Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسان وظائف مگر تیربہدف اور آزمودہ (ساجدہ شاہین‘ جہانیاں)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

سورة الاخلاص کا مجرب عمل باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں پہلی مرتبہ پڑھنے سے پہلے پوری بسم اللہ پڑھیں پھر باقی بغیر بسم اللہ کے پڑھیں‘ عمل کے اول آخر سات سات مرتبہ درود شریف پڑھ لیں آخر میں اپنے مطلب کیلئے دعا کریں بہت طاقتور عمل ہے۔ بعض نے اس کو ”اسم اعظم“ قرار دیا ہے۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کا مجرب عمل اول وآخر سات سات مرتبہ درود شریف جائے نماز پر قبلے کی طرف منہ کرکے بیٹھیں۔ 1000 مرتبہ پوری بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم پڑھ کر پھر دو رکعت نماز پڑھیں۔ پھر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔ اس طرح یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں اس طرح کل بارہ ہزار بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم کی تلاوت ہوگی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور بارہ مرتبہ دعا ہوگی اور دعا میں ہر بار ایک حاجت یا دو تین حاجتیں پیش کریںاس سے زیادہ نہیں۔ یہ عمل بے حد موثر اور مفید ہے۔ ناجائز کاموں اور نہ ہی مکروہ اور فضول کاموں کیلئے ہرگز نہ کریں۔ یَاھَادِیُ کا مجرب عمل دو رکعت صلوٰة الحاجت پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیة الکرسی اور دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھیں پھر سلام پھیر کرایک سانس میں جتنی بار ممکن ہو یَاھَادِیُ کا ورد کریں۔ سانس ٹوٹنے کے بعد سجدے میں جاکر اپنی حاجت پیش کریں۔ انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہوگی۔ اول و آخر درود شریف سات سات مرتبہ ضرور پڑھیں۔ جب ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے جب کوئی ظاہری تدبیر کارگر نہ رہے تو نماز تہجد کے بعد ایک سو ایک بار یہ آیت شریف خشوع و خضوع کے ساتھ پڑھیں۔ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِّی عَزِیز (حج 40) ہرقسم کی بیماری سے نجات ہرقسم کی بیماری کیلئے روزانہ فجر کی نماز کے بعد 21 دن باوضو حالت میں 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں انشاءاللہ بہت جلد مرض میں افاقہ ہوگا۔ مشکل کا آخری حل ایسی مشکل جو اچانک آن پڑی ہو اور اس کے حل کا کوئی امکان نظر نہ آتا ہو تو چاہیے کہ نماز عشاءکے بعد قبلہ رخ ہوکر بیٹھے اور پہلے 41 مرتبہ درودشریف پڑھے پھر سجدے میںسر رکھ کر 21 مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ پڑھے اس کے بعد اپنی مشکل کیلئے دعا کرے بفضل باری تعالیٰ بہت جلد مشکل آسان ہوگی جب تک کام نہ بنے پڑھتا رہے۔ حاجت پوری کرنے کیلئے جائز ہر طرح کی حاجت کیلئے روزانہ نماز عشاءکے بعد قبلہ رخ بیٹھ کر ستر مرتبہ یہ پڑھے یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِحَقِّ لَا اِلَہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتتُ مِنَ الظّٰالِمِینَ ہر ایک بار پڑھنے کے بعد بارگاہ الٰہی میں اپنا مطلب بیان کریںاس طرح ستر مرتبہ پڑھے40 روز پڑھے۔ اول و آخر درود پاک ضرور پڑھے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 556 reviews.