محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دو بھائی ہیں اور دونوں ہی بے روزگار تھے‘ جس کی وجہ سے ہمارے گھر میں بہت سے سارے مسائل تھے‘ میرے بھائی جہاں بھی نوکری کیلئے کوشش کرتے عین وقت پر آکر انکار ہوجاتا‘ ٹیسٹ وغیرہ سب کچھ ٹھیک ہوتا لیکن نوکری نہیں ملتی اور ہر بار مایوسی ہی ہوتی ہے۔کچھ عرصہ پہلے میرے بھائی کے دوست نے میرے بھائی کو عبقری دیا تو وہ گھر لے آیا۔ میں نے عبقری کا مطالعہ کیا اور بھائی کو اسے ہرماہ لازمی لانے کو کہا۔ اس میں موجود روحانی محفل سے مجھے امید کی کرن نظر آئی۔ ہم بہنوں نے باقاعدگی سے بھائیوں کی نوکری کیلئے روحانی محفل کا اہتمام کیا ابھی بمشکل دو ماہ بھی مکمل نہ کیے ہونگے کہ ایسی جگہ دونوں بھائیوں کو نوکریاں ملیں کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور تنخواہ بھی ہماری سوچ سے زیادہ....! مجھے یقین ہے کہ ہماری دعا اللہ نے روحانی محفل کی وجہ سے قبول کی۔ (شائستہ‘ ارم۔ جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں