Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غصے سے کیسے بچا جائے (ابوولید‘ ٹنڈو آدم خان)

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

یوں تو اللہ تعالیٰ نے غصہ انسان کی فطرت میں رکھا ہے۔ کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس کے اندر غصے کا مادہ نہ ہو آپ عزم کریں کہ آپ اپنے آپ کو بس میں کر سکتے ہیں ‘ تو میں کہوں گا آپ تربیت یافتہ انسان ہیں۔ اگر آپ میں ضبط نفس نہیں‘ تو آپ کی ہر قسم کی تعلیم بے کار ہے۔ کوئی بھی شخص کسی عظیم کام میں کامیاب ہونے کی امید نہیں کر سکتا۔ جب تک کہ وہ اپنا مالک خود نہ ہو۔ ضبط نفس کے فقدان کے باعث ہزاروں لوگوں کی زندگیاں برباد ہو چکی ہیں۔ ان کی اونچی خواہشات‘ نادر صلاحیتیں اور تعلیم کے تمام حصول صرف اس لئے بیکار ہو گئے ہیں کہ ان میں اپنے کو بس میں رکھنے کی قوت نہیں تھی۔ وہ لوگ ہر طرح سے ہونہار تھے۔ ان کے مستقبل کے بارے میں کسی کو شک نہیں تھا ‘ مگر خود کو بس میں رکھنے کی صلاحیت نہ ہونے کے باعث ان کی زندگی بیکار ہو گئی۔کئی لوگ غصے کے رحم و کرم پر ہی زندہ رہتے ہیں۔ غصہ آنے پر وہ خود کو بس میں نہیں رکھ پاتے۔ غصہ سے پاگل ہو کر تو کئی اپنے گھر والوں کو قتل کر ڈالتے ہیں۔ دس منٹ پہلے وہ جس دوست کو گلے لگا رہے ہوتے ہیں‘ اسی کی چھاتی میں چھرا گھونپ دیتے ہیں یا اسے گولی سے اڑا دیتے ہیں۔ جب کبھی آپ کسی کی بے تکی تنقید یا تبصرے سے اضطراب یا بے چینی محسوس کریں تو فوری رد عمل کرنے یا یکایک مشتعل ہونے سے بچیں ‘ بہتر تو یہ ہے کہ آپ اس جگہ سے چلے جائیں اور تنہائی میں کچھ دیر کےلئے بیٹھیں خود کو پر سکون اور متوازن کریں۔ اپنے دل کو کچھ آرام دیں اور پھر ٹھنڈے دل سے اس پر غور کریں۔ دل کی اس حالت میں آپ حقیقی مسئلے کو بہتر طور سے سمجھ سکیں گے۔ مشتعل حالت میں دل کی فہم و بصیرت کی قوت برباد ہو جاتی ہے۔ لوگوں کے مانگنے پر ہی اپنی صفائی دیں۔ ۔ جواب دیتے وقت آپ کی آواز ہمیشہ‘ نرم‘ انکسارانہ اور قابو میں ہونی چاہیے اور جواب دیتے وقت کبھی چیخنا ‘ چلانا نہیں چاہیے۔ جب بھی آپ کو غصہ آئے فوراً دھیان میں لائیے کہ اگر اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی اسی طرح غصہ کرنے لگے تو یقینا میں چاہوں گا کہ مجھے معا ف کر دیا جائے تو بالکل اسی طرح مجھے بھی چاہیے کہ اس شخص کو معاف کر دوں اور سوچئے کہ یہ شخص میرا اتنا خطاوار تو نہیں ہو گا جتنا میں اللہ تعالیٰ کا گنہگار ہوں پھر جب میں معافی کا آرزو مند ہوں تو اس کو کیوں نہ معاف کروں۔ فوراً وہاں سے جدا ہو جائیے جب تک کہ غصہ بالکل فرو (زائل) نہ ہو جائے۔ انشاءاللہ اس تدبیر سے آپ غصہ کے شر سے محفوظ رہیں گے۔اگر آپ اس بات کا التزام کر لیں تو زیادہ سود مند ہو گا کہ آپ کو جس پر غصہ آ رہا ہے اسے کچھ ہدیہ دے دیں چاہے وہ قلیل ہی مقدار میں کیوں نہ ہو۔ غصے کا ایک مجرب علاج یہ بھی ہے کہ جس پر آپ کو غصہ آیا ہے اس کو اپنے پاس سے جدا کر دیں یا اس کے پاس سے خود جدا ہو جائیں اور فوراً کسی کام میں لگ جائیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 318 reviews.