Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

پل پر سوراخ خواب: استخارہ کی تیری رات کو میں نے دیکھا کہ میرا کزن (ش) جسے میں پسند کرتی ہوں ہمارے گھر آیا ہے اور اس نے میرے بھائی کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد میرے ابو میرے بھائی کو مارتے ہیں اور ہمارا سفید بچھڑا کھل کر کمرے میں آتا ہے اور اس کے بعد میں دیکھتی ہوں کہ میرا کزن (ش) اور میں کہیں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے ہمارا نکاح ہو رہا ہے۔ پھر میں نے تین چار مہینے کے بعد دوبارہ استخارہ کیا تو دیکھا کہ میں اور میری کزن جو (ش) کی بہن ہے‘ ہم دونوں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جاتے ہیں۔ ہم دونوں پل کے اوپر بھاگتے ہیں۔ بھاگتے ہوئے میں اپنی کزن سے کہتے ہوں کہ ذرا سنبھل کر چلو‘ پل پر سوراخ ہیں۔ پل پر دو سوراخ ہیں ایک گول ہوتا ہے اور دوسراچوکور پل کے آخر میں ریت ہوتی ہے تو ہم دونوں واپس آجاتے ہیں۔ بھاگتے ہوئے اور آتے جاتے بھی اپنی کزن سے یہی کہتی ہوں ذرا بچ کر پل میں سوراخ ہیں۔ اس کے بعد منظر بدلتا ہے میں اپنے گھر پر ہوتی ہوں‘ اصل میں وہ ہمارا گھر نہیں ہوتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمارا گھر ہے۔ میرا کزن (ش) مجھ سے ملنے آتا ہے تو میں اس سے کہتی ہوں کہ خالو آرہے ہیں تو وہ چلا جاتا ہے۔ اصل میں (ش) کے ابو آرہے ہوتے ہیں۔ اس کے بعد میرے بڑے بہنوئی آتے ہیں تو میں خوش ہو کر بتاتی ہوں کہ (ش) آیا تھا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی کا اشارہ ہے لیکن کچھ رکاوٹیں حائل ہیں جو کہ انشاءاللہ جلد دور ہوں گی۔ آپ ”یاناصر“ 21بار ہر نماز کے بعد پڑھا کریں اور اعمال شریعت کی پابندی کریں۔ خوشخبریاں خواب: میری آنٹی بیٹھی دعا مانگتے ہوئے رو رہی ہیں اور کبھی ہنس رہی ہیں۔ پھر منظر بدل جاتا ہے۔ میری آنٹی مجھے کہتی ہیں‘ میں نے آسمان پر تین چاند ایک ساتھ دیکھے ہیں۔ غیب سے آواز آتی ہے اور ہم اوپر دیکھتے ہیں تو پہلے چاند پر لکھا ہوتا ہے‘ یہ ربیع الاول کا ہے اور یہ تمہارے لیے خوشخبری لائے گا۔ دوسرے چاند پر عیدالفطر اور تیسرے پر عیدالاضحی لکھا ہوتا ہے۔ پھر دیکھا کہ شفاف پانی کا دریا ہے اس میں میری آنٹی ڈوب جاتی ہیں۔ اس وقت میری آنٹی امید سے ہوتی ہیں۔ پھر وہ کنارے کی طرف آجاتی ہیں وہاں ایک بزرگ عورت چاروں طرف پردے کر دیتی ہیں۔ پھر آنٹی بچہ لے آتی ہیں۔ بچہ بہت خوبصورت ہوتا ہے اور اس پر نور برس رہا ہوتا ہے۔ (محمد زرتاش.... ملتان) تعبیر: آپ کا خواب مبارک ہے اور انشاءاللہ تین خوشخبریاں آپ کی آنٹی کے حوالے سے آپ کو نصیب ہوں گی۔ آپ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔ سوکن خواب: میں دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر دوسری شادی کررہے ہیں ۔ میرے جیٹھ اور جٹھانی (جو کہ میرے بہن اور بہنوئی بھی ہیں) ان کی دوسری شادی کروا رہے ہیں۔ میں سامنے بیٹھی ہوں لیکن وہ مجھ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہیں اور شادی کی تیاریاں کررہے ہوتے ہیں۔ میرے شوہر بھی پاس بیٹھے ہوتے ہیں۔ میری بہن کے ہاتھ میں ایک شاپر ہوتا ہے جس میں ہرے رنگ کا کپڑا ہوتا ہے جیسا گھروں میں چھاﺅں کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے۔ میں اور میرے شوہر اکیلے ہوتے ہیں۔ میں ان سے بہت کہتی ہوں کہ وہ شادی نہ کریں اور بہت روتی ہوں لیکن میرے رونے کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ جب وہ نہیں مانتے تو میں سوچتی ہوں کہ چلو اچھا میرے بچے تو ہیں، ان کے سہارے زندگی گزار لوں گی۔ جس کے ساتھ شادی ہو رہی ہوتی ہے‘ وہ عورت نیچے والی منزل کے کمرے میں بیٹھی ہوتی ہے اور ہم اوپر ہوتے ہیں۔ حقیقت میں بھی ہم اوپر والی منزل پر رہتے ہیں اور میرے بہن بہنوئی نیچے رہتے ہیں۔ اس خواب کے کچھ دنوں بعد میں نے خواب دیکھا کہ میرے جیٹھ ایک چھ سات سال کی بچی لاتے ہیں جو سکول یونیفارم پہنے ہوتی ہے اور اسے تہہ خانے میں لے جا کر ذبح کر دیتے ہیں اور پھر اس کی بوٹیاں بناتے ہیں۔ اس وقت میرے شوہر بھی ساتھ ہوتے ہیں۔ میرے شوہر کی قمیض پر خون لگ جاتا ہے اور میرے جیٹھ اسے صاف کرنے کا کہتے ہیں۔ پھر اسی سکول کے بچے اور پولیس ہمارے گھر کے سامنے والے تالہ بند کرکے گھر میں ہنگامہ کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ انہوں نے بچی کو اغوا کیا ہے۔ میں جالی والے دروازے سے باہر دیکھ رہی ہوتی ہوں (خواب میں جو گھر ہوتا ہے حقیقت میں ہمارا گھر اس سے مختلف ہے لیکن تہہ خانہ اس میں بھی ہے) پھر میں اپنی بہن کو بھی گھر میں دیکھتی ہوں لیکن ہم سب لوگ زیادہ خوفزدہ نہیں ہوتے۔ پھر ہمارے گھر ایک عورت آتی ہے اس کے سامنے ہم ایسے ظاہر کرتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ حقیقت میں ہم دونوں بہنیں باقاعدگی سے نمازیں پڑھتی ہیں۔(ع.... بوریوالہ) ًتعبیر: آپ کے دونوں خواب اس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں کہ آپ کے شوہر کی آمدنی میں مال حرام کی آمیزش ہو رہی ہے اس لیے فوری طور پر انہیں اس سے بچنے کی تلقین کریں ورنہ کسی مصیبت میں گرفتار ہونے کا اندیشہ ہے۔ بارہ جنازے خواب: میں نے دیکھا کہ میں ایک مسجد میں نماز پڑھنے جارہا ہوں۔ جیسے ہی میں مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ بارہ جنازے سفید کفن کے ساتھ مسجد میں رکھے ہوئے تھے۔ میں نے آگے دیکھا کہ بہت سارے لوگ اسی مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے اور بہت سارے لوگ پیچھے بیٹھ کر رو رہے تھے۔ میں نے سوچا کہ ان لوگوں کے دکھ درد میں شامل ہو جاﺅں لیکن ایک آدمی نے مجھے مسجد سے باہر نکال دیا اور میں مسجد کے باہر بیٹھ کر لوگوں کے باہر آنے کا انتظار کررہا تھا تاکہ میں ان جنازوں کا سبب پوچھ سکوں جو مسجد میں رکھے ہوئے ہیں۔ جب وہ لوگ مسجد سے نکل رہے تھے تو میں نے دیکھا کہ یہ سارے لوگ میرے جان پہچان کے تھے اور ان لوگوں میں سے میرا اپنا کوئی رشتہ دار نہیں تھا۔ (سعید جان.... تربت) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ اپنے اوقات کو ضائع نہ کیا کریں۔ اسی طرح نیک کاموں میں اخلاص پیدا کریں کیونکہ ریاکاری سے نیک اعمال کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 304 reviews.