Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بالوں سے متعلق ٹپس

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

ہفتے میں دو یا تین مرتبہ بالوں کی جڑوں میں تیل کا مساج کریں۔ خوشبو دار تیل یا صابن استعمال نہ کریں۔ بال انسان کی شخصیت کا نکھار ہوتے ہیں۔ لمبے، مضبوط اور چمکدار بال انسان کو دلکش بناتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے بہت جتن کرنے پڑتے ہیں۔اگر بال بے رونق، کمزور اور خشک ہوں۔ ساتھ غیر معمولی انداز میں گر رہے ہوں تو اس کی چند وجوہات ہو سکتی ہیں۔1چٹ پٹی اور ناموافق غذا کا استعمال۔2خوشبودار تیل کا استعمال۔3صابن کا استعمال۔ 4غیر معیاری شیمپو۔5آکسیجن کی کمی۔6ذہنی تفکرات اور صدمات۔زیادہ چٹ پٹی اور ناموافق غذا کے استعمال سے بال بے رونق ہو جاتے ہیں۔ آئرن اور وٹامن سے بھرپور غذا مفید ہوتی ہے۔ جیسے مچھلی گوشت پالک گاجریں اور سیب وغیرہ۔ ہفتے میں دو یا تین مرتبہ بالوں کی جڑوں میں تیل کا مساج کریں۔ خوشبو دار تیل یا صابن استعمال نہ کریں۔ اس سے بال کمزور ہوتے ہیں۔ ہر ماہ اپنے بالوں کو حنا سے واش کریں اس طرح بالوں میں تازگی پیدا ہوگی۔ صبح سویرے بیدار ہونے سے بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ صبح صبح گہرے گہرے سانس لیں اس سے آکسیجن کی کمی دور ہوگی ذہنی تفکرات کو جھٹک دیں اور جلنے کڑھنے سے پرہیز کریں بالوں کو دھوپ سے بچانا چاہئے کیونکہ اس سے ان کی افزائش اور رنگ متاثر ہوتا ہے۔ بال لمبے کرنے کےلئے لمبے گھنے سیاہ اور چمکدار بالوں کے لیے آدھا پاﺅ زیتون کا تیل ، آدھا پاﺅ آملہ کا تیل ملا کر رکھ لیں۔ لگانے سے قبل اچھی طرح ہلائیں۔ اس کو روزانہ رات کو خوب مساج کر کے صبح اچھے شیمپو سے سر دھوئیں۔ ایک ماہ کے عمل کے بعد آپ اپنے بالوں کو دیکھ دیکھ کر خوش ہونگی۔ روغن بادام اور انڈے کی زردی بالوں کیلئے بہترین کنڈیشنر ہے۔ اس سے کھوپڑی پر جمے مردہ خلیے اکھڑ جاتے ہیں۔ (صفحہ نمبر80،81) (بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں)(نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کانفع‘ آپکا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 305 reviews.