Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

سب چھیڑیں گے
میرے سر میں بہت جوئیں تھیں اب کم ہوگئی ہیں‘ کبھی کبھی معمول کے مطابق خارش ہوتی ہے‘ اس کیلئے کچھ بتائیے لیکن میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پیٹ بڑھتا جارہا ہے‘ اگلے ماہ میری شادی ہے‘ چست لباس میں میرا پیٹ عجیب سا لگتا ہے یہ کیسے ہوگا؟ میں نے احتیاطاً ٹیسٹ کرائے‘ سب ٹھیک ہیں۔ سسرال میں جاؤں گی تو سب چھیڑیں گی۔ (ش،ع۔ سرگودھا)

مشورہ: بی بی ! شادی کی پیشگی مبارک ہو‘ سر کے بالوں کے لیے آپ نیم کی نمولیاں پانی میں پیس کر سر میں لگائیے۔ وہ نہ ملیں تو کافور کی ٹکیاں ناریل کے تیل میں ملا کر رات کو لگائیے اور صبح سر دھوئیے‘ رہی سہی جوئیں ختم ہوجائیں گی۔
معلوم ہوتا ہے کہ آپ شادی کی خوشی میں مرغن کھانے کھانے لگی ہیں‘ آپ فی الفور چکنائی اور تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کیجئے اور کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پی لیجئے۔ کھانے کے دوران اور کھانے کے بعد پانی نہ پیجئے۔ تنگ کپڑے ویسے بھی اچھے نہیں لگتے‘ درزی کو کپڑے دے کر انہیں کھلوا لیجئے‘آج کل تو ویسے بھی کھلے اورلمبے کرتوںکا فیشن ہے۔ اس طرح آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
عجیب خلش میں گرفتار
میں ایک ٹیچر ہوں‘ اچھی خاصی آمدنی ہے‘ شادی شدہ ہوں اور ایک چھوٹا سا بیٹا ہے‘ میرے سسر بیمار رہتے ہیں‘ ان کے والد یعنی میرے شوہر کے دادا بھی زندگی کے آخری ایام میں بستر پر بیمار پڑے تھے۔ اب مجھے بڑھاپے سے نجانے کیوں خوف آنے لگا ہے میں بوڑھے لوگوں میں زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتی کیونکہ میرا دل گھبراتا ہے۔ میرے سسر چونکہ میرے پاس رہتے ہیں ان کی خدمت کرتے ہوئے بھی میرا دل گھبراتا ہے۔ ایک عجیب خلش میں گرفتار ہوگئی ہوں‘ آج کی دنیا اتنی آگے بڑھ گئی ہے کیا وہ بڑھاپے کو ختم نہیں کرسکتی؟ کیا انسان ہمیشہ جوان نہیں رہ سکتا؟ کم مائیگی کا یہ احساس کم ازکم میرے لیے جان لیوا ہے کہ بڑھاپا جلد ہی آجائے گا پھر میں بھی گھر اور بستر میں دوسروں کی محتاج ہوجاؤں گی‘ میری ساری صلاحتیں ختم ہوجائیں گی اور بچے اور جوان مجھ سے نفرت کریں گے۔ اتنے سارے حیاتین ہیں‘ سائنس کے نئے افق ہیں‘ کیا کوئی جادوئی گولی ایسی نہیں جو بڑھاپاآنے سے روک دے؟ انسان جوان رہے اور زندگی کے سارے کام صحت کے ساتھ انجام دیتا رہے زندگی اسی کا نام ہے۔
مشورہ: جوان رہنے کی تمنا آج سے نہیں زمانہ قدیم سے دلوں میں ہے‘ آب حیات‘ کا نام آپ نے سنا ہوگا جس کی تلاش میں لوگ بھٹکتے رہے ہیں کہ آب حیات کا پیالہ مل جائے تو وہ ہمیشہ جوان اور زندہ رہیں۔ آج بھی لوگ ایسی دواؤں اور حیاتین کی تلاش میں رہتے ہیں جن سے شباب کو ممکنہ حد تک روکا جائے۔ ہمیشہ ایسی چیز کی تمنا کرنی چاہیے جو اپنے بس میں ہو ورنہ ایسی تمنائیں ذہنی سکون تباہ کردیتی ہیں۔ ذرا تنہائی میں بیٹھ کر سوچیے کہ جوانی تو آتی جاتی رہتی ہے‘ بڑھاپا کتنا اچھا ہے جو ہمارا ساتھ دیتا ہے‘ وہ ہمیں چھوڑتا نہیں بلکہ ایک دیرینہ رفیق کی طرح اپنے لے جاتا ہے جبکہ جوانی کے آنے اور جانے کا پتہ بھی نہیں چلتا‘ وہ گزر جاتی ہے اور اس کی یاد رہ جاتی ہے۔
بڑھاپے کی بیماری کے سلسلے میں میں تحقیق جاری ہے۔ یہ تو ممکن ہوسکتا ہے کہ زندگی کے ماہ و سال اور بڑھ جائیں‘ آنے والی نسلیں سو سال سے سوا سو سال تک زندہ رہیں مگر موت سے فرار ناممکن ہے۔ماں باپ کی خدمت بھی کسی کو نصیب ہوتی ہے آپ تو خوش قسمت ہیں کہ آپ کے سسر صاحب حیات ہیں آپ ان کی خدمت بوجھ سمجھ کر نہ کیجئے بلکہ اپنے ننھے بیٹے کی طرف دیکھئے آپ اسے یقیناً لاڈ پیار سے پال رہی ہوں گی لیکن اس پر کوئی احسان نہیں کررہے۔ حیاتین کی کوئی ایسی جادوئی گولی نہیں جوآپ کو عمر خضر عطا کرے‘ ہاں مرنے کے بعد آپ کو جنت میں سدا رہنے والی جوانی مل سکتی ہے‘ لیکن شرط ہے کہ دنیا میں اچھے اور نیک کام کرجائیں۔
غذا نگلتے وقت تکلیف

میری والدہ کی عمر چالیس سال ہے‘ پانچ دھ ماہ سے انہیں غذا نگلتے وقت تکلیف ہوتی ہے‘ جیسے نالی میں کوئی رکاوٹ ہے۔ ہم لوگ ہزارہ کے پاس ایک گاؤں میں رہتے ہیں۔ پانی‘ دودھ‘ شوربہ پیتے وقت البتہ انہیں تکلیف نہیں ہوتی۔ آپ مجھے بتائیے کہ وہ کیسے ٹھیک ہوں گے؟ (م۔ر۔پنڈدادنخان)
مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی والدہ کے گلے میں سوزش ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ٹھوس غذا نگلتے وقت تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ کھانے کی نالی تنگ ہوجائے تو بہت مشکل ہوتی ہے‘ پھر ڈاکٹر حلق میں اوزار ڈال کر نالی دیکھتے ہیں۔ بعض دفعہ آپریشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو لوگ تمباکو کھاتے اور پان کی پیک نگل لیتے ہیں عموماً انہیں یہ بیماری ہوتی ہے۔ بیماری بڑھ جائے تو سرطان کا شبہ ہوتا ہے۔ آپ فوری طور پر اپنی والدہ کو کسی اچھے معالج کو دکھائیں اور ان کا علاج کرائیں۔ شروع ہی سے علاج کرلیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ آپ کی والدہ اگر تمباکو کھاتی ہیں تو فوراً انہیں روک دیجئے اور نرم غذا کھلائیے۔ زیتون کا تیل دستیاب ہو تو ایک چمچ روز پلائیے‘ زیتون میں بہت شفاء ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 061 reviews.