Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

میرے اوپر کوئی اثر ہے
یوں لگتا ہے کہ میرےا وپر کوئی اثر ہے کیونکہ میرا ذہنی اور جسمانی نظام تلپٹ ہوکررہ گیا اور دماغ ناقابل بیان حد تک طرح طرح کے خیالات کی آماہ جگاہ بن کر رہ گیا ہے دل پر بوجھ سا رہتا ہے اور اضطرابی کیفیت طاری رہتی ہے گھر سے باہر نکلتا ہوں تو گھبراہٹ طاری ہوجاتی ہے دل بہت کمزور ہوگیا ہے اور بات بات پر دھڑکن بہت بڑھ جاتی ہے اعصابی طور پر مفلوج ہوگیا ہوں اس صورتحال کے تدارک کیلئے کوئی عمل تلقین فرمائیں۔ اس کے علاوہ میرا بھائی ہے جس کی عمر اب تقریباً چودہ سال ہوگئ ہے لیکن وہ اب بھی انگوٹھا چوستا ہے اس کیلئے بھی کچھ بتائیں۔ (محمداشرف‘ راولپنڈی)
مشورہ: آپ کے اوپر اثر وغیرہ نہیں ہے کیونکہ جسم اور ذہن دونوں ایک دوسرے سے متعلق ہیں اس لیے ایک کا اثر دوسرے پر ضرور پڑتا ہے آپ نہ صرف جسمانی نظام کی اصلاح کی طرف توجہ دیں بلکہ اپنے خیالات و افکار کی بھی نگہداشت کریں اگر آدمی کا مرکز یقین کمزور پڑجائے یا شکوک و اوہام کا غلبہ ہوجائے تو شعوری نظام کی قوت بکھرنے لگتی ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ارادی طور پر ذہنی مرکزیت میں اضافہ کیا جائے مندرجہ ذیل امور کی پابندی سے انشاء اللہ شعوری نظام کی بحالی میں مدد ملے گی۔
ایک مناسب سائز کا کاغذ لیں تین سو مرتبہ یَاحَفِیْظُ یَابَدِیْعُ پڑھ کر کاغذ پر ایک دائرہ بنا کر اس کے اندر ایک گہرا نقطہ بنادیں اس کاغذ کو تہہ کرکے بھائی کے تکیے کے اندر رکھ دیں خیال رکھیں کہ یہ تکیہ کوئی دوسرا شخص استعمال نہ کرے رات کو جب بھائی گہری نیند سوجائے تو مناسب آواز سے یہ جملے پانچ منٹ تک دہرائیں ’’اے (بھائی کا نام لیں)! تم انگوٹھا چوسنے کی عادت چھوڑ دو‘‘ چند ہفتے یہ عمل دہرائیں۔
اکثر بیمار رہتی ہوں
کئی طرح کی پریشانیاں ہمارے گھر میں مستقلاً موجود ہیں میں اکثر بیمار رہتی ہوں کئی لوگوں نے پیسے بطور قرض لیے لیکن واپس نہیں کرتے دیگر کئی معاملات ایسے ہیں جن کی وجہ سے گھر کا سکون درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے اس بابت مشورہ دیں اور کوئی اسم یا وظیفہ بتائیں جس سے حالات بہتر ہوں۔ (ساجدہ‘ گوجرانوالہ)
جواب: نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد ایک تسبیح المoاللہ لا الہ الاہو الحی القیومکو پڑھ کر دعا کیا کریں وظیفے کی مدت نوے دن ہے اس کےساتھ ساتھ ضروری ہے کہ تمام حالات کا تجزیہ کرکے دیکھا جائے کہ اگر کوئی غلطی یا کوتاہی سرزد ہورہی ہے تو اس کی تلافی کی جائے صبرواستقامت کے ساتھ اللہ پر بھروسہ کیا جائے تو ضرور قدرت کی طرف سے آسانیاں اور اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔نماز کی پابندی کریں اور نماز میں یہ تصور قائم کریں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور نماز ادا کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کو ملاحظہ فرمارہے ہیں۔دن رات کے اوقات میں جب بھی فارغ ہوں یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کا ورد کیا کریں۔غذا میں بہت زیادہ نمک اور جلی ہوئی اشیاء اور چکنائی سے پرہیز کیا جائے۔علی الصبح پانی پر سو مرتبہ یَااَللہُ یَارَبُّ الرَّحِیْم دم کرکے پی لیا کریں کم از کم دو ماہ تک اس پروگرام پر پابندی سے عمل کریں۔
اولاد کی نعمت حاصل نہیں
میری شادی کو تقریباً تین سال ہونے والے ہیں لیکن ابھی تک اولاد کی نعمت حاصل نہیں ہے تقریباً ایک سال پہلے امید کی کرن نمودار ہوکر ختم ہوگئی‘ مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہےکہ اب ہمیں اولاد کی نعمت حاصل نہیں ہوسکتی اس وہم کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ مجھ سے لاتعلق رہتے ہیں‘ دیگر معاملات میں وہ متوازن شخصیت کے مالک ہیں اور ہر طرح کا خیال رکھتے ہیں لیکن اس معاملے میں ان کی توجہ اور دلچسپی بالکل مفقود ہے۔(شائستہ بیگم‘ کراچی)
جواب: رات کو جب آپ کے شوہر سوجائیں تو باوضو ہوکر یہ عمل کریں۔ آنکھیں بند کرکے یہ تصور کریں کہ آپ اور آپ کے شوہر دونوں عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیں اس تصور کے ساتھ ایک مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر شوہر کی خیالی تصویر پر دم کردیں اور پھر آنکھیں کھول کر شوہر کے سر پر دم کردیں اس طرح تین بار کیا جائے جن دنوں میں باوضو رہنا ممکن نہ ہو صرف تصور کے ساتھ دم کردیں اسم کا ورد نہ کریں اس عمل کو کم از کم چالیس دن کیا جائے۔
دوا کے ساتھ وظیفہ
کافی عرصہ سے بھائی کی طبیعت خراب رہتی ہے اکثر سردرد کمر میں درد اور ٹانگوں میں درد کی شکایت کرتا ہے کئی ادویات استعمال کی ہیں لیکن مکمل سدباب نہیں ہوتا‘ دوا کے ساتھ کوئی بابرکت اسم و وظیفہ بھی تلقین کردیں تاکہ جلد صحت کامل حاصل ہو۔ (شبانہ‘ ملتان)
مشورہ: رات کو سونے سے پہلے نیم گرم پانی کی ایک پیالی پر 41 مرتبہ  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم  یَاحَفِیْظُ (تین بار) یَاشَافِیُ (تین بار) یَاکَافِیُ (تین بار) یا بدیع العجائب بالخیر یابدیع (تین بار) یَاحَفِیْظُ (تین بار) پڑھ کر دم کریں اور یہ پانی بھائی کو پلادیں 40 دن یہ عمل کیا جائے انشاء اللہ صحت بحال ہوجائیگی۔
سانحہ کا اثر
دو برس قبل میری والدہ کا انتقال ہوگیا۔ میرے ذہن پر اس سانحہ کا اتنا اثر ہوا کہ میری پڑھائی ترک ہوگئی کیونکہ میری خواہش ہے کہ تعلیم ضرور حاصل کروں اس لیے میں نے سلسلہ تعلیم دوبارہ شروع کیا ہے لیکن جب پڑھنے بیٹھتی ہوں تو دماغ کام نہیں کرتا۔ امتحانات قریب آتے جارہے ہیں لیکن ذہنی کارکردگی اسی طرح صفر ہے۔ (سویرانقوی‘ گوجرانوالہ)
جواب: نماز فجر کے بعد یہ عمل کریں۔ اطمینان کے ساتھ آرام دہ حالت میں بیٹھ جائیں۔ آنکھیں بند کرلیں۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور جب سینہ بھر جائے تو یَااَللہُ یَاحَفِیْظُپڑھ کر اسی طرح سانس باہر نکال دیں۔ اس طرح گیارہ بار سانس کا عمل کیا جائے۔ بعدازاں پانی پر گیارہ مرتبہ یَارَحِیْمُ دم کرکے پی لیاکریں۔ انشاء اللہ ذہن پر طاری جمود ختم ہوجائیگا اور ذہنی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوجائیگا۔ عمل کی مدت دو ماہ ہےبہت آزمودہ عمل ہے یقین کے ساتھ کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
کئی بار ایکسیڈنٹ ہوچکا
بچپن سےلے کر تاحال ناکامیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا‘ کئی بار ایکسیڈنٹ ہوچکا ہے۔ دماغ خالی رہتا ہے‘ چہرہ مرجھایا رہتا ہے اور جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گیا ہے۔ قوت ارادی برائے نام ہے۔ دوستوں تک سے بات کرتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔ پڑھائی کیلئے دل پر جبر کرکے چند منٹ سے زیادہ نہیں بیٹھ سکتا۔ دماغ الجھ کر رہ جاتا ہے۔ عبقری سے دیکھ کر وظیفے شروع کیے لیکن چھ سات دن بعد خیالات کی زیادتی محسوس کرکے ترک کردئیے۔ بعض وظائف سے خیالات میں ثقل بہت کم ہوگیا لیکن دوسرے وظیفے کو آسان محسوس کرکے میں نے پہلا وظیفہ ترک کرکے دوسرا شروع کردیا۔ نتیجہ یہ ہے کہ میں کم و بیش اسی حالت میں ہوں۔ (توقیربشیر‘ سرگودھا)
مشورہ: حالات کے دباؤ سے آپ کے اندر ذہنی مرکزیت کی قوت ختم ہوگئی ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی کام کو یکسوئی اور پابندی سے نہیں کرسکتے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے عبقری میں شائع شدہ وظائف کو بھی چند دنوں کے بعد ترک و تبدیل کردیا۔ اگر کسی ایک عمل پر کم از کم چالیس دن عمل پیرا رہتے تو طبیعت مطلوبہ یکسوئی اور مرکزیت حاصل کرلیتی۔
اب آپ یہ کریں کہ مندرجہ ذیل پروگرام پرکم از کم دو ماہ ضرور عمل کریں۔
1۔ نماز پابندی سے ادا کریں اور ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُکا ورد کیاکریں۔
2۔ نماز فجر کے بعد کسی پرفضا اور سرسبز جگہ پر دس مندرہ منٹ تک چہل قدمی کریں اس طرح کہ ذہن کو تمام باتوں سے خالی کرکے توجہ کو اپنے بائیں پیر کے انگوٹھے پر قائم رکھیں انشاء اللہ ہفتوں میں نتائج سامنے آجائیں گے تاہم دو ماہ کی مدت ضرور پوری کریں۔
ہرطرف ناکامی ہی ناکامی
ایک عرصےسے گردش ایام کا شکار ہوں‘ بنے بنائے کام بگڑ جاتے ہیں‘ کسی کام کو شروع کرتا ہوں تو ابتداء میں کامیابی کے اشارے ملتے ہیں لیکن پھر حالات یوں بدل جاتے ہیں کہ نتیجہ ناکامی کی صورت میں نکلتا ہے۔ اب تو حال یہ ہے کہ کوئی نیا کام کرتے ہوئے ڈرتا ہوں کہ شاید ناکامی مقدر بن گئی ہے۔ کبھی خیال آتا ہے کہ ضرور میرے اندر کوئی خامی ہے یا مجھ سے کوئی کوتاہی سرزد ہوئی ہے جس کی وجہ سے کام کا نتیجہ اچھا نہیں نکلتا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ضرور میرے ساتھ کوئی غیرمعمولی معاملہ ہے کہ بار بار اس طرح ناکامی ہورہی ہے۔ شاید کوئی برا عمل وغیرہ کرایا گیا ہے۔ (شعیب‘ملتان)
مشورہ: وسوسوں میں گرفتار نہ ہوں بلکہ ثابت قدم رہیں‘ اپنے تمام معاملات اور حالات کا غیر جانبدار ہوکر بغور جائزہ لیں تو بعض ایسی باتیں ضرور منکشف ہوجائیں گی جن کی وجہ سے نتائج کے حصول میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کی رہنمائی فرمائیں۔ اللہ کی طرف رجوع کرنے سے انشاءاللہ آپ کو رہنمائی ہوگی۔ ہر نماز کے بعد استغفار اور تیسرا کلمہ تین تین بار پڑھا کریں۔ نماز فجر کے بعد کھڑے ہوکر دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر درودشریف کے ساتھ تین بار سورۂ اخلاص پڑھ کرہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیں۔ اس طرح سات بار کریں اور دعا مانگیں۔
محض دولت کیلئے
میری شادی کو چوبیس سال ہوگئے ہیں۔ میرے شوہر کی ایک خاتون سے شناسائی ہوئی جو گہرے تعلقات میں بدل گئی۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے اس عورت سے نکاح کرلیا۔ وہ عورت اچھے کردار کی نہیں ہے اور محض دولت کیلئے ان کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ میرے شوہر اس کے خلاف کچھ بھی سننے کیلئے تیار نہیں ہیں اور انہوں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ میں اس عورت کو نہیں چھوڑ سکتا۔ ویسے بھی میرے شوہر جوانی سے ہی شوخ طبیعت کے مالک ہیں۔ ایک عامل نے بتایا ہے کہ اس عورت نے میرے شوہر پر خاص قسم کے عملیات کرائے ہیں جن کا توڑ بہت مشکل ہے۔ میں صرف یہ چاہتی ہوں کہ وہ اپنے گھر پر اور بچوں پر توجہ دیں جو ان کا حق ہے۔ (مسزاسلم‘ لاہور)
مشورہ: آپ کے شوہر کی طبیعت اور مخصوص حالات یکجا ہوئے تو نتیجہ دوسری شادی کی صورت میں سامنے آگیا۔ آپ کو چاہیے کہ شوہر کے حالات اور اپنے ازدواجی تعلقات کی مضبوطی کو بھی گہری نظر سے دیکھیں اور حالات کے مطابق اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کریں کیونکہ زندگی کا ہر دور اپنے خیالات اور تقاضوں کے اعتبار سے الگ ہوتا ہے۔ یہ تبدیلیاں ایسی ہوں کہ جو شوہر کو گھر سے دور کرنے کے بجائے گھر کے قریب کریں۔ اس طرح آپ کے بچوں کے مستقبل کا بھی تحفظ ہوسکے گا۔ ان باتوں کوذہن میں رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ روزانہ رات کو ایک سو ایک بار بسم اللہ شریف پوری پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیرلیا کریں‘ وہم نہ کریں اور عملیات پر توجہ دینے کے بجائے نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔
معاشی جنگ
معاشی پریشانی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ ہوں۔ والد کے ساتھ کام کرتا تھا لیکن ان کا کاروبار برے انجام سے دوچار ہوا۔ کاروبار کی تباہی کے ساتھ ساتھ ایک بڑا قرض بھی چڑھ گیا۔ کئی سالوں سے تن تنہا معاشی جنگ لڑرہا ہوں لیکن سرمائے کی کمی کی وجہ سے خاطر خواہ نتائج سے محروم ہوں۔ کاروباری ساکھ خراب ہونے کی وجہ سے کوئی قرض دینے کو بھی تیار نہیں ہے۔ بیروزگاری اور مسلسل ناکامی نے میرے مزاج کو بھی تلخ بنادیا ہے۔ دوست عزیز دور رہنے لگے ہیں‘ میرے مزاج کی وجہ سے بھی کئی کام خراب ہوگئے۔
مشورہ: نماز عشاء کے بعد سورۂ شوریٰ کی آیت نمبر 19، اول آخر درود شریف کے ساتھ اکیس بار پڑھ کر دم کریں۔ نماز فجر کے بعد پانی پر ایک بار یَاوَدُوْدُ دم کرکے پی لیا کریں۔ اس کے بعد ایک تسبیح یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ کی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 018 reviews.