محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ ماہ پہلے فون پر ملاقات کا ٹائم لینے کے بعد میں اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ساتھ آیا تھا۔ کچھ مسئلے مسائل تھے‘ آپ نے وظیفہ عنایت کیا اور ساتھ ہی فرمایا تھا کہ 14جمعراتیں درس میں شرکت کریں اور انشاءاللہ دعائیں قبول ہونگیں۔ شروع شروع میں دل نہیں چاہتا لیکن جب مسائل نے شدت اختیار کی تو آپ کی بات بار بار میرے کانوں میں سنائی دینے لگی‘ چنانچہ میں نے پکی نیت کرکے درس میں شرکت کی۔ الحمدللہ میری دنیا ہی بدل گئی‘ میری سوچ کا زاویہ ہی بدل گیا‘ اگرچہ میں قرآن کا حافظ ہوں لیکن کبھی نمازیں پڑھ لیا کرتا تھا کبھی چھوڑ دیا کرتا تھا لیکن آپ کا درس سن کر اللہ عزوجل اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہوگئی ہے۔ میں پہلے سگریٹ پیتا تھا لیکن اب سرکار دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی ذہن میں آجاتی ہے میں نے سگریٹ چھوڑ دئیے ہیں۔ ڈاڑھی کی نیت کرکے ڈاڑھی بھی رکھ لی ہے۔ الحمدللہ دو تین روز سے تہجد بھی پڑھ رہا ہوں اب ہر وقت یہی خوف رہتا ہے کہ کہیں یہ ہدایت مجھ سے چھن نہ جائے۔(عبدالباسط مشتاق)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں