کسی بھی مقصد یا پریشانی کیلئے
حَسبُنَا اللّٰہَ وَ نِعمَ الوَکِیلُ نِعمَ المَولیٰ وَ نِعمَ النَّصِیرُ
300بار یا 500بار یعنی تین یا پانچ تسبیح صبح یا نماز عشاءکے بعد پڑھیں پھر اپنے مقصد کی دعا کریں۔ اول و آخر درود شریف 3یا 7بار پڑھ لیں۔
کسی بھی مشکل کیلئے
یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ
کم از کم تین تسبیح اول و آخر درود شریف طاق مرتبہ نماز فجر یا نماز عشاءکے بعد پڑھیں پھر اپنے مقصد کی دعا کریں۔
اولادکی شادی و منگنی کیلئے
یہ عمل مجھے مولانا محمد ابراہیم جو کہ حیات ہیں انہوں نے بتایا تھا اور میں نے کیا ہے شادی بھی ہو گئی اور چار بیٹے بھی ہیں۔
رَبِّ لَاتَذَرنِی فَردًا وَّ اَنتَ خَیرُ الوَارِثِینَ
شادی کی خواہش کیلئے یہ میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے ‘ بلا تعداد چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے غرض کوئی بھی کام کرتے پڑھتے رہیں ۔ درود شریف بیچ میں پڑھتے رہیں ۔اور اسی طرح اولاد نرینہ کیلئے پڑھیں اس کے علاوہ خاص تعداد میں صبح یا عشاءکے بعد تین تسبیح کریں اور بلا تعداد پڑھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ مقصد بر آئیگا پاک ذات نے میرا کام کر دیا تھا۔
پیچیدہ امراض کیلئے
یَاحَیُّ یَا قَیُّومُ:۔صبح کی نماز کی سنتوں کے بعد تین تسبیح کریں بعد میں فرض ادا کریں۔ بیماری کیلئے یا کسی پریشانی کیلئے آپ اسے صبح کی نماز کے بعد بھی کر سکتے ہیں اور اس کو آپ روزانہ معمول بنا لیں باقی بغیر کسی بھی وقت کے چلتے پھرتے اپنا کام کرتے ہوئے بھی پڑھتے رہیں یہ وہ اسم ہے جیسے سائنسی طور پر لیبارٹری میں کوئی تجربہ کررہے ہیں جو بھی ہم دو عنصر ملاتے ہیں اور تیسری چیز بنتی ہے اور اگر اس کے ساتھ ایسا عنصر ملا لیں جو عمل اکسیر کا کام کرتا ہے تو اس کی افادیت اور تاثیر بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے 99ناموں میں سے یہ اسم اپنی افادیت رکھتا ہے۔ اکیلا تو اکیلا اگر کسی دوسری آیت کیساتھ ملا کر پڑھیں گے تو اس کی تاثیر و افادیت کئی گنا زیادہ ہو جائیگی۔ یہ عمل بھی نانا جان کی طرف سے ملا تھا۔
بغض و عداوت کے خاتمہ کیلئے
یہ عمل مجھے مولوی نذیر احمد کندن کی کبیر والا نے بتایا تھا یَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَ
جو آپ سے منہ پھیرتے ہوں یا بغض و عداوت رکھتے ہوں بلاتے نہ ہوں اسے آپ کم از کم صبح ایک تسبیح اور چلتے پھرتے بلا تعداد پڑھتے رہیں اور اول و آخر درود شریف کم از کم تین مرتبہ پڑھیں۔جو دشمنی رکھتے ہیں ‘ سلام لینا پسند نہ کرتے ہوں وہ دوست بن جاتے ہیں یہ بھی میرے ذاتی تجربہ میں آیا ہے ۔
کسی مشکل پریشانی کیلئے
یہ عمل میں کامل یقین سے کرتا ہوں:
یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ
کسی مشکل پریشانی کیلئے کریں نماز فجر کے بعد نماز عشاءکے بعد تین تسبیح اور یہ تعداد شادی وغیرہ کیلئے ہے رکاوٹ ہو یا کہیں رشتہ نہیں ہو رہا ہے اس کے متعلق آپ کے رسالے میں جو بھی لکھا گیا ہے صحیح ہے یہ عمل میں مختلف کتابوں میں بھی دیکھا ہے۔٭مزید یہ کہ اگر کسی خاص مقصد کیلئے اس کو بروز جمعہ نماز عصر کے بعد مغرب تک پڑھتے رہیں اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھیں اپنے مقصد کی دعا کریں وہیں مصلےٰ پر بیٹھے رہیں اور مغرب کی نماز ادا کرکے اٹھیں۔
مجھے اپنی ریٹائرمنٹ کا کام تھا تو جس دن میںدو انمول خزانے تین بار اور عمل نمبر 4-1کرتااس دن کام ہو جاتا تھا اور کسی دن نہ عمل ہوتا تو خالی آجاتا۔ ان اعمال میں یہ تجربہ ضرور ہوا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 296
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں