تسبیح خانے میں حضرت حکیم صاحب کی زیرنگرانی ہرماہ مراقبہ ہوتا ہے جس میں مردو خواتین کثیرتعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔ خواتین کیلئے پردہ کا علیحدہ انتظام ہوتا ہے۔جس میں مراقبے کی حیرت انگیز کیفیات سامنے آتی ہیں جن میں سے کچھ حصہ درج ذیل ہے۔
ایک دن میں نے مراقبہ کیا تو کیا دیکھتی ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہونی ہے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پہلے پہنچتی ہوں‘ سلام عرض کرتی ہوں‘ درود شریف پڑھتی ہوں اور اس کے بعد اگلا منظر شروع ہوتا ہے کہ میں اسی جگہ پہنچتی ہوں جہاں مدینہ پاک میں اُحد پہاڑ کے قریب 70 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین تدفین ہیں وہاں جاتی ہوں اور زمین کے اندر جارہی ہوں‘ قبرستان میں تو یوں لگا کہ جیسے دنیا اور زمین کے اندر صرف یہ زمین ایک پردہ سی تھی کیونکہ اندر جاتے ہی بڑے بڑے محلات نظر آنے لگے جیسے ایک کے بعد دوسرا (یکے بعد دیگرے) لیکن خاص پتہ نہیں چلا کہ سب کس کے ہیں کچھ چہرے نظر آئے مردوں کے‘ کوئی شاید بڑی عمر کا ہو لیکن اکثریت چھوٹی عمر کے ہیں۔
بس ہر مراقبے میں کچھ اسی ہی طرح کی ترتیب ہوتی ہے اور سب سے آخر میں ایک بہت بڑا قلعہ سا نظر آتا ہے اس میں کوئی روشنی نہیں بس ہلکی سی روشنی ہوتی ہے جیسے چاندنی سی رات ہو اور وہاں سے ایک بہت بڑا جلوس سا گزر رہا ہے جنہوں نے کالے رنگ کے لباس پہنے ہوئے ہیں ان میں ہر عمر کے افراد موجود ہیں اور سب کے چہرے اور نگاہیں نیچے کی طرف ہیں۔
ایک اور سب سے بڑی بات کہ ایک دن گھر میں مجھے کسی نے کوئی بات کی جس سے میرا دل بہت زیادہ دکھا اور میں ڈرائنگ روم میں جاکر رونے لگی اور روتے روتے درود شریف پڑھنے لگی اور آنکھیں بند کرلیں۔ اتنے میں دیکھتی ہوں کہ اس کمرے میں ہی ہوں تو کمرے میں تیز ترین بہت زیادہ روشنیاں آتی ہیں۔ وہ تمام روشنیاں سفید ہوتی ہیں اور ان روشنیوں میں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں اور میری طرف قدم اٹھاتے ہیں میں حیران پریشان کہ یہ میں کیا دیکھ رہی ہوں‘ کہاں میں گنہگار‘ غریب‘ مسکین سی بندی اور کہاں اتنی بھری ہستی تو اتنے میں گھر کے ٹیلی فون کی گھنٹیاں بجنے لگیں مجھے ڈر ہوا کہ کہیں کوئی اور کمرے میں نہ آجائیں‘ لائٹ جلتی ہوئی دیکھ کر میں نے انتے میں آنکھیں کھول دیں اور باہر جانے لگتی ہوں تو ایسا احساس تھا کہ جیسے حقیقت میں اس کمرے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں اور اس کمرے میں روحانیت کا احساس تھا لیکن میں سوچوں میں ڈوبی ہوئی باہر نکل گئی۔(ع۔ م۔لاہور)
مراقبے کی کیفیت
میںنے دیکھا کہ مراقبے میں شامل سب خواتین پر سنہری رنگ کا نور ترش سمت سے پڑرہا ہے۔ سب کا دل اس نور سے منور ہورہا ہے۔ اس کے بعد دیکھا کہ پانچواں آسمان ہے۔
مراقبے کی سب خواتین میرے ساتھ وہاں پر موجود ہیں۔ آسمان پر گہرے سرخ رنگ کے پھولوں سے اللہ ھو لکھا ہوا ہے‘ آگے جاتی ہیں سامنے سے حضرت ابراہیم علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تشریف لاتے ہیں۔ وہ سب خواتین کو ایک ایک پھول دیتے ہیں۔یہ وہی پھول ہوتے ہیں جن سے آسمان پر اللہ ھو لکھا ہوا ہے۔ میں اس پھول کو سونگتی ہوں اس کی خوشبو پہلے ہلکی سے پھر تیز سے تیز تر ہوتی چلی جاتی ہے۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام ہمیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں سامنے بڑے سے تختہ پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے۔ ان کے دائیں ہاتھ حضرت حسین رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے اور ان کے بائیں ہاتھ حضرت حسن رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے۔ آپ حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ ان کو اپنی والدہ کے پاس لے جاو۔ سب خواتین ان کے ساتھ چل پڑتی ہیں۔ ایک پردہ کے پاس جاکر وہ رک جاتے ہیں اور ہمیں جانے کا کہتے ہیں اور وہ واپس چلے جاتے ہیں۔(ر۔ ح۔ لاہور)
مراقبے سے علاج
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعدادیَانُورُ یَابَصِیرُ کا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ ایک سال پہلے مجھے عبقری کا شمارہ اپنی ایک دوست سے بطور گفٹ ملا۔ میں نے اسے عام سا رسالہ سمجھ کر رکھ لیا۔ ایک دن ایسے ہی سرسری پڑھنا شروع کیا تو میں حیران رہ گئی‘ اتنا زبردست میگزین میں نے آج تک نہیں پڑھا۔ اس میں موجود طبی و روحانی نسخوں نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کردیا ہے۔عبقری میں موجود مراقبے کے عمل نے مجھے چار سال پرانی بیماری سے نجات دلا دی۔ حکیم صاحب میرا ماہواری کا نظام بالکل خراب تھا‘میرا ماہانہ کبھی بالکل ہی بند ہوجاتا تھا جس کی وجہ سے میرا رنگ مٹیالا اور چہرے پر بال آنے شروع ہوگئے تھے‘ میں نے بہت علاج کروائے لیکن وقتی فائدہ ہوتا۔ ایک دن میں نے مراقبے کا عمل آخری حل سمجھ کرنا شروع کردیا‘ اور کچھ عرصہ مستقل مزاجی اور یقین سے کیا۔حکیم صاحب صرف تین ماہ ہی میں نے مراقبے کا عمل کیا تھا کہ مجھے محسوس ہوا کہ میرا ماہواری نظام درست ہورہا ہے اور اب الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ (ر۔ ش۔ سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں