Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں عید کے موقع پرخوبصورتی‘ مگر کیسے۔۔۔۔؟

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں
عید کے موقع پرخوبصورتی‘ مگر کیسے۔۔۔۔؟
موسم خواہ کوئی بھی ہو، عمر خواہ کوئی بھی ہو، ہر موسم میں ہر عمر میں خواتین کو چاہیے کہ اپنی جلد کا خاص خیال رکھیں۔ کیونکہ اگر چہرے کی جلد صاف شفاف ہو گی تو پوری شخصیت بھی خوبصورت نظر آئے گی۔اس کیلئے سب سے پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔ کھانے میں پھل، سبزیاں، دودھ زیادہ استعمال کریں، روزانہ آٹھ دس گلاس پانی پئیں اگر ممکن ہو تو بارہ گلاس پانی پئیں۔دھوپ سے اپنے چہرے کو بچائیں۔ دھوپ میں باہر نہ نکلیں۔ اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو چھتری کا استعمال کریں۔ دہی بہترین کلینرر ہے اور فیس واش کا بہترین نعم البدل، چہرے پر دہی لگائیں، دس منٹ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھو لیں۔بیسن اور کچے دودھ میں آدھا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کو چہرے پر لگائیں سوکھ جائے تو رگڑ کر اتار دیں، چہرہ صاف ہو جائے گا اور داغ دھبے بھی غائب ہو جائیں گے۔ چہرے کو کبھی نیچے کی طرف نہ رگڑیں۔ بعد میں عرق گلاب چہرے پر لگا لیں۔اب چونکہ عید کا موقعہ ہے، یقینا خواتین بننا سنورنا پسند کریں گی اور عید کی مناسبت سے بننا سنورنا بھی ضروری ہو گا تو چہرے کی حفاظت اس طرح کرنی چاہیے کہ چہرہ مستقل طور پر شفاف اور چمکدار ہو جائے۔ صرف عید کے موقع کی بات نہیں، بلکہ عید کی تیاری میں بھی خاص طور پر چہرے کی حفاظت بہت دن پہلے سے شروع کر دینی چاہیے۔ اس کیلئے ہمیں آج کل کے پھل اور سبزیاں بکثرت استعمال کرنی چاہئیں، بلکہ ہمیں اس کے لئے ایک چارٹ بنا لینا چاہیے اور اس کے مطابق یہ چیزیں استعمال کرنی چاہئیں مثلاً سیب، انار، آڑو۔سموسے، پکوڑے، مٹھائیاں اور بیکری کے سامان کو ہاتھ بھی نہ لگائیں۔ گرمی کے موسم میں ایسی چیزیں ویسے بھی صحت کیلئے مفید نہیں ہوتیں اس کی بجائے تازہ پھل دودھ پئیں۔ سلاد اور ہرے پتو ں والی ترکاریاں کھانے سے خون بھی بڑھتا ہے دوسرے چہرے پر سے داغ دھبے اور دانے وغیرہ بھی صاف ہو جاتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی مدد سے آپ کی جلد کو قدرتی طور پر دیگر مسائل سے نجات مل جاتی ہے اور آپ کی جلد خوبصورت اور جوان نظر آ سکتی ہے۔ ۔ (اقتباس: فائل 1)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 049 reviews.