Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر مرض کیلئے وسیلہ شفا

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

دفع سحر لَخَلقُ السَّمٰوَاتِ وَالاَرضِ اَکبَرُ مِن خَلقِ النَّاسِ وَلٰکِنَّ اَکثَرَ النَّاسِ لَا یَعلَمُونَ فَارجِعِ البَصَرَ ھَل تَرٰی مِن فُطُورِ ثُمَّ ارجِعِ البَصِرَ کَرَّتَینِ یَنقَلِبُ اِلَیکَ البَصَرُ خَاسِئًا وَّ ھُوَ حَسِیر نظر بد لگنے یا سحر کے اثر کرنے کے وقت ساحر یا عائن کا نام لے کر پکارے گا تو اس کا عمل باطل ہو جائےگا۔ حل مشکلات ہر صبح کو اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھتے رہیں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلا تعب و مشقت اس کی مشکلات ختم اور رزق کشادہ ہو جائے گا۔ جنات و بلیات سے امن آیت سَلَام قُولًا مِّن رَّبِّ الرَّحِیمِoایک کاغذ پر پانچ مرتبہ لکھ کر بطور تعویذ اپنے پاس رکھیں تو جنات و بلیات اور ہر قسم کے آسیب سے امن میں رہیںگے۔ بشاشت طبع اور مسرت قلب بعض صلحاءفرماتے ہیں کہ جو شخص صبح کو سورہ یٰسین پڑھے گا دن بھر خوش و خرم رہےگا اور جو شخص رات کو پڑھے‘ ساری رات راحت و مسرت میں کاٹے گا ۔ شفاءاز ہر مرض حدیث شریف میں آیا ہے کہ الفَاتِحَةُ شِفَائ مِّن کُلِّ دَائٍ یعنی سورہ فاتحہ ہر بیماری سے شفاءدیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورہ فاتحہ کے دوسرے اسماءکے علاوہ ایک نام سورہ شفاءبھی ہے۔ علامہ ابن قیم رحمتہ اللہ نے لکھا ہے کہ ہر مرض کےلئے ایک نہ ایک دوا ہے۔ مگر میں نے ہر مرض کا علاج سورہ فاتحہ سے کیا ہے جس کی عجیب تاثیر دیکھی ہے۔ ایک مرتبہ مجھے مدت تک مکہ مکرمہ میں قیام کرنے کا اتفاق ہوا۔ اس عرصہ میں مجھے مختلف امراض ستاتے رہے ۔ کوئی طبیب نہ ملتا تھا تو میں نے دل میں کہا ‘ لاﺅ اپنا علاج خود سورہ فاتحہ سے کریں۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا‘ تو اس کی عجیب تاثیر دیکھی۔ میں دوسرے لوگوں کو یہی علاج بتاتا ہوں تو وہ اکثر شفاءیا ب ہو جاتے ہیں۔ (بحوالہ صفحہ نمبر211) (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 281 reviews.