شیمپو کا استعمال اور ان کی تشہیر عروج پر ہے، لیکن یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ ہرکوئی انھیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتا۔ اس کا مناسب اور بہتر علاج ہے کہ گھر ہی پر نباتاتی شیمپو تیار کر کے استعمال کیے جائیں۔
(1)دو انڈوں کی زردیاں سفیدی سے الگ کر لی جائیں اب ان میں السی کا اصلی اور تازہ تیل اور گنے کا خالص سرکہ دو دو کھانے کے چمچے اچھی طرح ملا کر بالوں میں اسے لگایا جائے۔ ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے سر دھو لیاجائے۔ یہ شیمپو خاص طو پر بھوسی اور خشکی کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔
(2)ریٹھے کا چھلکا سکا کائی اور آملہ(100-100 گرام) کو کوٹ کر ایک لیٹر پانی میں 24 گھنٹے بھگودیں اور پھر اچھی طرح ابال کر چھان کر شیمپو کی طرح بالوں میں خوب لگا کر دھولیں۔
(3)ریٹھے کا چھلکا، سکا کائی، آملہ، میتھی دانہ، چائے کا چورا 25,25 گرام رات کو اچھی طرح لوہے کے برتن میںبھگو کر صبح جوشاندے کوچھان کر بالوں میں لگائیں۔ اس سے بال صاف ہونے کے علاوہ مضبوط، سیاہ اور گھنے بھی ہوں گے۔
(4)ریٹھا، بابونہ، کپور کچہری100,100 گرام موٹا موٹا کوٹ کر ایک لیٹر کھولتے پانی میں رات بھر بھگو کر صبح چھان کر اس پانی سے بال شیمپو کریں۔ اس سے بال صاف اور مضبوط بھی ہوں گے۔
(5)1ملی50 گرام رات کو 2 پیالی تیز گرم پانی میں بھگو دیں۔ صبح خوب مل کر چھان کر اس میں بے چھنے گندم کا آٹا (کھانے کے دو چمچے) ملا کر دھیمی آنچ پر لئی کی طرح پکائیں اور نیم گرم حالت میں بالوں اور ان کی جڑوں اور سر کی جلد پر اچھی طرح لگاکر آدھا گھنٹے بعد پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ جلد پر جمی چکنائی اور بھوسی دور ہونے کے علاوہ بال خوب صاف اور نرم ہو جائیں گے۔
بالوں میں جوئیں پڑنے کی صورت میں بھی نباتاتی اشیاءسے جو شیمپو تیار کیے جاتے ہیں وہ نہ صرف بال صاف کرتے ہیں بلکہ جوﺅں کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔
اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز معلومات کیلئے عبقری کی فائل پڑھنا نہ بھولیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں