محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ عبقری سے مجھے وہ سکون ملا ہے جو شاید دنیا بھر کی دولت سے بھی نہ مل پاتا۔ عبقری ملنے سے پہلے میری زندگی دکھوں سے بھری ہوئی تھی‘ ہر روز ایک نئی ٹینشن ملتی تھی۔ میں گھریلوجھگڑوں میں اتنی الجھی ہوئی تھی کہ میرا دل کرتا تھا کسی نہ کسی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ پھر مجھے عبقری رسالہ کی شکل میں ایک رہنما ملا۔ جس میں سے میں نے مختلف وظائف اور عملیات اور طبی نسخہ جات استعمال کیے۔ اس میں موجود روحانی محفل نے میری زندگی میں سکون بھر دیا۔
میرے گھر میں موجود ایسے افراد جن کو میں ایک نظر بھی نہ بھاتی تھی اور وہ ہر وقت مجھے اذیتیں دیتے رہتے تھے آہستہ آہستہ خود بخود اپنے عزائم سے باز آگئے۔ آپ یقین کریں کہ ماشاءاللہ میں نے اتنی پڑھائی کی ہے کہ اب میں اللہ سے جو بھی دعا مانگوں اللہ تعالیٰ وہ قبول فرمالیتے ہیں۔
عبقری میگزین میں دو انمول خزانہ کا پڑھا وہ میں نے عبقری کے دفتر سے منگوایا اور اس کتابچہ میں دی گئی ترکیب سے پڑھا۔
اب میں کوئی بھی کام بنانے کیلئے انمول خزانہ کی منت مان لوں تو وہ کام پورا ہوجاتا ہے اور میرے اللہ نے مجھ پر اتنی کرم نوازی کی ہے‘ اللہ مجھے اپنی پناہ میں رکھے اور میرے اہل وعیال کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین!
بعض دفعہ میں سوچتی ہوں کہ میں نے اپنی اتنی زندگی گزاری اور اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے اور نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق دے بس اب تو ایک ہی خواہش ہے کہ حج یا عمرہ کرکے آئوں۔ دل بہت مچلتا ہے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خانہ کعبہ میں جاکر اتنے آنسو بہائوں کہ اپنی پچھلی زندگی کی تمام باتیں اللہ سے معاف کرالوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے معاف کرے میں اللہ تعالیٰ کی حقیر بندی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی غلام مجھے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اپنے دیدار اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے آمین۔
ابھی تھوڑے دن کی بات ہے کہ میں اپنی نند کے دیور کے ہاں ایک تقریب میں گئی‘ وہاں سے واپسی پر مجھے پتہ ہی نہ چلا میرا ایک بندہ سونے کا گرگیا اور اب یہ پتہ نہیں کہاں گرا‘ گھر آکر میں نے برقعہ اتارنے کے بعد دیکھا تو میرا ایک کان خالی ہے‘ میں واپس الٹے پائوں واپس گئی ادھر جہاں میں بیٹھی تھی انا للہ وانا الیہ راجعون کا ورد کرتی ہوئی میں گئی اور دعا مانگی یا اللہ تو چاہے گا تو مل جائے گا۔ میں سمجھی تھی کہ باہر کہیں گرگیا ہے مگر اچانک میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ میں 21دفعہ دو انمول خزانے کی منت مان لوں مل جائیں گے میں نے اسی وقت منت مانی آپ یقین کریں جوں ہی منت مانی اسی جگہ پر جہاں ہم نے پہلے تلاش کیا تھا چولہے کے نیچے بندہ پڑا ہوا تھا جیسے وہاں احتیاط سے رکھا ہے میں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ فوراً سارے کہنے لگے کہ یہ تو معجزہ ہوگیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں