سردرد جاتا رہا (پرنسل (ر)غلام قادر ہراج)
میرے بیٹے محمد خطیب الرحمن جس نے ابھی ایف ایس سی کا امتحان دیا ہے عرصہ دو سال سے سردرد کی تکلیف میں مبتلا تھا‘ پہلے دیسی نسخے استعمال کیے‘ عارضی آرام آتا رہا‘ پھر انگریزی ادویات/ ٹیسٹ وغیرہ پر ہزاروں روپے خرچ کیے مگر عارضی فائدہ ہوتا رہا۔ پھر اچانک ایک دن حکیم صاحب میرے ادارہ میں تشریف لائے ان کا یہ دورہ اچانک تھا۔ صرف دو تین گھنٹے پہلے فون پر رابطہ ہوا تھا‘ میری کتنی خوش نصیبی تھی کہ لوگ ان کی زیارت و محفل کیلئے ترستے ہیں اور وہ میرے پاس تشریف لائے۔ اس دوران میرا بیٹا محمد خطیب الرحمن بھی وہاں موجود تھا جو کہ ننگے سر تھا۔ حکیم صاحب کی نگاہ جونہی میرے بیٹے پر پڑی تو فرمایا ”خطیب الرحمن! اللہ والے! ایک بات یاد رکھنا کہ آئندہ تم نے ننگے سر نہیں پھرنا“ اُس دن سے بچہ ننگے سر باہر نہیں نکلا اور اس دن سے لیکر آج تک اس کے سر میں تکلیف بھی نہیں ہوئی۔ اللہ والوں کی زبان میں کتنی تاثیر ہوتی ہے۔ انہیں تو بچے کی سردرد کی تکلیف کے بارے کچھ بھی نہیں کہا تھا مگر انہوں نے ازراہ شفقت ایک سنت پر عمل کی نصیحت کی اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کے صدقے بچے کے سردرد کی تکلیف جاتی رہی۔
دوائی کیسے پہنچی‘ اسے کون لایا؟
ایک ماہ قبل کا واقعہ ہے میرے گھر‘ میرے بستر پر ”اکسیرالبدن“ کی ڈبی پائی گئی پتا چلا کہ ہمسائے دے گئے ہیں جنہیں کوئی اجنبی میرے لیے دے گیا ہے۔ میں نے فوراً بذریعہ فون دفتر ماہنامہ عبقری لاہور رابطہ کیا وہاں سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا۔
حکیم صاحب سے التماس ہے کہ اس بارے مجھے رہنمائی فرمائیں کہ یہ دوائی بغیر مانگے کس طرح میرے پاس پہنچی؟ یہ بذریعہ ڈاک بھی نہیں آئی‘ میں نے کسی کو لانے کیلئے بھی نہیں کہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ مجھے اس کی اشد ضرورت تھی۔ اس کی قیمت کس نے ادا کی؟ اور کون وہاں لایا یہ ابھی تک معمہ حل نہیں ہوا۔
ایک بات نے کایا پلٹ دی
غالباً 1982ءکی بات ہے میں کلاس میں پڑھارہا تھا اسی دوران ڈاکیہ آیا اور اس نے میرا لفافہ میرے حوالے کیا۔ میں نے اسے کھولنے کیلئے ابتدا ہی کی تھی کہ میرے ایک ساتھی ٹیچر صوفی عبدالستار صاحب باز کی طرح جھپٹے اور میرا لفافہ میرے ہاتھوں چھین کر باہر لے گئے۔ میں نے ناراضگی کی شکل میں انہیں کہا کہ لفافہ میرا ہے اور تم نے کیوں چھینا ہے؟ جواباً فرمانے لگے۔ ”یہ وقت امانت ہے‘ خیانت نہ کرو“
انہوں نے میرے ضمیر کو ایک ایسی ضرب لگائی اور اس دن کے بعد آج تک میری یہ کوشش رہی ہے کہ بچوںکو پڑھانے کیلئے جو وقت امانتاً مجھے ملا ہے اس میں خیانت نہ کروں اگر کبھی کچھ کوتاہی ہوجائے تو اوور ٹائم لے کر کمی دور کردوں۔
میرے آزمودہ طبی و روحانی تجربات (سہیل احمد‘سکھر)
خارش کا نسخہ
مجھے کافی عرصہ سے خارش تھی میں نے کئی نسخہ جات استعمال کیے لیکن فائدہ وقتی ہوتا تھا پھر مجھے کسی نے یہ نسخہ استعمال کرنے کا کہا میں نے کچھ عرصہ استعمال کیا تو مجھے خارش سے نجات مل گئی۔ اس کے بعد میں نے جس کسی کو بھی یہ نسخہ دیا اللہ نے سب کو شفاءدی۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی
گندھک“نیلاتھوتھا‘ بابچی‘ پارہ تمام 50,50 گرام لیں۔طریقہ استعمال: سب کو پیس کر گائیں یا بھینس کے مکھن میں حل کریں اس کے بعد پارہ بھی حل کریں اور خارش زدہ جگہ پر لگائیں۔(نوٹ: پارہ اور نیلا تھوتھا زہر ہیں احتیاط سے صرف خارش زدہ جگہ پرلگائیں کہیں منہ میں نہ چلا جائے۔)
فرشتوں کی عبادت کا ثواب
جو بندہ سورة الانعام کی پہلی تین آیات صبح و شام پڑھے گا چالیس ہزار فرشتے قیامت تک عبادت کریں گے اور اس کا ثواب بندے کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا۔ اس پر اللہ پاک ایک فرشتہ مقرر کردیتے ہیں جو شیطان کا وسوسہ ڈالنے پر اس کے منہ پر کوڑا مارتا ہے تو شیطان اور بندے کے درمیان پردے گرجاتے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے بندے! آ میرے عرش کے سائے میں‘ تجھے اپنی جنت کے میوے کھلائوں‘ حوض کوثر سے پانی پلائوں‘ سبیل کے چشمے سے تجھے نہلائوں۔
ان آیات سے مجھے بہت فوائد حاصل ہوئے ہیں جس دن یہ آیات نہیں پڑھتا اس دن میرا دل بے چین رہتا ہے۔
٭ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیة الکرسی پڑھے تو اس کے اور جنت کے درمیان صرف موت کا پردہ ہے۔ (الحدیث)
٭ جوشخص صبح کی نماز کے بعد 10مرتبہ تعوذ پڑھے اللہ پاک ایک فرشتہ مقرر کردیتا ہے جو اس سے شیطان کو دور کرتا ہے۔
٭ جو شخص ظہر کی نماز کے بعد یہ درود شریف 100 مرتبہ پڑھے تو وہ مقروض نہیں ہوگا اگر مقروض ہے تو قرض بے باک ہوجائیگا اور قیامت میں کسی نعمت کا سوال نہیں ہوگا اور نہ کسی قسم کے قصور کا محاسبہ ہوگا۔(حدیث)۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہ وَبَارِک وَسَلِّم
٭ جو بندہ بسم اللہ کے ساتھ سورہ اخلاص 10مرتبہ صبح کی نماز کے بعد پڑھے گا شیطان چاہے کتنی کوشش کرے اسے غلط کام پر نہیں ڈال سکتا۔ ٭ ایک صحابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ دشمن کے حملے کے خوف سے ہم سو نہ سکے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر آپ (حٰم لَایُنصَرُون) پڑھ لیتے تو آرام سے سو جاتے وہ حملہ کرنے کی جرات نہ کرتے۔
٭ جو شخص سورہ یٰسین لکھ کر پانی میں حل کرکے پی لے گا اللہ پاک اس کے دل میں ہزار نعمتوں کو ہزار نوروں کو ہزار یقینوں کو ہزار برکتوں کو داخل کردیں گے اور ہزار جسمانی بیماریوں کو دور کردینگے۔٭ جو بندہ 41 مرتبہ سورة الکوثر کو اناج وغیرہ پر دم کرے گا تو رزق کبھی کم نہیں ہوگا۔٭ جو بندہ 41 مرتبہ سورہ قریش پڑھ کر غلہ یا دیگ وغیرہ پر دم کریگا تو وہ کافی ہوجائیگا۔٭ جو بندہ سالن وغیرہ بناتے وقت دائیں ہاتھ سے چمچہ کو گھماتے ہوئے یہ آیت پڑھے گا تو انشاءاللہ ذائقہ دار بنے گا۔ آیت یہ ہے:۔ ”لَیسَ لَھَا مِن دُونِ اللّٰہِ کَاشِفَہ (سورة القمر 27 پارہ)
٭ جو بندہ بخار کی حالت میں دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی کمر کے بیچ رکھ کر اذان اور اقامت پڑھے تو انشاءاللہ بخار دور ہوجائیگا۔ ایک دفعہ میں نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا تو ایک دکاندار نے مجھے آواز دی کہ حافظ صاحب میرے دوست کو بخار ہے اس پر دم کریں تو میں نے اذان اور اقامت اس کی کمر پر پڑھیں تو بعد میں جب ملاقات ہوئی تو میں نے ان سے طبیعت معلوم کی تو انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔
٭ اگر سر میں یا پیٹ یا کسی دوسرے عضو میں درد ہو تو 3مرتبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے لکھیں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔
٭ جو بندہ سوتے وقت سورة الکہف کی102سے لیکر 110 تک پڑھ کر سوجائیگا تو انشاءاللہ شیطانی وسوسات سے محفوظ رہیگا۔
٭ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ اونٹ چرانے والا اونٹ لے جارہا تھا تو ایک شخص نے کہا کہ کسی بھی اونٹ کی طرف اشارہ کرو تو میں اس اونٹ کو نظر لگا کر گرادوں گا تو اس نے اونٹ کو غور سے دیکھا تو اونٹ اسی وقت گرگیا تو اونٹ والے سورة القلم کی آخری آیت پڑھی تو اونٹ اسی وقت کھڑا ہوگیا۔
٭ ایک غیرمسلم سے کسی نے مسجد کا رخ معلوم کیا تو اس غیرمسلم نے انگلی سے اشارہ کیا کہ اس راستہ سے چلیں مسجد آجائیگی تو جب اس غیرمسلم کا انتقال ہوا اور اس کے رشتہ داروں نے اسے جلایا تو اس کی انگلی کو آگ نہیں لگی۔
سردی سے بچائو کیلئے لاجواب شربت فیض (غلام محمدزیبی‘ پشاور)
سردیاں آچکی ہیں‘ موسم کے بدلنے سے موسمی بیماریاں بھی آنے لگتی ہیں‘ سردیوں کے آنے اور موسم سرما میں اکثر زکام کھانسی کی شکایت رہتی ہے‘ زکام کی وجہ سے گلے کی تکلیف اور بخار کی تکلیف بھی ہونے لگتی ہے۔ بدن کے درد کی شکایت بھی اسی وجہ سے رہتی ہے۔ بچوں کے علاوہ بڑے اور بوڑھے بھی تکلیف میں رہتے ہیں‘ کہتے ہیں اگر زکام کی حالت میں پرہیز کیا جائے‘ احتیاط کی جائے تو تین دنوں میں زکام اکثر ٹھیک یا کمی ہوجاتی ہے اور اگر پرہیز کی طرف توجہ نہ دی جائے تو زکام بگڑ جاتا ہے۔ نزلہ کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے اور اکثر زکام خراب ہونے کی وجہ سے مہینوں تک علاج کے باوجود بھی ٹھیک ہونے کا نام نہیں لیتا۔ موجودہ دور میں ہر ممکن علاج دریافت ہے اس کے باوجود پرانا یونانی علاج قابل اعتماد اور قابل بھروسہ ہے میں ہر سال یہ نسخہ ضرور بناتا ہوں گھر کے علاوہ اکثر لوگ یہ شربت لے جاتے ہیں۔ الحمدللہ جو بھی لیکر گیا ہے تعریفیں ہی کرتا ہے۔ نزلہ‘ زکام‘ کھانسی میں کئی کئی مرتبہ کا آزمودہ اور مجرب ہے۔ میرے پاس اکثرو بیشتر موجود رہتاہے کیونکہ سردیوں کے علاوہ بھی ہر موسم اور ہر عمر میں فائدہ مند ہے۔ چونکہ یہ تجربہ شدہ شربت ہے۔ اس لیے آج میں خلوص دل سے ”عبقری“ کے قارئین کیلئے نسخہ اور ترکیب ساخت پیش کررہا ہوں تاکہ اس سے استفادہ کرنے پر میرے حق میں دعاگو رہیں۔
اس نسخہ میں ادویات زیادہ ہیں اسی وجہ سے بے مثال ہے۔ اب سب سے پہلے میں نسخہ لکھ دیتا ہوں پھر بنانے کا مکمل طریقہ تحریر کرتا ہوں۔ نسخہ: بنفشہ‘ سپستان‘ پرسیائو شان‘ آملہ‘ سونف‘ ملٹھی تمام 48 گرام۔ زوفا‘ گلنار فارسی‘ برگ بانسہ‘ نیلوفر‘ برگ حنا‘ سناءمکی‘ صندل بوردہ‘ گل سرخ‘ گائو زبان 2-2 تولے (24 گرام)۔ بہدانہ‘ تخم خطمی‘ میتھی‘ تخم خیارین‘ کاسنی‘ عشبہ‘ کلونجی‘ الائچی خورد‘ دارچینی‘ عاقرقرحا‘ ایک ایک تولہ (12 گرام)۔ قسط شیریں 5 تولے‘ لونگ‘ ست پودینہ‘ تین تین گرام‘ شہد دس تولے (120گرام)
بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے بہیدانہ کسی پیالی میں ڈال کر تھوڑے پانی میں بھگودیں۔ باقی ادویات کو دو لیٹر پانی میں رات بھر بھگودیں۔شہد اور ست پودینہ علیحدہ رکھیں۔ رات بھر بھگو دینے کے بعد صبح ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب آدھا لیٹر پانی رہ جائے تو ہاتھ یا کسی چیز سے اچھی طرح مل کر چھان لیں۔ ایک کلو چینی کی گاڑھی چاشنی تیار کرکے یہ پانی اس میں ڈال دیں۔ ہلکی آگ پر دوبارہ پکائیں۔ پھر بہیدانہ کو ہاتھ سے مل کر وہ پانی بھی ڈال دیں۔ جب شربت تیار ہوجائے تو آگ سے اتار کر شہد شامل کرادیں۔ جب شربت تیار ہوجائے تو آگ سے اتار کر شہد شامل کردیں پھر ست پودینہ ڈال کر اوپر ڈھکن سے ڈھانپ دیں جب بالکل ٹھنڈا ہوجائے تو 4-3 ماشے میٹابائی سلفیٹ ملا کر اچھی طرح مکس کرکے بوتلوں میں محفوظ کرلیں اور ڈھکن کو مضبوط رکھیں۔ انشاءاللہ ایک سال تک شربت خراب نہیں ہوگا۔ دن میں 3-2 مرتبہ ایک ایک چھوٹا چمچ پی لیا کریں۔ رات کو ایک دو چمچ قہوہ یا کھولتے پانی میں ڈال کر سوتے وقت پی لیا کریں۔ سوتے وقت اگر ناک کے اندر سرسوں کا تیل لگادیا کریں تو بہت فائدہ ہوگا۔پرہیز: ٹھنڈی اشیائ‘ زیادہ چکنی اشیاءاور ترش اشیاءسے مکمل پرہیز کریں‘ چاول چند دن نہ کھائیں تو بہت بہتر ہوگا۔ انشاءاللہ زکام اور اس سے متعلقہ تمام شکایات خدا کے حکم سے دور ہونگے۔
میرے خاندانی طبی مجربات (شہناز بی بی‘ نوشہرہ)
محترم حکیم صاحب یہ نسخہ جات سالہا سال سے ہمارے خاندان میں استعمال ہورہے ہیں اور ہمیں ان سے بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں اور ہمارا ان پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔
بادی و مصفی شوگر کیلئے
چرائتہ ‘کرائتہ‘ کوڑتمہ‘ گلو‘ نیم پتر‘ شاترہ‘ ہریڑ سبز‘ آملہ ہموزن پیس کر ایک ماشہ خوراک صبح‘ شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
گیس‘ پیٹ درد کیلئے مجرب ترین نسخہ
سونف‘ اجوائن‘ کالا نمک‘ نوشادر‘ پودینہ‘ سنڈھ‘ کالی مرچ‘ انار دانہ ہموزن لیکر سفوف بنالیں۔ ایک ماشہ خوراک کھانے کے ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔
کمردرد کا آسان ترین علاج
دال ماش اچھی طرح صاف کرکے دھولیں اور سوکھا کر پیس لیں‘ نہار منہ پانی یا دودھ سے کھانے سے کمردرد ٹھیک ہوجاتا ہے۔
دکھتی آنکھ کا سیب سے علاج
سیب کا قدرے ٹکڑا لے کر چاقو سے چھیل کر نغذہ سا کرکے دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کی صاف پٹی باندھ دیا کریں آرام آجائیگا۔
سردرد کا علاج
سیب ایک یا دو عدد لے کر چاقو سے چھیل لیں‘ پھر نمک لگا کر نہار منہ خوب چبا کر کھالیں‘ تین چار روز کے استعمال سے شدید سے شدید درد کو آرام آجائیگا۔
سرچکرانا
گرم پانی میں ایک لیموں نچوڑ کر پینے سے جگر کی گڑبڑ کی وجہ سے سرچکرانا اور آنکھوں کی چکاچوند دور ہوجائیگی۔
دانت درد: لونگ کا سفوف ایک چھوٹا چمچہ بھر ایک لیموں کے رس میں خوب ملا کر دانتوں پر ملنے سے درد دور ہوجاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں