Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب کے آداب (حکیم ریاض حسین مکڑوال‘ میانوالی)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2011ء

1۔اچھے خوابوں کو پسند کرنا اور ان سے خوش ہونا۔ 2۔ بڑوں کا چھوٹے سے خواب معلوم کرنا۔ 3۔ مسجد میں خواب معلوم کرنا۔ 4۔ مسجد میں خواب کی تعبیر دینا۔ 5۔ تعبیر دیتے وقت دعا ءماثورہ کا پڑھنا۔ 6۔ فجر کے بعد خواب کی تعبیر دینا۔ 7۔ خواب کی کسی صالح صاحب الرائے اور اہل تعبیر سے تعبیر لینا۔ 8۔ خواب صالح یا اہل محبت سے ذکر کرنا۔ 9۔ اچھے خواب پر الحمدللہ کہنا۔ 10۔ برے خواب پر تعوذ پڑھنا۔ 11۔ پریشان کن خواب پر نماز پڑھنا۔ پریشان کن اور برے خواب کا کسی سے ذکرنہ کرنا۔ ذکر خواب کے آداب احادیث مبارکہ سے اچھے خواب کے ذکر کے تین آداب معلوم ہوئے۔٭الحمدللہ کہے۔ اسے ذکر کرے۔ اس کی تعبیر کسی عالم خیر خواہ (واقف فن) سے لے۔ خواب کی تعبیر دیتے اور سنتے وقت کیا پڑھے حضرت ضحاک جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب سننے کے وقت پڑھا: ”خَیرِتَلقَاہُ وَشَرِّتَوَقَّاہُ وَخَیرِلَنَا وَشَرِّلِاَعدَآئِنَا وَالحَمدُلِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ۔ (سیرة الصحابہ)ترجمہ:”تم کو بھلائی حاصل ہو‘ برائی سے محفوظ رہو‘ بھلائی ہمارے لیے برائی دوسروں کیلئے تعریف اللہ کیلئے جو ہر عالم کا مربی ہے۔“ اچھا خواب دیکھے تو کیا کرے؟ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں جانب ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے اس کی برائی سے پناہ مانگے (ابن ماجہ)٭حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں جانب تھوک دے اور شیطان سے پناہ مانگے۔ (اعوذباللہ من الشیطن الرجیم) پڑھے اور کروٹ بدل لے۔ (ابودائود)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 560 reviews.