ایک حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مفہوم ہے کہ ہر تنگی سے نجات کا راستہ استغفار ہے۔ ایک اور حدیث کا مفہوم ہے کہ مرنے والوں کیلئے سب سے بہتر تحفہ استغفار ہے۔ استغفار کی کثرت نے کس طرح کئی بے اولاد جوڑوں کو اولاد عطا کی یہ خود ان ہی کی زبانی معلوم ہوا
کئی سالوں سے ہم سب کی یہ عادت ہوگئی ہے کہ کسی بھی پریشانی کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دعائوں کو اپنانے کے بجائے ادھر ادھر کے چکروں اور مشکل وظیفوں کی تلاش میں ہوجاتے ہیں۔ حالانکہ سب سے آسان اور سہل طریقہ سنت کا طریقہ ہے۔ ایک حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مفہوم ہے کہ ہر تنگی سے نجات کا راستہ استغفار ہے۔ ایک اور حدیث کا مفہوم ہے کہ مرنے والوں کیلئے سب سے بہتر تحفہ استغفار ہے۔ استغفار کی کثرت نے کس طرح کئی بے اولاد جوڑوں کو اولاد عطا کی یہ خود ان ہی کی زبانی معلوم ہوا۔
میرا بڑا لڑکا جس فرم میں سروس کرتا ہے وہاں سے اکثر مختلف دفتروں میں جانا پڑتا ہے۔ ایک دن جب وہ صبح آفس پہنچا تو معلوم ہوا کہ اسی وقت کسی صاحب سے ملنے جانا ہے تاکہ ان کو کوئی فائل دکھائی جاسکے۔ وہ تمام کاغذات لیکر متعلقہ دفتر پہنچا تو وہ صاحب کسی میٹنگ میں تھے۔ وہاں چند اور حضرات بھی ان کا انتظار کررہے تھے۔ اتنے میں بات کچھ دعائوں کی طرف نکل گئی۔ انہی میں سے ایک صاحب جو سعودی تھے (یہ واقعہ سعودی عرب کا ہے) کہنے لگے کہ میں خود آپ کو اپنا واقعہ سناتا ہوں وہ یہ کہ میری شادی کو کئی سال ہوگئے تھے اور ہماری اولاد نہیں تھی۔ میں نے اور میری بیوی نے ہر قسم کے ڈاکٹری‘ گھریلو‘ حکیمی‘ دائیوں کے علاج کئے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ایک دفعہ ہمیں کسی نے ایک ڈاکٹر کا بتایا ہم دونوںوہاں گئے تو ڈاکٹر نے ہماری تمام پچھلی رپورٹیں اور نسخے دیکھ کر بڑے افسوس سے صاف کہہ دیا کہ آپ دونوں دعا کریں ڈاکٹر رپورٹوں کے مطابق آپ کے ہاں اولاد نہیں ہوسکتی‘ ہم دونوں انتہائی صدمے اور غم کی کیفیت میں گھر آگئے۔ پھر ایک دن کسی نے ہمیں ایک شیخ کا بتایا ہم دونوں اسی غم کی حالت میں ان کے پاس پہنچ گئے انہیں سب بتایا تو انہوں نے کہا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں اللہ تعالیٰ کی قدرت کامل ہے آپ دونوں دعا کے ساتھ استغفار کی کثرت کریں۔ ہمیں بہت تسلی دی اور کہا کہ جب آپ دونوں کا ایک ایک لاکھ (الگ الگ) استغفار ہوجائے تو میرے پاس آئیے گا شاید کسی کو یقین نہ آئے کہ جس دن ہم دونوں کا ایک ایک لاکھ استغفار ختم ہوا اللہ پاک نے اسی دن ہمیں اولاد کی خوشخبری سنادی۔ ہمیں ایک ایک لاکھ استغفار کرنے میں کوئی دو مہینے کے قریب لگے۔ بس کیا اللہ کے کرم کا شکر ادا کیا جائے کہ اس نے ہمیں زندہ سلامت تندرست بیٹا عطا کیا۔ قربان جائوں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے نسخے کے....!
٭ ایک اور سعودی صاحب نے بتایا کہ میری شادی کو کوئی تین سال ہوگئے تھے اور ہمیں اولاد کی بہت ہی تڑپ تھی ہم بھی حسب طریقہ ڈاکٹروں وغیرہ کو دکھانے لگے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میری پریشانی دیکھ کر ایک دن مجھ سے میرے ایک دوست نے کہا کہ تم اور کثرت سے استغفار کرو۔ میں روزانہ مسجد میں سات سو مرتبہ استغفار کرنے لگا۔ مسجد میں اس لیے کہ یکسوئی ہوتی ہے۔ گھر میں ہزار بکھیڑے کبھی فون تو کبھی کچھ کبھی کچھ اور اللہ پاک کی شان کہ چار سال میں میرے تین بچے ہوگئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں