Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کا نسخہ لاجواب نسخہ (مرسلہ: محمد منصور صاحب)

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

ماہنامہ”عبقری“ کے شمارہ ماہ2006جون، جولائی میں ایک نسخہ کمر درد اور جوڑوں کے درد کا نظر سے گزرا جو کہ ہندوستان کے پروفیسر صاحب کا تجویز کردہ تھا۔ بندہ نے اس کو تیار کرکے تین مریضوں کو استعمال کرایا ان کی کیفیت سنیے۔ l حافظ محمد رمضان صاحب سبزی منڈی کے آڑھتی ہیں، عمر رسیدہ بزرگ ہیں، جوڑوں کے درد نے چارپائی پر لگا دیا۔ دس برس سے اوپر گزر گئے تھے۔ داماد سرکاری ہسپتال میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے بھی بہت تگ ودو کی مگر یہ زندہ لاش کی طرح چارپائی کے ہو کر رہ گئے تھے۔ میں یونہی طبیعت پوچھنے گاہے بگاہے جاتا تھا مگر اس نسخہ کے زیر نظر آنے کے بعد مجھے ان سے دلی ہمدردی پیدا ہو گئی چنانچہ میں نے ان کو نسخہ استعمال کرانا شروع کر دیا اللہ پاک نے فضل فرمایا کہ تقریباً ایک ہفتہ کے بعد وہ اپنی ضرورت اور حاجت کیلئے نقل و حرکت کے قابل ہو گئے۔ اب اللہ پاک کے فضل سے صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہیں۔ مجھے دعائیں دے رہے ہیںمگر ذریعہ تو آپ ہی ہیں۔ l ایک بھائی پی ٹی سی ایل میں آفیسر ہیں ان کو کمر میں تکلیف تھی، ریڑھ کی ہڈی کے دو آپریشن کرا چکے ہیں۔ اس نسخہ کے استعمال سے کمر اور جوڑوں کے درد میں بہت افاقہ محسوس ہو رہا ہے۔ l میری اہلیہ کو شوگر کا عارضہ ہے اس کی وجہ سے جسم میں اور جوڑوں میںدرد کی وجہ سے معذوری کی سی کیفیت پیدا ہو چکی تھی۔ تکلیف خاصی تھی۔ میں نے ان کو بھی یہ دوا شروع کرا دی۔ تین دن کے بعد حیران کن فوائد سامنے آئے۔ اس سے شوگر بھی بہت کنٹرول ہو گئی ہے بلکہ اس نے شوگر کی دوائی کی مقدار بتدریج کم کرناشروع کر دی ہے۔ ابھی ایک خوراک کم کی ہے۔ اٹھنے بیٹھنے اور چلنے کی تکلیف میں 60فیصد افاقہ ہو گیا ہے۔ دار چینی پیس کر ماتھے پر لیپ کریں اور سر پر روغن کدو کی مالش کریں۔ مغز بادام تل کے تیل میں پیس کر پیشانی پر لگانے سے سر کا درد جاتا رہتا ہے۔ (محمدرضوان‘ تلہ گنگ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 309 reviews.