اگر بجلی کا جھٹکالگے تو کیا کیا جائے؟
روزمرہ زندگی میں بجلی کے آلات کا استعمال چونکہ بڑھ گیا ہے، اس لیے بجلی کا جھٹکا لگنے سے نقصان کا اندیشہ اس وقت ہوتا ہے جب وولٹیج بہت زیادہ ہو۔ کم وولٹیج کا جھٹکا کم ضرر رساں ہوتا ہے۔٭ جب بھی کوئی فرد برقی روکی زد میں آئے تو سب سے پہلے بجلی کی رو منقطع کرنے کیلئے سوئچ آف کر دیں۔ متاثرہ فرد کو بجلی کی رو (کرنٹ) سے فوراً لگ کرناانتہائی ضروری ہے۔ ٭متاثرہ فرد کو جس برقی آلہ یا تار سے کرنٹ لگ رہا ہے، اسے کسی خشک لکڑی، پلاسٹک وغیرہ سے الگ کریں۔ اگر برقی رو کا ذریعہ ہٹانا مشکل ہو تو متاثرہ فرد کو الگ کرنے کیلئے لکڑی، پلاسٹک یا رسی وغیرہ استعمال میں لائیں۔ ایسے موقع پر دھات کی بنی کوئی چیز استعمال نہ کریں۔ جلدی سے قمیض اتار کر یا کسی اور کپڑے سے متاثرہ فرد کو برقی رو سے الگ کریں۔ ٭بدحواسی میں کسی چاقو یا قینچی سے تار کاٹنے کی کوشش نہ کریں۔٭ پانی اور تیل بھی برقی رو کے موصل ہوتے ہیں یعنی ان سے برقی رو گزر سکتی ہے، ان سے گریز کریں۔ ٭ بجلی کا جھٹکا لگنے سے متاثرہ فرد بے ہوش ہو جائے یا جھلس جائے تو اسے فوراً ہسپتال منتقل کریں۔٭ بجلی کے کرنٹ سے جل جانے پر آنے والا زخم بہت تکلیف دہ ہوتا ہے کیوں کہ اس کے اثرات جلد میں بہت گہرے ہوتے ہیں۔ (علی رضا، لاہور)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جوئیں دور بھگائیں
جو عورتیں پاک صاف نہیں رہتیں اور مدت تک سر نہیں دھوتیں ان کے سر میں جوئیں پیدا ہو جاتی ہیں جو کالے رنگ کی ہوتی ہیں۔ان کیساتھ ساتھ بالوں سے ان کے بے شمار انڈے چمٹے ہوتے ہیں جو خشخاش سے بھی چھوٹے ہوتے ہیں وہ ”لیکھیں“ کہلاتی ہیں۔ جو مرد پاک صاف نہیں رہتے ان کے کپڑوں میں بھی جوئیں پیدا ہو جاتی ہیں جو سفید رنگ کی ہوتی ہیں۔ بعض آدمیوں کے بالوںکی جڑوں میں جوئیں اپنا منہ چھپائے ہوتی ہیں۔ یہ بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور ”جم جوئیں“ کہلاتی ہیں۔ جوﺅں کو دور کرنے کیلئے بدن اور کپڑوں کی صفائی پہلی تدبیر ہے۔ جن کپڑوں میں جوئیں ہوں ان کو پانی میں ڈال کر آگ پر پکائیں۔ پھر صابن ڈال کر دھو ڈالیں۔ سر یا جسم کے بالوں میں جوئیں پیدا ہو گئی ہوں تو بالوں کو استرے سے صاف کرا دیں اور اس کے بعد روزانہ نہائیں اور صاف ستھرے کپڑے پہنیں۔ اگر سر یا جسم کے بال نہ منڈوا سکیں تو نیچے لکھی ہوئی دواﺅں میں سے کوئی دوا استعمال کریں۔٭ جن بالوں میں جوئیں ہوں، ان میں رات کو مٹی کا تیل یا پٹرولیم لگا کر اوپر سے کوئی کپڑا باندھ لیں صبح کو صابن اور گرم پانی سے دھوئیں سب جوئیں مر جائیں گی۔٭ نیم کا تیل لگانے سے بھی جوئیں مر جاتی ہیں۔٭ حقے کا سڑا ہوا پانی لگانے سے جوئیں مر جاتی ہیں یا تمباکو کے پتے پانی میں اُبال کر اس سے بالوں کو دھوئیں اس سے بھی جوئیں ہلاک ہو جاتی ہیں۔٭ سہاگہ اور پھٹکڑی پانی میں ملا کر نہانے سے بھی جوئیں مر جاتی ہیں۔ (عائشہ‘ کراچی)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ایڈیٹر عبقری کی اپیل
ایڈیٹرنے نواب آف بہاولپور صادق محمد عباسی مرحوم رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات‘ ان کا حسن سلوک صحرائے بہاولپور یعنی چولستان کی آباد کاری‘ رعایا کے ساتھ غریب پروری ‘ دینی خدمات پاکستان بنانے میں سچا جذبہ خصوصاً لوگوں کے ساتھ انوکھے اور سبق آموز بیتے واقعات جو ہم اپنے بڑے بزرگوں سے سنتے چلے آرہے ہیں فلاحی ادارے ‘شاہی مساجد” نواب بہاولپور“ کی خدمات اور ”قلعہ ڈیراور “کی تاریخی حیثیت ان دو موضوعات پر ہمیں آپ کا تعاون مطلوب ہے جو حضرات ایسی معلومات پر مبنی کونی رسالہ یا کتاب یا فوٹو اسٹیٹ یا تحریر ہدیہ کرنا چاہیں یا قیمتاً دینا چاہے تو وہ عبقری کے پتہ پر ارسال کر دیں۔
ایڈیٹر عبقری: حکیم محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
کئی بڑے امراض کے علاج کیلئے
فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان تمام حروف تہجی (الف سے یے تک)41بار پڑھیں اور ہر بار الف سے یا تک ایک سانس میں پڑھیں۔یہ خصوصی طور پر دمہ، کھانسی، سانس کے امراض، نزلہ، زکام وغیرہ کا علاج ہے اور آنکھوں کی روشنی کیلئے بھی مفید ہے۔ 41بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں یا اپنی ہتھیلی پر دم کرکے اسے بدن پر پھیر دیں۔ہرمرض ‘ ہرمہم کیلئے آزمودہ ہے۔ (عافیہ سلطانہ،کراچی)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پھنسیوں سے بچاﺅ کیلئے
میرے پوتے جس کی عمر 4 سال ہے‘ کو ناک کے نتھنوں کے نیچے پھنسیاں ہونٹ پر نکلتی تھیں۔ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الَّظَالِمِینَ سے دو تین دن دم کیا، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھنسیاں ٹھیک ہوگئیں۔
(حاجی عصمت اللہ خٹک‘ پشاور)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مشکلات میں آسانی کا راستہ
قارئین کی خدمت میں ایک آزمودہ عمل پیش کررہا ہوں جو کہ میں عبقری کے ایڈیٹر صاحب کی اجازت سے کرتا ہوں اور جب بھی یہ عمل کرکے میں نے جو دعا مانگی ہے وہ قبول ہوئی ہے اور اللہ پاک نے میرے بہت سے کام بنادئیے ہیں اور ہر مشکل میں مجھے آسانی حاصل ہوئی ہے۔ وہ مجرب عمل یہ ہے کہ دو رکعت نفل نماز حاجات کی نیت سے پڑھیں اور پھر سجدے میں چالیس بار آیت کریمہ پڑھیں اس کے بعد صدق دل سے گڑگڑا کر اللہ سے دعا کریں انشاءاللہ تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔
(محمدشہزادمجذوبی کراچی)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مولی سے بیماریوں کا علاج
مولی جڑوالی مشہور سبزی ہے‘ یہ سرخ و سفید دو قسم کی ہوتی ہے۔ سلاد کے طور پر کھائی جاتی ہے۔ اسے پکا کر بھی کھایا جاتا ہے‘ اس کے پراٹھے بھی بنائے جاتے ہیں اس کا مزاج گرم تر ہے۔ اس میں وٹامن سی‘ فاسفورس‘ کیلشیم اور فولاد کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ مولی کھانے کو ہضم کرتی ہے۔ یہ انتڑیوں کی حرکت تیز کرکے قبض کو ختم کرتی ہے۔ پیشاب بند ہو تو مولی کھاتے رہنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ پیشاب کے بہت سے امراض مثلاً رک رک کر آنا‘ کم آنا‘ جل کر آنا یا قطرہ قطرہ آنا‘ مولی کے استعمال سے ختم ہو جاتے ہیں۔ مولی کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ مسوڑھوں کے امراض اور پائیوریا کو فائدہ ہوتا ہے۔ مولی کے رس میں زہروں کا تریاق ہے۔ ہاتھ میں مولی کا رس مل کر بچھو پکڑ لیں تو بچھو کا ڈنگ اثر نہیں کرے گا۔ مولی کا رس دھند‘ پھولا‘ جالا اور موتیا بند کو شفا دے کر نظر تیز کرتا ہے۔ مولی جسم میں نسوانی اور مردانہ امراض کو بھی شفا بخشتی ہے۔ بواسیر کا سب سے کامیاب علاج مولی ہی سے ممکن ہے۔ یرقان کے مرض کو بھی مولی سے افاقہ ہوتا ہے۔ تلی اور جگر کے امراض میں یہ بے حد مفید ہے۔ دمہ‘ نزلہ و زکام‘ پرانی کھانسی‘ آشوب چشم میں مولی کا نمک بے حد مفید ہے۔
(ملک شاہد‘ لاہور)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
چھ حقوق
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔(1) جب تم مسلمان بھائی سے ملو تو اس کو سلام کرو، (2) جب وہ تمہیں دعوت کیلئے مدعو کرے تو اس کی دعوت قبول کرو (3) جب وہ تم سے مشورے کا طالب ہو تو اس کی خیرخواہی کرو اور اسے نیک مشورہ دو (4) جب اس کو چھینک آئے اور وہ الحمد للہ کہے تو جواب میں یرحمک اللہ کہو (5) جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرو (6) جب مر جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرو۔
(عرفان علی ‘ لیہ )
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ہر موسم کیلئے بہترین مشروب
دنیا کے ہر مشروب سے اعلیٰ اور بہترین ٹانک جو جسم کی رگ رگ میں طاقت اور قوت بخشے۔ چھوٹے، بڑے، بوڑھے، جوان ایک بڑا چمچ دن میں 3 سے 5بار تازہ پانی میں گھول کر استعمال کریں۔ باغات کا خالص شہد بہترین پیکنگ میں، اعتماد کے ساتھ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے حاصل کریں۔ سہولت کیلئے 330 گرام کی پیکنگ قیمت200/-روپے علاوہ ڈاک خرچ۔ شہد سے زیادہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے ” شہد کی کرامات“ کتا ب ضرور پڑھیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
انمول موتی
ان تینوں کی اطاعت کریں اللہ رسول، باشرح حاکم
ان تینوں کا احترام کریں والدین، علماءکرام، استاد
ان تینوں سے پرہیز کریں شرک، بدعت، نفاق
ان تینوں کو پاک رکھیں جسم، لباس ،روح
ان تینوں سے پرہیز کریں زیادہ کھانا، سونا، بولنا
ان تینوں کو قابو میں رکھیں نفس، شیطان، بیوی
ان تینوں کیلئے تیار رہیں موت، جہاد، مظلوم کی مدد
ان تینوں میں دیر نہ کریں نماز، جنازہ کی تدفین، بالغ عورت کا نکاح
ان تینوں کو جائز استعمال کریں نگاہ، زبان، ہاتھ
ان تینوں کو ٹھیک رکھیں بول، تول ،قول
ان تینوں میں اپنے آپ کو مشغول رکھیں تلاوت، ذکر، خدمت
(ڈاکٹر محمد جہانگیر کھوکھر‘ جھنگ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
خدمت سے دل کی کیفیت
ہماراافریقہ میں تقریباً 15 ساتھیوں پر مشتمل قافلہ گیا پورادن سفر کیا رات کو 1 بجے کے قریب ہم ایک مسجد میں آرام کےلئے ٹھہرے تو ساتھیوں نے بستر وغیرہ ڈال لیا اور سوگئے ۔ میں نے اللہ کے فضل و کرم سے ذکر لفظ اللہ شروع کیا توجہ کے ساتھ کچھ ہی دیر بعد دل کے اندر ایسی لذت اور حلاوت محسوس کی جو میں نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں محسوس کی‘دل میں لذت ہی لذت آ رہی تھی اس کے بعد جب بھی میں کوئی ذکر کروں توجہ کے ساتھ کچھ دیر بعد وہ کیفیت ہو جاتی ہیں۔ الحمد اللہ۔ پھر صبح اشراق کے بعد میں نے نفل نماز پڑھنا شروع کیا تو نماز میں اللہ کا دھیان اور ایسی لذت کہ لکھ نہیں سکتا۔ نہ معلوم میں وہ نماز کب ختم کرتا لیکن امیر صاحب نے آواز دی کہ جلدی کرو کام سے جانا ہے۔ الحمد للہ ذکر کی لذت تو برقرار ہے لیکن نماز میں وہ لذت پھر نہیں دیکھی۔ ایک دن میں نے جماعت میں ساتھیوں کے جوتے کیچڑ وغیرہ سے صاف کئے ‘ ساتھی سارے سو رہے تھے۔ اس خدمت میں بھی ایسی لذت تھی جو ذکر میں تھی۔ یہ واقعہ 2004ء کا ہے۔ یہ جو لفظ اللہ کا میں نے ذکر کیا ہے اس کو دل میں پڑھنا ہے‘ زبان سے نہیں ۔ زبان ہلنی نہیں چاہیے ۔ (ابن عبداللہ‘ لاہور)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مال و متاع کی حفاظت کی دعا
حضرت زید بن اسلم رحمتہ اللہ علیہ اپنے والد ( اسلم رحمتہ اللہ علیہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے لوگ مل رہے تھے۔ ایک شخص اپنے کندھے پر اپنے ایک بیٹے کو اٹھائے ہوئے آیا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ان باپ بیٹے کی طرح میں نے کسی کوے کو بھی دوسرے کوے کا اتنا مشابہ نہیں دیکھا۔ اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم اس کی ماں نے اس (بچہ) کو موت کے بعد جنا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا کہتے ہو؟ یہ کیسے ممکن ہے؟ تو اس شخص نے کہا کہ میں فلاں جنگ میں اس کی ماں کو حاملہ چھوڑ کر چلا گیا تھا‘ جاتے وقت میں نے اس کی ماں پر یہ دعا پڑھی تھی اَستَودِعُ اللّٰہَ مَا فی بَطنِکَ میں واپس آیا تو پتہ چلا کہ وہ انتقال کر گئی ۔ اس کے بعد ایک رات کو میں اپنے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ جنت البقیع میں بیٹھا تھا۔ اچانک دیکھا کہ قبرستان میں چراغ کی روشنی جیسی ایک خاص قسم کی روشنی نظر آ رہی ہے۔ میں نے اپنے چچا زاد بھائیوں سے پوچھا یہ کیا ہے؟انہوں نے کہا ہمیں نہیں معلوم۔ البتہ ہر رات ہی فلاں عورت کی قبر کے پاس یہ روشنی ہم دیکھتے ہیں۔ میں نے اپنے ساتھ کھدائی کے آلات لئے اور قبر کی طرف چل پڑا۔ دیکھا کہ قبر کھلی ہوئی ہے اور یہ بچہ اس کی ماں کی گود میں ہے۔ میں قریب گیا تو کسی آواز دینے والے نے آواز دی کہ : اے اپنے رب کے پاس امانت چھوڑنے والے اپنی امانت لے لو‘ اگر تم اس کی ماں کو بھی ہمارے پاس امانت رکھتے تو ضرور اس کو بھی زندہ پاتے۔ تو میں نے بچے کو اٹھا لیا اور قبر بند ہو گئی۔
(انوار الحق‘ میاں چنوں)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مشکلات کے حل کےلئے درُود
یہ میرا آزمودہ ہے ہر وقت وِردِ زبان رکھیں خواہ کیسی ہی مشکل ہو آسان ہو جائے گی‘ یہ درُود پاک کتاب ” آب کوثر“ میں لکھا ہے۔اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ نُورٍ وَاٰلِہ۔ (حاجی امتیاز‘ منڈی بہاﺅالدین)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
دھنیا
دھنیا بڑے کام کا مصالحہ ہے، معدے کو طاقت دیتا ہے، ریاح کو نکالتا ہے اور اس کو دماغ کی طرف چڑھنے سے روکتا ہے۔ چکر آنے میں مفید ہے۔ اس لیے دھینے کو اپنی غذا میں ضرور شامل رکھیے۔ یہ دل کی دھڑکن کیلئے بھی مفید ہے۔(علی رضا)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
نسخہ برائے قبض کشا
ہو الشافی:مصبر بارہ تولے، تنکار بریان تین تولے، اشخار تین تولے، سنامکی چھ تولے۔ تمام ادویات کو کوٹ کر سفوف بناﺅ اور پانی سے نرم تر کرکے روغن ارنڈی سے چرب کرو چنے کے برابر گولی بناﺅ۔ ایک گولی رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ شدید قبض میں 2 گولی۔ (رخشان حبیب‘ کراچی)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پھلوں سبزیوں سے دماغی قوت میں اضافہ
محققین نے تصدیق کی ہے کہ زیادہ گوشت خاص طور پر بڑے گوشت کے استعمال سے دماغی طاقت اور صلاحیت کم اور سست پڑ جاتی ہے۔ گوشت اور چکنی بازاری غذاﺅں سے شریانیں ہی تنگ اور کمزور نہیں ہوتیں بلکہ دماغی صلاحیت بھی ماند پڑ جاتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اس کی اصل وجہ غذا میں ایک اہم جز ”بورون“کی کمی ہے جس سے دماغ سست پڑ جاتا ہے اور چستی کی جگہ غنودگی کی سی کیفیت طاری رہتی ہے۔ پھلوں اور سبزیوں میں ”بورون“ خوب ہوتی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ سیب کھا کر آپ آئن سٹائن بن جائیں گے‘ لیکن یہ ضرور ہو گا کہ آپ ذہنی طور پر چست اور چوکس ضرور ہو جائیں گے۔ نارتھ ڈکوٹا کے ہیومن ریسرچ سنٹر کے محقق ماہر نفسیات ڈاکٹر جیمز جی پین لینڈ کے مطابق ”بورون“ کی وجہ سے دماغ کے خلیات چوکس اور تیز رفتار ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ بورون کی روزانہ کی مقدار کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے۔ لیکن دیکھا گیا ہے کہ روزانہ کم از کم تین ملی گرام ”بورون“ ضروری ہوتا ہے۔ ایک سیب میں ایک ملی گرام بورون ہوتا ہے۔ سیب کے علاوہ دوسرے پھل اور سبزیاں بھی کھائی جانی چاہئیں۔
(شہناز اختر، ملتان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
چندگھریلو ٹوٹکے
٭کشمش اور سیاہ مرچ چبانے سے منہ کے چھالے جاتے رہتے ہیں۔
٭ مکڑی کے کاٹے پر کھٹائی اور ہلدی پیس کر لگانا مفید ہے۔
٭ دو رتی نوشادر روزانہ کھانے سے تلی گل جاتی ہے۔
٭ گندھک کی دھون دینے سے چارپائی میں کھٹمل نہیں رہتے۔
٭ سنگترہ، لیموں، ٹماٹر یا انگور کا رس دیتے رہنے سے سوکھا پن دور ہو جاتا ہے۔
٭ سرکہ سے کپڑوں کا رنگ بحال ہو جاتا ہے۔
٭ جس صندوقچی میں سونے کے زیور رکھیں اس میں کافور کی چند ڈلیاں رکھ دینے سے زیور کا رنگ خراب نہیں ہوتا۔
٭ روزانہ غسل سے قبل پاﺅں کے انگوٹھوں میں خالص سرسوں کا تیل ملنے سے بڑھاپے تک آنکھوں کی روشنی کم نہیں ہوتی۔
٭ آم کی گٹھلیوں آنولہ کے پانی کیساتھ پیس کر یہ لیپ روزانہ سر پر لگانے سے بال گھنے اور گھنگھریالے ہو جاتے ہیں۔
٭ آم کی گٹھلی خشک کرکے سفوف بنا کر کھلانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
٭ سرسوں کے بیج روزانہ حسب ضرورت پیس کر اس کا لیپ رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں صبح کو تازہ پانی سے دھو ڈالیں۔ ,چہرے کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے۔ دو ہفتہ کے متواتر استعمال سے چہرے کی رنگت نکھر آئے گی۔
(منور سلطانہ شیخ)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مریض کی غذا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مریض کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرو کیونکہ اللہ عز و جل انہیں کھلاتا اور پلاتا ہے۔
(مسز جمشید)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ہر دعا کے قبول ہونے کیلئے
ہر دعا کے قبول ہونے کیلئے پہلے اسم اعظم پڑھے اور پھر دعا کرے۔ پہلے تین بار درود شریف پڑھے پھر یہ کہے
ایک بار یااللہ کہے اور دل کی توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف رکھے اور پھر تین بار کہے اَللّٰہ وَاحِد لَاشَریکَ لَہ، ایک بار یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کہے اور پھر تین بار کہے
وَتَوَکَّل عَلَی الحَیِّ الَّذِی لَایَمُوتُ ایک بار یَاذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِ کہے پھرتین بار کہے کُلُّ مَن عَلَیہَا فَانٍ وَ یَبقٰی وَجہ رَبِّکَ ذُوالجَلَالِ وَالاِکرَامِ، ایک بارکہے یَااِلٰہُنَا وَاِلٰہ کُلِّ شَی ئٍ اِلٰہًا وَّاحِدًا لَااِلٰہَ اِلَّا اَنتَ۔
(نازیہ شاہد ،پشاور)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
پیشاب کی جلن کیلئے
گندھک آملہ سار 50گرام، قلمی شورہ 50گرام، فلفل سیاہ½ 1 تولہ لیکر باریک سفوف بنائیں۔ 2ماشہ کچی لسی یا پانی کیساتھ صبح ، دوپہر، شام استعمال کریں۔
(شکیل احمد، سرگودھا)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جلی ہوئی جگہ کا دم
یہ دعا پڑھ کر جلی ہوئی جگہ پر دم کرنا بے حد اثر رکھتا ہے‘ دعا یہ ہے:۔اِذھَبِ البَاسَ رَبَّ النَّاسِ اَنتَ الشَّافِی لَا شَافِی اِنَّمَا اَنتَ۔
(م‘ا۔ لاہور)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
حکمت کی باتیں
نوجوانو ! اگر تم اپنی قوتوں کو فضول کاموں میں ضائع کرو گے تو بعد میں ہمیشہ افسوس کرو گے۔
تعلقات دنیا کو کم کرنا یہ ہے کہ آدمی دنیا سے ضروری چیزیں لے لے اور غیر ضروری چیزیں چھوڑ دے۔
کائنات کی کثرت سے فریب مت کھاﺅ۔
٭٭٭٭٭٭٭
نفس اور شیطان سے حفاظت کیلئے
نفس اور شیطان کو ہلا ک کرنے کے لیے ، کچی اینٹو ں کے ٹکڑوں پر سورة یسین 7بار پڑ ھ کر دم کریںاور ان ٹکڑوں کو جنازہ کی طرح کپڑے میں لپیٹ کر بہتے پانی میں ڈال دیں ۔ جب وہ ٹکڑے پانی میں گل جائیں گے ،نفس اور شیطان بھی ہلاک ہو جائےگا۔ (اللہ ان کے شر سے حفا ظت فرمائیں گے)
(حافظ ذیشان، حافظ آباد)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 328
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں