بالوں کی کثرت
اب تک اس چار پانچ خط بالوں کے مسئلے پر آئے ہیں۔ ایک نوجوان لڑکی بے حد پریشان ہیں‘ اس کے سینے پر بال ہیں‘ دوسری بچی کی شادی ہونے والی ہے مگر اسے چہرے پر بالوں کی وجہ سے روزانہ شیو کرنی پڑتی ہے۔ بقیہ تین لڑکیاں تھریڈنگ کرکے تھک چکی ہیں اور اس سلسلے میں مشورہ چاہتی ہیں۔
مشورہ: شروع شروع میں باریک رواں جسم پر ہوتا ہے اگر چہرے اور بازو پر ہو تو آدھے کپ آٹے میں ایک چوتھائی چمچہ نمک اور نصف چمچہ تیل یا گھی ملائیے‘ تھوڑا سا پانی ڈال کر سخت پیڑا بنائیے اور پھر اسے رول کرکے چہرے پر ملیے۔ اس سے ایک ڈیڑھ بار میں رواں صاف ہوجاتا ہے۔ ہاں اگر بال ہوں تو پھر یہ ٹوٹکا کارآمد نہیں۔
بال خاص قسم کی گائیوں سے پیدا ہوتے ہیں۔ ہارمونز کے عدم توازن سے عام طور پر سینے اور چہرے پر بال اگنے لگتے ہیں۔ بچیوں کو چاہیے ماہانہ نظام کی طرف توجہ دیں۔ ڈاکٹر سے مل کر مشورہ کریں۔ اشتہاری کریموں اور لوشنوں سے بالوں میں فرق نہیں پڑتا۔ بہت سی خواتین نے عبقری کے دفتر سے پوشیدہ کورس لیکر استعمال کیا جن کا یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ آپ بھی عبقری کے دفتر سے پوشیدہ کورس لے کر استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کے مسائل بھی ٹھیک ہوجائیں گے۔
اینٹی الرجک۔ عناب
بچوں کو جب سے خسرہ نکلی وہ چڑچڑے ہیں۔ کھانسی خشک رہتی ہے‘ جسم پر گول گول سرخ رنگ کے ابھار پڑجاتے ہیں۔ نزلہ زکام رہتا ہے۔ ڈاکٹر کی دوا سے نزلہ جم کر خاصی تکلیف رہتی ہے۔ گھر کے کام کاج کرتے وقت ذرا سی مٹی یا دھول ناک میں چلی جائے تو نزلہ شروع ہوجاتا ہے۔ گھریلو ٹوٹکہ بتائیے۔ اینٹی الرجک گولیاں کھا کھا کر تنگ آگئی ہوں۔ (ع۔ م۔ لاہور)
مشورہ: ع۔م صاحبہ! آپ پریشان نہ ہوں‘ ذرا عناب کو آزما کر دیکھئے۔ عناب کے دانے گہرے سرخ رنگ کے بیر کی طرح گول ہوتے ہیں۔ نزلہ و زکام آج کے دور کا مرض نہیں بلکہ سالہا سال سے طبیب اس کا علاج کرتے آرہے ہیں۔ جو شاندے میں عناب شامل ہوتا ہے۔ عناب کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ خون کو صاف کرتا ہے‘ خون کے جوش کو درست کرتا ہے۔ صفراوی بخار میں مفید ہے۔ کھانسی‘ حلق کی خشکی‘ نزلہ‘ بخار میں فائدہ دیتا ہے۔ آپ شربت عناب جو بازار سے مل جاتا ہے منگائیے اور بچوں کو روزانہ پلائیے۔ سات دانے عناب آدھی پیالی پانی میں رات کو بھگودیجئے۔ صبح اٹھ کر ہاتھ سے مل چھان کر تھوڑی سی چینی اور پانی ملا کر پی لیجئے چودہ دن پی کر دیکھئے نمایاں فرق پڑے گا۔ آج کل بازار میں میٹھے موجود ہیں۔ بچوں کو ایک دو میٹھے کاٹ کو چوسا دیجئے۔ اس سے ان میں قوت آئیگی۔ خسرے کے بعد آپ انہیں کھلاسکتی ہیں۔ میٹھے زیادہ ٹھنڈے نہ ہوں۔ عناب بے ضرر دوا ہے۔ اسے کھانے کے بعد کوئی برے اثرات بھی جسم پر ظاہر نہیں ہوتے۔
بالوں کی نوکیں پھٹ جاتی ہیں
میں اپنے بالوں کی بہت احتیاط کرتی ہوں۔ پھر بھی میرے بال خراب رہتے ہیں۔ بالوں کی نوکیں پھٹ کر دوشاخیں نکل آتی ہیں۔ شیمپو سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بیسن سے سر دھو لوں تو سر سے بو آنے لگتی ہے۔ میرے پسینے میں بھی بو موجود ہے۔ کیا یہ دور ہوسکتی ہے؟ (مناحل‘ لاہور)
مشورہ: آپ سر کے بالوں میں ہفتے میں دو بار تیل کی مالش کیجئے اور مہینے میں دو بار نوکوں کو قینچی سے تراشئے۔ رات کو خوب کس کر دو چٹیاں باندھیے اور صبح جو نوکیں باہر نکلی نظر آئیں ان کو چاروں طرف سے تراش دیجئے۔ کسی پارلر سے آپ بالوں کی ٹرمنگ کرائیں تو کافی پیسے لگیں گے یہ کام آپ اپنی کسی دوست سے بھی کراسکتی ہیں۔ ان کا یہی علاج ہے۔ زیتون کا تیل منگوائیے اس کے لگانے سے بال مضبوط اور سیاہ ہوتے ہیں۔ آپ کسٹر آئل کا ایک چمچہ سرسوں کے تیل میں ملا کر ہفتے میں ایک بار جڑوں میں لگائیے‘ بال مضبوط اور گھنے ہوں گے۔ بند گوبھی کی سلاد روز کھائیے۔
پسینے کی بدبو کیلئے آپ لیموں کا شربت بنا کر روز پیجئے۔ پندرہ بیس دن بڑا گوشت اور تلی چیزیں نہ کھائیے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 568
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں