روزانہ پنیر کا استعمال بزرگوں کوبیماریوں کے خلاف قدرتی سطح پر قوت فراہم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بوڑھا ہوتا ہواجسم اکثر وبیشتر بیماریوں کی سوزش اور انفیکشن کے خلاف ہتھیار ڈال دیتا ہے جگر اس عمل سے جسم کو ان عوامل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے
ہری مرچ کے استعمال سے فالتو چربی کا ازالہ
ماہرین طب نے کہا ہے کہ ہری مرچوں کا استعمال جسم میں فالتو چربی کو پگھلا کر زائل کردیتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لئے جسم کے میٹابولیزم نظام میں ہری مرچوں کو چبانے سے پیدا ہونے والی جلن اور اس کے نتیجے میں جسم کے اندر دوڑنے والی سنسناہٹ سے جنم لینے والی حرارت چربی کو پگھلاتی ہے ۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے طبی ماہرین کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ہری مرچوں کی تلخی برداشت نہیں کرسکتے وہ مرچوں کے ایک خاص جزو”کیپسکین“سے تیار شدہ گولیاں استعمال کرسکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مرچوں کی حرارت کو مختلف جانور چربی پگھلانے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور جنگلی سطح پر مرچوں کی نسل کے پودوں کو خاص طور پر اس وقت استعمال کرتے ہیں جب ان کے معدے زیادہ کھانے کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ ہزاروں سال پہلے انسان خوراک کو ہضم کرنے کیلئے مرچوں کو مختلف شکلوں میں استعمال کرتا چلا آرہا ہے ۔ماہرین نے ہر ی مرچ کو ایک پھل قرار دیا ہے اور خیال ظاہرکیاہے کہ ہری مرچ کے خاص جزو کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی تلخی کو ختم کرنے کیلئے مرچ کی ایک نئی نسل تیار کی جاسکتی ہے جس سے موٹاپے کو کم کرنے کیلئے بطور پھل استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دل کے مریضوں کو ”سٹیم سیل“ کی مدد سے بچایا جا سکے گا
عارضہ قلب میں مبتلا دنیا بھر میں لاکھوں مریضوں کو ”سٹیم سیل“ کی مدد سے بچایا جا سکے گا۔ یہ خلیے سائنس دانوں نے انسان کی ٹانگوں سے نکالے ہیں، ٹانگوں کی شریانوں میں پائے جانے والے ان خلیوں کو بائی پاس سرجری میں کامیابی سے استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ خلیے دوبارہ لیبارٹری میں بھی تیار ہو سکیں گے۔ ان خلیوں کو ایک انجکشن کے ذریعے مریضوں کے جسم میں داخل کیا جا سکے گا جس سے یہ دل کی شریانوں میں جا کر دوبارہ نشوونما پا کر خون کے بہاﺅ میں مدد دینے والے ٹشوز کو درست کریں گے۔ پروفیسر پیلیو مادیودو نے یہ تحقیق برسٹل یونیورسٹی میں مکمل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طریقے سے برطانیہ میں ہر سال 20 ہزار مریضوں کو بچایا جا سکے گا۔ اب سرجنوں کو مریض کی ٹانگ سے اپنی مرضی کے مطابق شریان نکال کر دل کو لگانے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
پنیربزرگوں میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے
طبی ماہرین کے مطابق پنیر کا استعمال بزرگ افراد میں قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ایف ای ایم ایس ایمنیومالوجی اینڈ میڈیکل مائیکرو بیالوجی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پنیر کا استعمال بڑھتی ہوئی عمر کی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے میں قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہے۔یونیورسٹی آف ٹیورکیو فنڈ لینڈ کے پروفیسر ڈاکٹر خاندی ابراہیم کی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ پنیر میں ایک خاص نوعیت کے انسان دوست ”پروبائیوٹیک بیکٹریا“ پائے جاتے ہیں جس سے انسانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کرنے والی ٹیم نے خیال ظاہر کیا ہے کہ روزانہ پنیر کا استعمال بزرگوں کوبیماریوں کے خلاف قدرتی سطح پر قوت فراہم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بوڑھا ہوتا ہواجسم اکثر وبیشتر بیماریوں کی سوزش اور انفیکشن کے خلاف ہتھیار ڈال دیتا ہے جگر کے اس عمل سے جسم کو ان عوامل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ پنیر سے 70 فیصد تک قوت مدافعت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق میں 70 سے 103 سال کے لوگوں کو پنیر استعمال کرایا گیا اور بعدازاں ان کے خون کے تجزیے کئے گئے تھے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 810
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں