سردی کی آمد کے ساتھ ہی تین خوفناک مرض ہر گھر میں داخل ہوتے ہیں ان امراض سے نجات اللہ نے اپنے میوہ جات میں رکھ دی ہے جو افراد اس نسخے کو استعمال کریں گے‘ وہ کبھی ان بیماریوں کا شکار نہیں ہوں گے۔ بچے جوان اور معمر افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ قارئین سے گزارش ہے عبقری کے نسخہ جات کو بہت مستقل مزاجی ‘ دھیان سے یقین و اعتماد کے ساتھ استعمال کریں اب تک راقمہ نے جو عبقری کے نسخہ جات پہ عمل کیا پھر ان پر ریسرچ کی تو لاعلاج امراض کا نسخہ ملا۔ انشاءاللہ عبقری کو وہ تحفے جلد لوٹادوں گی۔
یہ نسخہ جنوری میں ہفتے میں ایک بار‘ فروری میں تین مرتبہ اس ترتیب سے استعمال کریں۔ ان خوفناک مرض سے یوں نجات پائیں گے جیسے کوا پتھر دیکھ کر بھاگتا ہے۔
چھوہارے ایک پائو ‘ بادام شیریں آدھا پائو ‘ کھجور ایک پائو ‘ خشک خوبانی ایک پائو ‘ پستہ ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ اخروٹ مغز آدھا پائو ‘ خشخاش ایک چھٹانک‘ ناریل آدھا پائو ‘ مصری حسب ضرورت.... چینی نہ ڈالیں۔
خالص دودھ تین کلو تمام اشیاءدھوکر کاٹ کر دودھ میں ڈال کر پتیلے میں چولہے پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ انتہائی دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ دو کلو دودھ رہ جائے گا‘ دودھ کا رنگ چائے جیسا ہوگا۔ دودھ ٹھنڈا کریں پھر چھان لیں۔ تمام اشیاءنکال دیں۔ جتنے افراد ہیں ان کو مصری ڈال کر دیجئے۔ کھانا وغیرہ عصر کے وقت کھالیں۔ ہر فرد کو ایک کپ دودھ دیجئے۔ یہ ہے وہ لاجواب سیرپ‘ بہترین غذا.... اور ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر دوا.... راقمہ یہ سیرپ بچپن سے استعمال کرتی آئی ہے۔ والدین استعمال کرواتے تھے اب میں اپنے بچوں کو یہی سیرپ پکا کردیتی ہوں۔ میرا بیٹا اسلام آباد میں زیرتعلیم ہے دو ہفتہ کی تعطیل میں آتا ہے یہ سیرپ اس کو کثرت سے پلاتی ہوں۔ یہ سیرپ اتنا مقوی ہے کہ بیٹا اسلام آباد میں ٹھیک رہتا ہے۔ ایک مرتبہ راقمہ علیل تھی‘ ایک مرتبہ یہ سیرپ نہ دے سکی اسی سال میرا بیٹا سردیوں میں بہت بیمار‘ نزلہ‘ کھانسی سے پریشان رہا۔ ڈاکٹر سے علاج کروایا لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ عبقری نسخہ جات کو تلاش کرکے قارئین کو تھما دیتا ہے عبقری کا بے حد محنت طلب کام ہے‘ قارئین قدر کریں۔
سردرد سے ہمیشہ کیلئے نجات پائیں
سر میں کتنا شدید درد ہو‘ خواہ آدھے سر کا ہو‘ سردی یا گرمی میں ہو۔ ہلدی ایک تولہ‘ پھٹکڑی ایک تولہ‘ دارچینی ایک تولہ‘ دیسی انڈے کی زردی ایک عدد‘ کوری مٹی کی کونڈی لے لیں۔ اس میں تمام اشیاءکو ڈال کر خوب رگڑیں‘ بہت باریک ہوجائے تو سفید ململ کے کپڑے پر پسی ہوئی اشیاءکو انگلی سے پھیلائیں اس ململ کی پٹی کو جس پر دوا پھیلانی ہے جس فرد کو درد ہے اس کی پیشانی پر کان کی لوح تک لگادیں۔ یہ دوا تین دن اسی وقت یہ استعمال کرنی ہے۔
وہ پٹی اتار کر اسی مقررہ وقت پر لگائے‘ نئی دوا‘ نئی پٹی.... خیال رکھئے باوضو ہوں‘ پٹی لگاتے وقت درد شفاءپڑھتی رہیں۔ تین دن یہ عمل کریں زندگی میں دوسری بار درد نہیں ہوگا۔
ہمیشہ کیلئے دمے سے نجات پائیں
دیسی مرغی جس کی عمر 1 سال ہودو یا تین سال ہوجائے تو بہتر ہے‘مرغی ہونا لازمی ہے۔ ذبح کرکے اس کو صاف کرلیں۔ اب آدھا کلو گائے کا گھی میں اس مرغی کو ڈالیں۔ پتیلہ چولہے پر رکھیں‘ ڈھکن کو آٹا گوندھ کر اس کا منہ بند کردیں۔ بھاپ باہر نہ نکلے‘ دھیمی آنچ پر دو گھنٹے پکائیں۔ دو گھنٹے بعد پتیلا آگ سے اتاریں۔ ایک گھنٹہ بعد اس کا ڈھکن کھول لیں۔
مرغی کا گوشت بچوں کو کھلادیں‘ گھی کو نکال لیں اب ایک پائو بیسن ایک پائو گندم کا آٹا‘ ایک پائو چاسکو کا آٹا لے لیں (چاسکو پیس کر آٹا بنا ہوگا) جو گھی مرغی سے نکالا تھا۔ بھونتے وقت یہ خیال رکھیں کہ چکنائی اس قدر کم ہو کہ ہاتھ میں آٹا لیں تو ہتھیلی پر چکنائی محسوس نہ ہو۔ حسب ذائقہ شکر کی چاشنی بنائیں اور اس میں جو تینوں آٹے ہیں ڈال دیں۔ اب ایک چھٹانک چاروں مغز ایک چھٹانک بادام‘ ایک پائو خشخاش شامل کریں۔ تیار شدہ دوا صبح نہار منہ 4چمچ چائے سے کھالیں۔ ویسے بھی کھاسکتے ہیں۔ ناشتہ 3گھنٹے بعد کریں۔
یہ نسخہ ایک بار کافی ہے۔ دو سے چار مرتبہ استعمال کرسکتے ہیں۔ دمہ کا بہترین لاجواب علاج ہے بہت لوگوں نے اس کو استعمال کیا ہے اطمینان اور یقین سے استعمال کریں۔
چوٹ لگ جائے یا چھری یا کلہاڑی کا کٹ ہو
ایک 13 سالہ بچہ درخت سے گرا ٹانگ پر زخم آگیا‘ انہی کے گھر اس وقت ایک مڈوائف موجود تھیں‘ بچے کو دیکھا چوٹ بھی لگی اور شدید زخم بھی تھا‘ مڈوائف نے مشورہ دیا آپ بچہ کو ڈاکٹر کے پاس نہ لے جائیں میں نسخہ دیتی ہوں وہ کریں نسخہ کیا تھا وہ لاجواب علاج تھا۔ بچے کے والد سے کہا کہ آپ ایک تولہ کافور‘ ایک تولہ سفید پھٹکڑی‘ دو تولے ہلدی‘ ان اشیاءکو پیس لیں۔ اب یہ تمام پائوڈر بن جائیگا۔ اس کو زخم پر چھڑک دیں بلکہ نمک دانی میں ڈالیں اور زخم اور چوٹ کی جگہ پر اتنا چھڑکیں کہ ایک تہہ بن جائے۔ پھر سفید ململ کا کپڑا یا نئی پٹی بنا کے لپیٹ دیں۔ ایک گھنٹے بعد درد بالکل غائب ہوگیا۔ ایک ہفتے بعد زخم کا نشان تک نہ تھا۔ روزانہ وہ پٹی اتاریں اور نئی لگائیں۔ روزانہ ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ ہلدی‘ ایک دیسی انڈا پھینٹ کر پلائیں‘ ایک چمچ گائے کا گھی ڈالیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں