دسمبر کے جوابات
1۔ بھائی محمد الیاس صاحب آپ کے ساتھ جو مسئلہ ہوا ہے بالکل یہی مسئلہ میری ایک سہیلی کے ساتھ بھی ہوا تھا۔ اُس نے ایک کتاب سے درج ذیل نسخہ لیکر استعمال کیا کچھ عرصہ مستقل استعمال سے اس کے بال پہلے جیسے ہوگئے آپ بھی اعتماد سے یہ نسخہ استعمال کریں اور دعائیں دیں۔ نسخہ:روغن بادام‘ تارامیرا تیل‘انڈے کا تیل نکال کر تینوں تیل ہم وزن لیکر آپ اس کا مساج روزانہ صبح و شام کریں۔ ہر قسم کے کیمیکل ملے شیمپو اور مصنوعی اشیاءسے پرہیز کریں۔(ماریہ نعیم‘ کراچی)
٭محترم الیاس صاحب آپ طب نبوی ہیئر آئل اور ہیئر پائوڈرچند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔انشاءاللہ چند ماہ بعد آپ کو خودبخود واضع تبدیلی محسوس ہوگی۔ یہ میرا اور میرے خاندان والوں کا آزمایا ہوا ہے۔ (بشیراحمد‘ لاہور)
2۔بھائی آپ ایسا کریں خون صفاءادارہ عبقری سے منگوا کر یا ہمدرد کا سیرپ مصفی خون چند ماہ استعمال کریں انشاءاللہ آپ کا رنگ بھی نکھرنا شروع ہوجائے گا اور آپ کے دانوں کا مسئلہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ (رحمانہ قدیر‘ اسلام آباد)
٭آپ یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُیَاجَمِیلُ صبح و شام تین تین تسبیح اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے یہی پانی استعمال کریں۔ کھانا پکاتے ہوئے بھی یہی پانی اس میں ڈالیں آپ کی جلد بھی صاف ہوگی اور اس کیساتھ ساتھ روحانی طور پر بھی آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ یہ نسخہ عبقری میں بھی چھپ چکا ہے اور بہت سے لوگوں نے اس سے بہت فوائدبھی حاصل کیے ہیں آپ بھی کریں اور دعائیں دیں۔(محمد علی‘ ملتان)
٭چہرے کے دانوں کیلئے میرا آزمودہ ہے ایلوویرا یعنی کے گھیگوار کا گودا لیکر روزانہ اپنے چہرے پر کریم کی طرح ملیں حیرت انگیز نفع ہوگا۔(جویریہ علی‘ لاہور)
3۔طارق بھائی!آپ روزانہ کم از کم دو گھنٹے دھوپ نکلنے کے بعد دھوپ میں بیٹھیں۔ نہانے کے بعد تولیہ بالکل استعمال مت کریں۔ اس کی جگہ سرسوں کا تیل لیکر جسم پر مساج کریں۔ٹھندی اشیاءسے پرہیز کریں۔ (غلام رسول‘ جہلم)
جنوری کے سوالات
محترم قارئین السلام وعلیکم! میرے دو مسئلے ہیں میں جب بس میں سفر کرتا ہوں‘ سفر چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ مجھے الٹی آجاتی ہے‘ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ کاروبار نہیں کرسکتا۔ مجھے شرمندگی الگ سے اٹھانی پڑتی ہے اور کمزوری بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ اس کا کوئی نسخہ یا دوائی بتائیں۔
٭قارئین میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کافی عرصہ سے بیروزگار ہوں‘ کاروبار کرنے کیلئے رقم نہیں‘ غربت کی وجہ سے بہت پریشان‘ والدین ضعیف العمر‘ میرے بچے چھوٹے چھوٹے ہیں‘ میں چاہتا ہوں میرے آرڈر گورنمنٹ ہائی سکول میں چوکیداری کی سیٹ پر ہوجائے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ کوئی روحانی عمل یا دعا بتائیں۔ (محمد صدیق حوبلیل ضلع جھنگ)
٭قارئین السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میری زبان میں لکنت ہے‘ ویسے تو میں ٹھیک بولتی ہوں‘ لیکن کبھی کبھار زبان ہکلانا شروع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بہت شرمندگی ہوتی ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے کوئی وظیفہ یا نسخہ بتایا جائے جو آسان ہو اور اس کے علاوہ میں پڑھائی میں تھوڑی سی کمزور ہوں آج سبق یاد کیا اور کل آدھا بھول جاتا ہے۔ براہ مہربانی مجھے ان دونوں مسئلوں کے بارے میں بتائیں اور جلد بتائیں۔ (ف‘ پوشیدہ)
٭ قارئین السلام علیکم! میری بیٹی جس کی عمر 7 سال ہے ۔ اس کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ چاہے گرمی کا موسم ہو یا سردی کا رات کو سوتے ہوئے بستر پر پیشاب کردیتی ہے۔ ہم نے کافی جگہ سے اس کا علاج کروایا لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے۔ قارئین سے گزارش ہے اس کے حل کیلئے کوئی طبی یا روحانی نسخہ عنایت فرمائیں۔ شکریہ! (قاری عبدالرشید‘ نارووال)
مناقب صحابہ و اہل بیت
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا ان لوگوں کا کیا ہوگا جو یہ کہتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبی تعلق قیامت کے روز ان کی قوم کو کوئی فائدہ نہیں دیگا۔ کیوں نہیں! اللہ کی قسم بے شک میرا نسبی تعلق دنیا و آخرت میں باہم ملا ہوا ہے اور اے لوگو! بے شک (قیامت کے روز) میں تم سے پہلے حوض پر موجود ہوں گا پس جب تم آگئے تو ایک آدمی کہے گا یارسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم میں فلاں بن فلاں ہوں‘ پس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا فلاں بن فلاں کہنا پایہ ثبوت کو پہنچے گا اور رہا نسب تو تحقیق اس کی پہچان میں نے تمہیں کرادی ہے لیکن تم میرے بعد تم احداث کروگے اور الٹے پائوں پھر جائوگے۔“ (احمد‘ حاکم)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہترین وہ ہے جو میرے بعد میری اہل کیلئے بہترین ہے۔ (حاکم‘ ابویعلی)
ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدہ فاطمة الزہراہ کو آتے ہوئے دیکھتے تو انہیں خوش آمدید کہتے‘ پھر ان کی خاطر کھڑے ہوجاتے‘ انہیں بوسہ دیتے ان کا ہاتھ پکڑ کر لاتے اور انہیں اپنی نشست پر بٹھا لیتے اور جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طرف تشریف لاتے ہوئے دیکھتیں تو خوش آمدید کہتیں‘ پھر کھڑی ہوجاتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتیں۔“ (نسائی‘ ابن حبان)
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنے اہل وعیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو فرما کر سفر پر روانہ ہوتے وہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ہوتیں ور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا ہوتیں۔ (احمد‘ ابودائود)
حضرت برید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عورتوں میں سب سے زیادہ محبت حضرت فاطمة الزہراءرضی اللہ عنہا سے تھی اورمردوں میں سے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ محبوب تھے۔ (ترمذی‘ نسائی‘ حاکم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں