Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت (ایک بہن ،پوشیدہ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2012

 

حکیم صاحب تسبیح خانہ اور درس نے تو میری زندگی ہی بدل دی ہے جب سے میں نے اسباب کو چھوڑ کر اعمال کو اپنایا ہے میرے ایسے ایسے ناممکن کام‘ ایسی ایسی ناممکن خواہشات پوری ہوئی ہیں اور ہورہی ہیں کہ میں بتا نہیں سکتی مجھے خود یقین نہیں آتا۔ میرے پیپر سے پہلے میں بہت زیادہ بیمار ہوگئی تھی جس کی وجہ سے میری کوئی تیاری نہ ہوسکی لیکن میں نے صرف اللہ سے مانگا ابھی کل کی بات ہے کہ میرا پیپر تھا اور میں بہت سخت پریشان تھی جب سب جلدی جلدی رٹے لگارہے تھے میں نے اپنے اللہ سے باتیں کیں اور پھر ایسا ہوا کہ ایگزامینر نے مجھ سے کچھ پوچھے بنا میرے اچھے نمبر لگادئیے اور شاباش بھی دی بس میری کاپی پر ایکسیلنٹ لکھا دیکھ کر مجھے واپس بھیج دیا۔ حکیم صاحب آپ پلیز دعا کیجئے گا کہ میں باقی پیپرز میں بھی پاس ہوجائوں اور حکیم صاحب سورہ کوثر کی برکات تو نہ ہی پوچھیں۔ پہلے میں ٹیوشن پڑھاتی تھی اور اپنا خرچہ پورا کرتی تھی لیکن پھر اللہ کی طرف سے ہی سب بچوں نے چھوڑ دیا اب حکیم صاحب بنامحبت کے ہی اللہ مجھے غیب سے نواز رہا ہے۔ بس جو تھوڑے بہت پیسے ہوں برکت کی تھیلی میں رکھ دیتی ہوں سورہ کوثر کا اہتمام کرتی ہوں اور کام کرتی جاتی ہوں لیکن پیسے ختم نہیں ہوتے۔ میری زندگی اعمال نے آسان بنادی ہے۔

حکیم صاحب میرا ایک جو اہم مسئلہ تھا وہ میرے والد صاحب کا تھا ان کیلئے بھی میں نے پچھلے پورا سال درس میں بہت دعائیں کی تھیں حکیم صاحب ان کی سچی توجہ بھی مجھے ملی ہے اور حالات کیسے بدلے ہیں میں تو دنگ ہی رہ گئی ہوں۔ اب وہ واپس ہمارے گھر آگئے ہیں اور ہم سب مل جل کر ہنسی خوشی رہ رہے ہیں اور ہمارے گھر سے تمام جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ حکیم صاحب والد صاحب کی محبت ملنے کے بعد بھی میری بے قراری ختم نہیں ہوئی کوئی خلا ہے میرے اندر کوئی کمی ہے کوئی لاحاصل جستجو ہے جو مسلسل میرے اندر چل رہی ہے مجھے بے چین رکھتی ہے۔ حکیم صاحب مجھے آج پتہ چلا ہے کہ مجھے عشق حقیقی کی تلاش ہے مجھے میرے اللہ سے ملادیں۔ حکیم صاحب دعا کریں مجھے میرا اللہ مل جائے‘ وہی ہی میری اصل تلاش ہے۔ میں بہت دور ہوں اپنے خالق سے‘ میں بہت گنہگار ہوں‘ میں نے اپنے پیدا کرنیوالے کا حق ادا نہیں کیا‘ مجھے میرے اللہ سے ملا دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 672 reviews.