غموں کو خوشیوں میں بدلنے والی دعائے نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
اَللّٰھُمَّ اِنِّی عَبدُکَ وَابنُ عَبدِکَ وَابنُ اَمَتِکَ نَاصِیَتِی بِیَدِکَ مَاضٍ فِیَّ حُکمُکَ عَدل فِیَّ قَضَائُ کَ اَساَلُکَ بِکُلِّ اسمٍ ھُوَلَکَ سَمَّیتَ بِہ نَفسَکَ اَو اَنزَلتَہ فِی کِتَابِکَ اَو عَلَّمتَہ اَحَدًا مِّن خَلقِکَ اَوِاستَا ثَرتَ بِہ فِی عِلمِ الغَیبِ عِندَکَ اَن تَجعَلَ القُراٰنَ العَظِیمَ رَبِیعَ قَلبِی وَ نُورَ صَدرِی وَجَلَا ئُ حُزنِی وَذَھَابَ ھَمِّی۔ (مناجات مقبول)
فائدہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص کو کوئی غم و حزن یا کسی قسم کی تکلیف پہنچے اور وہ یہ(اوپر لکھی) دعا پڑھے تو اس کے غموں کے بادل چھٹ جائیں گے اور مصائب و مشکلات کی جگہ خوشی و مسرت کی لہر دوڑ جائے گی۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے یہ سن کر عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم وہ دعا سیکھ لیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں اسے ضرور یاد کرلو۔
آپریشن ولادت یا ہر مشکل کے وقت کی دعا
اول وآخر ایک ایک مرتبہ درود شریف
اَللّٰھُمَّ الطُف بِی فِی تَیسِیرِ کُلِّ عَسِیرٍ فَاِنَّ تَیسِیرَ کُلِّ عَسِیرٍ عَلَیکَ یَسِیر تین مرتبہ
یَالَطِیفُ۔یَالَطِیفُ۔یَالَطِیفُ۔ اُلطُف بِی بِلُطفِکَ الخَفِیِّ یَالَطِیفُ کَفَیتَنِی ھٰذِہِ المُصِیبَةَ (تین مرتبہ)
حلال رزق و روزگار کیلئے
روزانہ مغرب کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورة الواقعہ۔ اگر مالی حالات بہت زیادہ خراب ہیں تو پھر تین مرتبہ ضرور پڑھیں۔
٭ عشاءکی نماز کے بعد یَاوَھَّابُ جَلَّ جَلَالَہ 1100مرتبہ پڑھیں 41راتیں۔
٭ عصر کی نماز کے بعد حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیل 500مرتبہ پڑھیں۔ 41 دن۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں