دہلی سے چندی گڑھ جاتے ہوئے ٹرین میں ہندو سوار ہواتھا لیکن ٹرین میں ایک اللہ والے نے آکر مجھے دعوت دی اور میں نے اسلام قبول کرلیا ۔ایمان قبول کرنے کے بعد مجھے ایسا لگا جیسے میں آج ہی پیدا ہوا ہوں‘ میں نے کلمہ پڑھ کر ایسا محسوس کیا جیسے کوئی جان لیوا گھٹن سے چھٹکارا پاتا ہے‘ 18 نومبر 2003ءسے آج تک ہر لمحہ مجھے مولانا صاحب کے اس قول کی سچائی دکھائی دے رہی ہے کہ مسلمان تو ہر بچہ پیداا ہوتا ہے مگر اللہ نے آپ کو بائی نیچر (فطرتاً) مسلمان رکھا ہے مجھے اسلام قبول کرکے اجنبی پن محسوس کرنے کے بجائے بہت اپنائیت اور مناسبت معلوم ہوئی ۔مولانا صاحب کو بھی میرے اسلام قبول کرنے کی بڑی خوشی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جیسے درمیانی درجہ سے کے لوگ فرسٹ اے سی میں تو دور کی بات تھرڈ اے سی میں بھی سفر نہیں کرتے میں تو ہمیشہ سلیپر کلاس میں سفر کرتا ہوں پہلے سے واپسی طے نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے رفیق محمد ہارون صاحب نے اگست کرانتی میں رزرویشن کرادیا کہ دہلی اور چندی گڑھ کے پروگرام میں شرکت ہوجائیگی ایک روز پہلے رزرویشن کرانے کے باوجود انہوں نے ٹکٹ تک مجھے نہیں دیا اور سیدھے گاڑی میں چھوڑنے آئے فرسٹ اے سی کے ڈبے میں جانے لگے تومیں بار بار کہتا رہا کہ یہ فرسٹ اے سی ہے۔ مفتی صاحب نے ان سے کہا کہ وہ ہرگز فرسٹ اے سی میں سفر نہیں کرینگے۔ بھائی عبدالعزیز نومسلم نے کہا میں مولانا صاحب کو راضی کرلونگا۔ بھائی عبدالعزیز نے بولے کہ جہاز میں تین گھنٹے سفر کے دوران ڈاکٹر قاسم جیسے بڑے آدمی مسلمان ہوگئے اب آپ کے ساتھ تین آدمی ہونگے اور سولہ گھنٹے کا ٹائم ہوگا اگر کچھ روپے خرچ ہوکر تین وی آئی پی مسلمان ہوگئے تو سودا کتنا سستا ہے۔ مولانا صاحب نے بتایا کہ عبدالعزیز کی اس تقریر نے مجھے مطمئن کردیا۔ میں نے مولانا صاحب سے کہا کہ میں آپ کو فرسٹ اے سی میں دیکھ کر ذرا عجیب سا محسوس کرتا ہوں مگر بعد میں خیال ہوا کہ کسی شردھا لو عقیدت مند نے ٹکٹ کرایا ہوگا مگراسلام قبول کرنے کے بعد اب محسوس ہوا کہ کسی عقیدت مند نے نہیں بلکہ میرے کریم مالک نے مجھ پیاسے اور بے چین بندے کیلئے آپ کو رہبر بنا کر اسے ڈبے میں سوار کیا تھا۔ کیونکہ اگر آپ آج اس ٹرین میں سوار نہ ہوتے تو مجھے اسلام جیسی نعمت نہ ملتی۔ (صفحہ نمبر 167)
”اگر آپ اسلام قبول کرنیوالے نومسلم بہن بھائیوں کی مزید اثر انگیز اور رلادینے والی آپ بیتیاں پڑھنا چاہتے ہیں تو کتاب ”نسیم ہدایت کے جھونکے“ کا مطالعہ کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں