Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نبویﷺ نسخہ جات سے زندگی سنواریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2012

حضور نبی کریم ﷺ کی حضرت انس رضی اللہ عنہٗ کو پانچ نصیحتیں:حضرت انس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریم ﷺ نے پانچ باتوں کی وصیت کی۔ فرمایا:1۔ اے انس! کامل وضو کیا کرو‘ تمہاری عمر بڑھے گی۔
2۔ جو میرا امتی ملے‘ سلام کیا کرو‘ نیکیاں بڑھیں گی۔
3۔ گھر میں سلام کرکے جایا کرو‘ گھر کی خیریت بڑھے گی۔
4۔ چاشت کی نماز پڑھتے رہو‘ تم سےپہلے لوگ جو اللہ والے بن گئے تھے ان کایہی طریقہ تھا۔
5۔ اے انس! چھوٹوں پر رحم کرو‘ بڑوں کی عزت و توقیر کرو تو قیامت کے دن میرا ساتھی ہوگا۔
زبان کی تیزی کا نبوی علاج:حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہٗ نے نبی پاک ﷺ سے اپنی زبان کی تیزی کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا تم استغفار سے کیوں غفلت میں  پڑے ہو۔ میں روزانہ سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔ ابونعیم کی دوسری روایت میں ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا یارسول اللہﷺ میری زبان گھر والوں کے بارے میں تیز ہوجاتی ہے جس سے مجھے ڈر ہے کہ یہ مجھے آگ میں داخل کردے گی۔ آپ ﷺ نے فرمایا میں روزانہ سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں تم بھی استغفار کرو۔ استغفار کی کثرت سے زبان کی تیزی زائل ہوجائیگی۔ (حیاۃ الصحابہ)
جنت الفردوس کا وارث بننے کیلئے مجرب عمل:
قد افلح المومنون سے فیھا خلدون تک۔
سورۂ مومنون کی (پارہ 18) کی پہلی گیارہ آیات رات کو سوتے وقت ضرور پڑھ لیا کریں۔ یہ آیتیں عزت کی حفاظت کرتی ہیں‘ بے نمازیوں کو نماز کی رغبت دلاتی ہیں‘ بے ہودہ اور بری باتوں سے روکتی ہیں اور سب سے بڑی بات کہ جنت الفردوس کا وارث بنادیتی ہیں۔ ضرور عمل کریں۔
اولاد سے محروم حضرات کیلئے بہترین تحفہ:اگر آپ اولاد سے محروم ہیں تو اول و آخر درود ابراہیمی روزانہ ایک سو ایک دفعہ سورۂ کوثر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کی مراد پوری ہوگی۔  
پائیدار جوانی کیلئے صدری راز: فَاَقِمْ وَجْہَکَ لِلدِّیْنِ حَنِیْفًا فِطْرَتَ اللہِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْہَا  لَا تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللہِ  ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ  وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ ،(سورہ روم 30)جو شخص یہ چاہتاہو کہ مرتے دم تک اس کے تمام اعضاء درست رہیں اور وہ تندرست رہے تو یہ آیت روزانہ تین دفعہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے۔ اللہ پاک کے فضل سے میں خود اس پر عمل کرتا ہوں اور ہمیشہ تندرست رہتا ہوں۔
مصیبتوں سے نجات اور حصول مقاصد کیلئے خاص ورد
اول آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر حَسْبُنا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل۔ درج ذیل گنتی کے مطابق پڑھیں۔
1۔ شر اور فتنہ سے بچنے کیلئے 341 مرتبہ روزانہ۔2۔ وسعت رزق اور ادائے قرض کیلئے 308 مرتبہ روزانہ3۔ کسی خاص کام کی تکمیل کیلئے 111 مرتبہ روزانہ4۔ مصائب پریشانی سے نجات کیلئے 140 مرتبہ روزانہ۔
جب انسان سوتا ہے۔۔۔۔:نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ جب انسان سوتا ہے تو فرشتہ شیطان سے کہتا ہے کہ مجھے اپنا صحیفہ جس میں اس کے گناہ لکھے ہوئے ہیں دے۔ وہ دے دیتا ہے تو ایک ایک نیکی کے بدلے میں دس گناہ وہ اس کے صحیفہ سے مٹا دیتا ہے اور انہیں نیکیاں لکھ دیتا ہے پس تم میں سے جب بھی ارادہ کرے سونے کا تو وہ 33 مرتبہ سبحان اللہ۔33 دفعہ الحمدللہ اور34 دفعہ اللہ اکبر کہہ لیا کرے۔ یہ مل کر سو مرتبہ ہوگیا۔ (ابن کثیر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 020 reviews.