کالے جادو سے نجات کیلئے
1یہ عمل بعد از مغرب کم از کم سات یا گیارہ دن کیا جائے۔
(i)الٰہی جو کچھ کسی نے ہم پر کر رکھا ہے وہ باہر گلی میں گر جائے یہ کہہ کر سورة کوثر گیارہ بار پڑھیں۔
(ii)الٰہی جو کچھ باہر گلی میں گرا ہے وہ جل جائے یہ کہہ کر سورة فلق گیارہ بار پڑھیں۔
(iii)الٰہی جو کچھ باہر گر کر جلا ہے اس کی راکھ کسی دریا میں چلی جائے یہ کہہ کر سورة الناس گیارہ بار پڑھیں۔
(نماز پنجگانہ کی پابندی شرط اول ہے)
(جتنے دن یہ عمل کیا جائے اتنے ہی دن عمل نمبر 2 پڑھا جائے)
.2سورة البقرہ کی آیت نمبر 35 قُلنَا یَاآدَمُ اسکُن.... اول و آخر درود شریف تین تین بار صبح و شام پڑھیں۔
راحت وسکون کے لئے
الحمد شریف، آیت الکرسی، تیسرا کلمہ، سورة الکوثر، سورة الاخلاص، سورة الفلق، سورة الناس، وَمَا مُحَمَّد اِلَّا رَسُول ، سَلَام قَولًا مِّن رَّبِّ الرَّحِیمِ۔ اور درود شریف ان کو گیارہ گیارہ بار پوری توجہ سے پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور سب گھر والے پئیں۔ یہ عمل مسلسل جاری رہے۔
ڈپریشن ‘تھکاوٹ اور بے چینی سے نجات کیلئے صبح و شام سورة الاخلاص،سورة الفلق اورسورة الناس تین تین بار پڑھ کر اپنے اوپر پھونک کر ہاتھ سارے جسم پر پھیرلیں۔
راحت وسکون کے لئے
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کی میم کو الحمد کے لام سے ملاکر اس طرح پڑھیں مِلحَمدُ لِلّٰہِ سے آمین تک 41 بار پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔ اس کے پڑھنے کا بہترین وقت نماز فجر کی سنت اور فرض کے درمیان ہے۔ چالیس دن ورنہ کسی بھی وقت پڑھا جاسکتا ہے۔ اس کو پوری توجہ سے پڑھ کر پانی پر دم کریں اور تمام گھر والے پئیں۔ یہ عمل مسلسل جاری رہے۔ (اپنا مقصد دل میں رکھ کر پڑھیں)
.6 درج ذیل دعا کوشریروںکا دھیان رکھ کر ہر نماز کے بعد تین بار پڑھ لیا کریں۔ اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِہِم وَنَعوذُبِکَ مِن شُرُورِہِم۔
ہر حاجت و رزق کیلئے سورة یٰسین کا خاص ورد
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورةیٰسین ہے۔
اور علمائے کرام نے فرمایا ہے کہ جو شخص صبح اور شام سورة یٰسین پڑھے گا اس کی 80 ضروریات پوری ہوں گی ان میں سے ادنیٰ ضرورت فقر اور محتاجی ہے۔
قضائے حاجات کے لیے نماز جمعہ کے بعد قبلہ کیطرف منہ کرکے سورة یٰسین تین بار اس طریق پر پڑھے کہ پہلے مبین پر پہنچے تو سورة اخلاص تین بار پڑھے۔ دوسرے مبین پر پہنچے تو سورة کوثر تین بار پڑھے۔ تیسرے مبین پر پہنچے تو سورة الانشراح تین بار پڑھے۔ چوتھے مبین پر پہنچے تو سورة الفاتحہ تین بار پڑھے۔ پانچویں مبین پر پہنچے تو آیت الکرسی تین بار پڑھے۔ چھٹی مبین پر پہنچے تو یہ دعا تین بار پڑھے۔ اَللّٰہُ لَطِیفم بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ بِغَیرِ حِسَاب ط اور ساتویں مبین پر پہنچے تو تین بار درود شریف پڑھے اور یہ دعا سات بار پڑھے۔ اَللّٰہُمَّ وَسِّع رِزقِی وُسعَةً لَا اَحتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ مِّن خَلقِکَ۔ (اے اللہ میری روزی میں اتنی وسعت فرما کہ میں تیری مخلوق میں کسی کا محتاج نہ رہوں) اور پھر سورة مکمل کرے۔
جنات سے حفاظت اور برکت کیلئے
سورة جن (پارہ نمبر 29) 3 بار اور سورة مزمل (پارہ نمبر 29) 3 بار پڑھ کر 4 اگر بتی کے ڈبوں پر دم کریں اور روزانہ بعد نمازِ مغرب گھر میں اور صبح دکان میں 4 عدد جلائیں۔ انشاءاللہ، اللہ تعالیٰ جنات سے حفاظت اور رزق میں اپنی شایان شان اضافہ فرمائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 591
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں