّٰہِ الحَمدُ رَبِّ السَّمٰوَاتِ وَ رَبِّ الَارضِ رَبِّ العٰلَمِینَo وَلَہُ الکِبرِیَائُ فِی السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ۱ وَھُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُo(سورةالجاثیہ‘ آیت 36-37) اولاد کی فرمانبردار کیلئے اولاد کی فرمانبرداری کےلئے اور اللہ کے پسندیدہ عمل کرنے کےلئے 3 دفعہ روزانہ پڑھیں۔ انشاءاللہ بہت مفید ثابت ہو گا۔ رَبِّ اَوزِعنِی اَن اَشکُرَنِعمَتَکَ الَّتِی اَنعَمتَ عَلَیَّ وَ عَلٰی وَالِدَیَّ وَ اَن اَعمَلَ صَالِحًا تَرضٰہُ وَاَصلِح لِی فِی ذُرِّیَّتِی اِنِّی تُبتُ اِلَیکَ وَ اِنِّی مِنَ المُسلِمِینَo(سورة الاحقاف ‘ آیت نمبر 15) غیب سے مدد عشاءکی نماز کے بعد 101 دفعہ پڑھنے سے ہر رنج و غم دور کرنے کےلئے غیب سے مدد کا دروازہ کھلتا ہے۔ آیت یہ ہے۔ وَاُفَوِّضَ اَمرِی اِلٰی اللّٰہ ۱ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیر ۰ بِالعِبَادِo (سورة الصفت‘ آیت 88) ترقی حافظہ کیلئے درد حافظہ میں زیادتی کیلئے آیات ذیل اور دعا تین تین بار صبح و شام پڑھا کرے سُبحَانَکَ لاَ عِلمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمتَنَا اِنَّکَ اَنتَ العَلِیمُ الحَکِیمُ o رَبِّ اشرَح لِی صَدرِیo وَیَسِّرلِی ااَمرِیo وَ احلُل عُقدَةً مِّن لِّسَانِی o یَفقَہُوا قَولِیo رَبِّ زِدنِی عِلمًاo اَللّٰہُمَّ نَوِّر قَلبِی وَ زِدقُوَّةَ سَمعِی وَ بَصَرِی وَ حِفظِی شدید مالی پریشانی حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا۔ فقر و فاقہ اور تنگی معاش کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا جب تم اپنے گھر میں داخل ہو تو سلام کرو خواہ کوئی ہو یا نہ ہو‘ پھر مجھ پر سلام بھیجو۔ اَلصَّلٰوةُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ۔ پھر ایک بار سورئہ اخلاص پڑھو۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اس پر رزق کی بارش فرما دی۔ یہاں تک کہ وہ اقرباءاور پڑوسیوں پر بھی بہانے لگا۔ (القول البدیع 124) گمشدگی اولاد کیلئے اگر کسی کی اولاد کھو گئی ہو ‘ گم ہو گئی ہواور وہ اس کی تلاش میں حیران و سرگرداں ہو اور ان پر مایوسی کے بادل چھا گئے ہوں تواس کو چاہیے کہ ان آیات کو پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکے۔ انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔ فَرَدَدنٰہُ اِلٰی اُمِّہ کَی تَقَرَّعَینُہَا وَلَا تَحزَنَ وَ لِتَعلَمَ اَنَّ وَعدَاللّٰہِ حَقّ وَّ لٰکِنَّ اَکثَرَہُم لَایَعلَمُونَ(سورئہ القصص‘ پارہ نمبر 20 آیت نمبر 13) خوفناک خواب کا علاج اگر کسی کو خوفناک اور بھیانک خواب ستاتے ہوں تو سونے سے پہلے تین دفعہ اعوذ پڑھے اور تین ہی مرتبہ آیت الکرسی پڑھے اور اس میں کلمہ وَلاَ یَئُودُہُ حِفظُھُمَا وَھُوَ العَلِیُّ العَظِیمُ کو تین دفعہ دہرائے پھر سو جائے ۔ انشاءاللہ امن و راحت میں سوتا رہے گا۔ حب اللہ کیلئے جو صبح کی نماز کے بعد یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ اس اسم کو سو مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ کی محبت اس کو ملے گی۔ کاروبار میں ترقی ہو گی۔ اس پر کوئی مشکل نہ پڑھے گی۔ سرمے کی سلائی پر دم کرکے آنکھوں میں لگائیں انشاءاللہ نظر میں تیزی پیدا ہو گی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 279 reviews.