Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سے الجھے مسائل کا حل (ع م، چوہدری)

ماہنامہ عبقری - فروری 2010ء

اس درود کی کثرت ِتلاوت سے غم اور تکلیف دور ہو جاتے ہیں۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الطَاھِرِ الذَّکِّی صَلوَاةً تُحَلُّ بِہَا العُقَدُ وَتُفَکُّ بِہَا الکُرَبُ صَلٰوةً تَکُونَ لَکَ رِضًا وَلِحَقِّہِ اَدَائً وَعَلٰی آلِہ وَصَحبِہ وَبَارِکَ وَسَلِّم رشتہ دار ‘ بیوی یا اولاد تنگ کرے اگر کوئی رشتہ دار‘ بیوی یا اولاد کسی مسئلے میں تنگ کرتی ہو تو 111 مرتبہ یہ درود شریف پڑھ کر پانی پر پھونک مار کر ان کو پانی پلا دیں تو ہر طرف سے مخالفت ختم ہو جائیگی اور ماحول موافق ہو جائے گا۔ روزانہ گھر میں ایک مرتبہ اس درود شریف کو پڑھنے سے گھر میں خوشحالی اور سکون رہتا ہے۔ درود شریف یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَ اَولَادِہ وَ اَزوَاجِہ وَ ذُرِّےّٰتِہ وَ اَھلِ بَیتِہ وَ اَصھَارِہ وَ اَنصَارِہ وَاَشیَاعِہ وَمُحِبِّیہ وَ اُمَّتِہ وَعَلَینَا مَعَھُم اَجمَعِینَ یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ دو رنجیدہ شخصوں میں صلح کرانے کےلئے اگر دو شخص آپس میں ناراض ہوں یا کسی کا دوست ناراض ہو گیا ہو یا دوستوں میں عداوت ہو گئی ہو تو ان میں صلح کرانے اور آپس میں اتحاد و محبت پیدا کرنے کےلئے اس درودِ مکرم کو لکھ کر پلاوے یا تعویذ بنا کر دے اس کا ورد کرے نہایت موثر ہے۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نَبِیِّکَ وَرَسُولِکَ وَسَیِّدِنَا اِبرَاھِیمَ خَلِیلِکَ وَ صَفِیِّکَ وَ سَیِّدِنَا مُوسٰی کَلِیمِکَ وَ نَجِیِّکَ وَسَیِّدِنَا عِیسٰی رُوحِکَ وَکَلِمَتِکَ وَعَلٰی جَمِیعِ مَلٰئِکَتِکَ وَرُسُلِکَ وَاَ نبِیَائِکَ وَ خَیرَتِکَ مِن خَلقِکَ وَ اَصفِیَائِکَ وَخَاصَّتِکَ وَ اَولِیَائِکَ مِن اَہلِ اَرضِکَ وَسَمَائِکَ۔ افلاس اور غربت سے نجات پانے کےلئے مندرجہ ذیل درود شریف افلاس اور غربت دور کرنے کےلئے بہت اکسیر ہے۔ لہٰذا جو شخص تنگ دستی اور فاقہ مستی کا شکار ہو اسے چاہیے کہ وہ اس درود پاک کو بعد از نمازِ فجر 100 مرتبہ روزانہ پڑھے انشاءاللہ بہت جلدی تنگ دستی سے نجات پا کر غنی اور دولت مند بن جائے گا اور اگر کوئی غم زدہ اور پریشان ہے تو وہ بھی اسی طریقہ پر عمل کرے ۔ انشاءاللہ غم اور پریشانی ختم ہو جائے گی۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ اَزوَاجِہ اُمَّھَاتِ المُومِنِینَ وَ ذُرِّیّٰتِہ وَ اَھلِ بَیتِیہ صَلٰوةً وَّ سَلَامًا لَّا یُحصٰی عَدُ دُھُمَا وَلَا یُقطَعُ مَدَدُھُمَا۔ دورانِ ملازمت کوئی شخص تنگ کرتا ہو اگر کسی کےخلاف مقدمہ ہو تو ہر پیشی پر جاتے ہوئے اس درود شریف کو پڑھے اور جب جج کے سامنے پیش ہو تو پھر بھی دل میں یہ درود شریف پڑھتا رہے۔ انشاءاللہ مقدمہ میں کامیابی ہو گی۔ دورانِ ملازمت اگر کوئی شخص تنگ کرتا ہو تو دفتر میں جا کر اپنی جگہ پر بیٹھ کر کوئی کام شروع کر نے سے پہلے اس درود پاک کو 21 مرتبہ پڑھیں یہ عمل 41 یوم تک کریں انشاءاللہ تنگ کرنے والا مہربان ہو جائے گا۔ رفیع الدرجات اور عزت حاصل کرنے کےلئے 41 مرتبہ روزانہ پڑھیں۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمّدٍ وَّ عَلٰی اٰل سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ الرَّفِیعِ مَقَامُہُ الوَاجِبُ تَعظِیمُہ وَاِحتِرَامُہُ صَلٰوةً لَّا تَنقَطِعُ اَبَدًا وَّلَا تَغنٰی سَرمَدًا وَ لَا تَنحَصِرُ عَدَدًا۔ غم اور تکلیف دور کرنے کےلئے جذب القلوب میں ہے کہ یہ درود شریف حضرت غوث الثقلین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ سے منقول ہے۔ اس کی کثرت سے تلاوت کرنے سے غم اور تکلیف دور ہو جاتے ہیں۔ درود ِ مکرم یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الطَّاھِرِ الذَّکِیِّ صَلٰوةً تُحَلَّ بِہَا العُقدُ وَتُفَکَّ بِہَا الکُرَبُ صَلٰوةً تَکَونَ لَکَ رِضًا وَلِحَقِّہِ اَدَائً وَعَلٰی اٰلہ وَصَحبِہ وَبَارِکَ وَسَلِّم۔ صالح اولاد پیدا ہونے اور اولاد کو نیک بنانے کےلئے صاحب مطالع المرات فرماتے ہیں کہ یہ درود مکرم منبع و مخزن اخلاق کریمیہ و خصائل حمیدہ ہے اگر حاملہ عورت کو روزانہ 21 مرتبہ پانی پر دم کر کے پلایا جائے تو اولاد صالح پیدا ہوتی ہے اور اگر شیر خوار بچے کو اسی طرح روزانہ پلایا جائے تو بفضلہ نیک عادت پر قائم رہے گا۔ ایسے ہی بد اخلاق‘ زانی اور شرابی کو پلانے سے تمام بری عادتوں سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ انشاءاللہ درود پاک یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ اَکرَمِ الاَسلَافِ اَلقَائِمِ بِالعَدلِ وَالاِنصَافِ المَنعُوتِ فِی سُورَةِ الاَعرَافِ المُنتَخَبِ مِن اَصلَابِ الشِّرَافِ وَالبُطُونِ اِنطِرَافِ المُصَفّٰی مِن مَصَاصِ عَبدٍالمُطَّلَبِ بِن عَبدِ مَنَافِ نِ الَّذِی ہَدَیتَ بِہ مِنَ الخِلَافِ وَ بُیِّنَت بِہ سَبِیلُ العَفَافِ نظر کی کمزوری کےلئے اگر کوئی ہر روز نماز کے بعد یہ درود شریف پڑھتا رہے تو انشاءاللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور نظر تیز ہو جائے گی ۔ درود پاک یہ ہے:۔ صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلہ وَسَلِّم۔ مشکلات کے حل کیلئے یہ درود شریف مشکلات کو آسان کرنے کیلئے بہت موثر ہے کسی بادشاہ یا حاکم کی طرف سے اگر کوئی پریشانی یا مشکل آن پڑے تو اس درود پاک کی برکت سے انشاءاللہ بہت جلد رفع ہوجائے گی۔ بزرگوں نے اسے بارہا آزمایا اور بہت مفید پایا اسے ہزار مرتبہ یا کم از کم تین سو مرتبہ تہجد کے وقت پڑھنا چاہیے اور پریشانی اور مشکل کے حل ہونے تک جاری رکھنا چاہیے۔ مفتی حامد آفندی کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اس درود شریف کی تلقین فرمائی تھی جب دمشق کا وزیر ان کا دشمن ہوگیا تھا۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ قَد ضَاقَت حِیلَتِی اَدرِکنِی رَسُولَ اللّٰہِ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 325 reviews.